بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
طہارت کے مسائل
पवित्रता के नियम
4. باب الوضوء
4. وضو کا بیان
४. “ वुज़ू करने के नियम ”
حدیث نمبر: 50
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن انس رضي الله عنه قال: راى النبي صلى الله عليه وآله وسلم رجلا وفي قدمه مثل الظفر لم يصبه الماء،‏‏‏‏ فقال:«‏‏‏‏ارجع فاحسن وضوءك» . اخرجه ابو داود والنسائي.وعن أنس رضي الله عنه قال: رأى النبي صلى الله عليه وآله وسلم رجلا وفي قدمه مثل الظفر لم يصبه الماء،‏‏‏‏ فقال:«‏‏‏‏ارجع فأحسن وضوءك» . أخرجه أبو داود والنسائي.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر ایک ایسے آدمی پر پڑی جس کے پاؤں کی ناخن برابر جگہ پر پانی نہ پہنچا (یعنی خشک رہ گئی)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ واپس جاؤ اور اچھی طرح عمدہ طریق سے وضو کرو۔ اسے ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔
हज़रत अनस रज़ि अल्लाहु अन्ह रिवायत करते हैं कि नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम की नज़र एक ऐसे व्यक्ति पर पड़ी जिस के पांव के नाख़ून के बराबर की जगह पर पानी न पहुंचा (यानी इतनी जगह सूखी रह गई)। आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने उसे हुक्म दिया कि “वापस जाओ और अच्छी तरह अच्छे तरीक़े से वुज़ू करो।”
इसे अबू दाऊद और निसाई ने रिवायत किया है।

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب تفريق الوضوء، حديث: 173، والنسائي: لم أجده، وابن ماجه، الطهارة، حديث: 665، وأحمد:3 / 146، ومسلم من حديث عمر، الطهارة، حديث:243.»

Narrated Anas (rad): The Prophet (ﷺ) saw a man on whose foot appeared a portion like the size of a nail which was not touched by water. He then said, “Go back and perform your Wudu properly.” [Reported by Abu Da’ud and An-Nasa’i].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

   سنن أبي داود173أنس بن مالكارجع فأحسن وضوءك
   سنن ابن ماجه665أنس بن مالكارجع فأحسن وضوءك
   بلوغ المرام50أنس بن مالك‏‏‏‏ارجع فاحسن وضوءك

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 50 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 50  
فوائد و مسائل:
➊ یہ حدیث اس بات پر واضح دلیل ہے کہ سارا پاؤں دھونا فرض۔
➋ ایک دوسری حدیث میں ہے جسے مسلم نے روایت کیا ہے کہ پاؤں کا جتنا حصہ خشک رہ گیا اس کے لئے آگ ہے۔ [صحيح مسلم، الطهارة، باب وجوب غسل الرجلين بكماله، حديث: 241]
➌ ابوداود میں بھی خالد بن معدان سے ایک روایت اسی معنی میں منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو نماز پڑھتے دیکھا کہ اس کے قدم کی پشت پر تھوڑا سا خشک داغ تھا۔ آپ نے اسے حکم دیا کہ جا، پہلے دوبارہ وضو کر اور پھر نماز پڑھ۔ [سنن ابي داؤد، الطهارة، باب تفريق الوضوء، حديث: 175]
➍ یہ اور اسی قبیل کی دوسری روایات اس پر دال ہیں کہ پاؤں کا دھونا فرض ہے، مسح ناکافی ہے۔
➎ انہی احادیث کی روشنی میں ائمہ اربعہ، اہل سنت اور مجتہدین امت نے بالاتفاق پاؤں کے دھونے کو فرض قرار دیا ہے۔ جو لوگ پاؤں کے دھونے کو فرض قرار نہیں دیتے اور مسح کے قائل ہیں ان احادیث سے ان کے نظریے کی تردید ہوتی ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 50   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث665  
´وضو میں کوئی جگہ سوکھی چھوڑ دی تو کیا کرے؟`
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی وضو کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس نے ناخن کی مقدار خشک جگہ چھوڑ دی تھی، جہاں پانی نہیں پہنچا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: جاؤ دوبارہ اچھی طرح وضو کرو۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 665]
اردو حاشہ:
اگر نماز سے پہلے وضو کے اعضاء میں کوئی جگہ خشک نظر آ جائے تو دوبارہ وضو کرنا چاہیے اور اگر نماز کے بعد معلوم ہو تو دوبارہ وضو کرکے نماز بھی دوبارہ پڑھے جیسے اگلی حدیث میں صراحت ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 665   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.