الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
متفرق مضامین کی احادیث
विभिन्न विषयों के बारे में हदीसें
4. باب الرهب من مساوئ الأخلاق
4. برے اخلاق و عادات سے ڈرانے اور خوف دلانے کا بیان
४. “ बुरे अख़लाक़ और आदतों से डराना ”
حدیث نمبر: 1303
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن ابي بكر الصديق رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يدخل الجنة خب ولا بخيل ولا سيء الملكة» ‏‏‏‏ اخرجه الترمذي وفرقه حديثين وفي إسناده ضعف.وعن أبي بكر الصديق رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يدخل الجنة خب ولا بخيل ولا سيء الملكة» ‏‏‏‏ أخرجه الترمذي وفرقه حديثين وفي إسناده ضعف.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دھوکہ باز، بخیل اور بدخلق آدمی جنت میں داخل نہیں ہو گا۔ ترمذی نے اس کو روایت کیا ہے اور اس نے اسے دو احادیث کی صورت میں الگ الگ بیان کیا ہے اور اس کی سند میں ضعف ہے۔
हज़रत अबु बकर सिद्दीक़ रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! ’’ जालसाज़, कंजूस और बद अख़लाक़ आदमी स्वर्ग में प्रवेश नहीं करेगा।”
त्रिमीज़ी ने इस को रिवायत किया है और उस ने इसे दो अहादीस की हालत में अलग अलग बयान किया है और इस की सनद में कमज़ोरी है।

تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في البخل، حديث:1963 وقال: حسن غريب.* صدقة وفرقد ضعيفان.»

Abu Bakr as-Siddiq (RAA) narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “A crafty person, a miser and one who badly treats those under his authority will not enter Paradise.” Related by At-Tirmidhi in two separate traditions and there is a weakness in its chain of narrators.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: ضعيف

   جامع الترمذي1946عبد الله بن عثمانلا يدخل الجنة سيئ الملكة
   جامع الترمذي1963عبد الله بن عثمانلا يدخل الجنة خب لا منان لا بخيل
   سنن ابن ماجه3691عبد الله بن عثمانلا يدخل الجنة سيئ الملكة أكرموهم ككرامة أولادكم وأطعموهم مما تأكلون ما ينفعنا في الدنيا قال فرس ترتبطه تقاتل عليه في سبيل الله مملوكك يكفيك فإذا صلى فهو أخوك
   بلوغ المرام1303عبد الله بن عثمان‏‏‏‏لا يدخل الجنة خب ولا بخيل ولا سيء الملكة
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1303 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1303  
تخریج:
«أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في البخل، حديث:1963 وقال: حسن غريب.* صدقة وفرقد ضعيفان.»
تشریح:
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم دھوکا دینے‘ بخل کرنے اور برے اخلاق کی مذمت اور قباحت کتاب و سنت کے دیگر دلائل سے واضح ہے۔
بنابریں ان اعمال قبیحہ سے اجتناب ضروری ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1303   

   الشيخ عبدالسلام بن محمد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1303  
تخریج:
«ضعيف»
[ترمذي 1963] میں ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ «لا يدخل الجنة خب ولا منان ولا بخيل» جنت میں دھوکے باز داخل نہیں ہو گا نہ احسان جتلانے والا اور نہ ہی بخیل۔ دیکھئے: ضعیف ترمذی للالبانی [330]

اور ترمذی [1946] میں ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ «لا يدخل الجنة سيء الملكة» مالک ہونے میں برا شخص جنت میں نہیں جائے گا۔ دیکھئے: ضعیف ترمذی [336] اور دیکھئے تحفتہ الاشراف [5/305'304]
یہ حدیث ضعیف ہے کیونکہ اس کی دونوں روایتوں میں ایک راوی فرقد السبخی ہے جس کے متعلق حافظ نے فرمایا: «صدوق عابد لكنه لين الحديث كثير الخطا» [تقريب]
البتہ ان اعمال کی برائی میں دوسری کئی احادیث موجود ہیں۔

مفردات:
«خَبٌّ» خاء کے فتحہ کے ساتھ دھوکے باز «سَيِّيُ الْمَلَكَةِ اَلْمَلَكَةُ مَلَكَ يَمْلَكُ» کا مصدر ہے۔ وہ شخص جو مالک ہونے میں برا ہے یعنی جو غلام یا جانور اس کی ملکیت میں ہیں ان سے برا سلوک کرتا ہے ان کی استطاعت سے زیادہ کام لیتا ہے انہیں بے جا مارتا پیٹتا ہے اور ان کے آرام خوراک اور علاج کا خیال نہیں کرتا۔
   شرح بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام کتاب الجامع، حدیث/صفحہ نمبر: 216   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1946  
´خادم اور نوکر کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا بیان۔`
ابوبکر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جو خادموں کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1946]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سندمیں فرقد سبخی ضعیف راوی ہیں)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1946   

  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1963  
´بخیل کی مذمت کا بیان۔`
ابوبکر صدیق رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دھوکہ باز، احسان جتانے والا اور بخیل جنت میں نہیں داخل ہوں گے۔‏‏‏‏ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1963]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں صدقہ بن موسیٰ،
اور فرقد سبخی دونوں ضعیف ہیں)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1963   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.