تخریج: «أخرجه مسلم، الجمعة، باب الصلاة بعد الجمعة، حديث:881.»
تشریح:
1. اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھنی چاہییں۔
امام شافعی اور امام احمد رحمہما اللہ بلکہ اکثر علماء کا یہی قول ہے۔
بہتر یہ ہے کہ دو دو کر کے چار رکعتیں پڑھی جائیں‘ تاہم اکٹھی بھی پڑھی جا سکتی ہیں۔
2. ایک روایت میں ہے کہ جمعہ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
(صحیح البخاري‘ الجمعۃ‘ باب الصلاۃ بعد الجمعۃ وقبلھا‘ حدیث:۷۳۷) اسی و جہ سے شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اگر جمعہ کے بعد گھر میں پڑھے تو دو رکعتیں ادا کرے اور اگر مسجد میں ادا کرنا چاہے تو چار رکعتیں پڑھے۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی یوں ہی کرتے تھے۔
3.احناف جمعہ کے بعد چھ رکعتوں کے قائل ہیں مگر کسی بھی صحیح مرفوع روایت سے یہ ثابت نہیں۔
وَاللّٰہُ أَعْلَمُ۔