بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر

بلوغ المرام
बुलूग़ अल-मराम
جنایات ( جرائم ) کے مسائل
अपराध और उसकी सज़ा
2. باب الديات
2. اقسام دیت کا بیان
२. “ ख़ून का बदला और नुक़सान की भरपाई ”
حدیث نمبر: 1011
Save to word مکررات اعراب Hindi
وعن ابن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إن اعتى الناس على الله ثلاثة: من قتل في حرم الله او قتل غير قاتله او لذحل الجاهلية» ‏‏‏‏ اخرجه ابن حبان في حديث صححه.وعن ابن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إن أعتى الناس على الله ثلاثة: من قتل في حرم الله أو قتل غير قاتله أو لذحل الجاهلية» ‏‏‏‏ أخرجه ابن حبان في حديث صححه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ کی سب سے زیادہ سرکشی کرنے والے لوگ تین قسم کے ہیں (ایک) جو اللہ کے حرم میں قتل کرے (دوسرا) جو اپنے غیر قاتل کو قتل کرے (تیسرا) وہ جو جاہلیت کی عداوت و دشمنی کی بنا پر قتل کرے۔ ابن حبان نے اس کی تخریج ایک حدیث کے ضمن میں کی ہے۔ جسے انہوں نے صحیح قرار دیا ہے۔
हज़रत इब्न उमर रज़ि अल्लाहु अन्हुमा नबी करीम सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम से रिवायत करते हैं कि आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! ’’ अल्लाह तआला की सब से ज़्यादा सरकशी करने वाले लोग तीन तरह के हैं (एक) जो अल्लाह के हरम में क़त्ल करे (दूसरा) जो अपने क़ातिल के बदले किसी और को क़त्ल करे (तीसरा) वह जो जाहिलियत के बैर और दुश्मनी की बना पर क़त्ल करे।”
इब्न हब्बान ने इस की तख़रीज एक हदीस के बारे में की है। जिसे इन्हों ने सहीह ठहराया है।

تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان (الموارد)، حديث:1699، وللحديث شواهد عند البخاري، الديات، حديث:6882، (من حديث ابن عباس) وغيره.»

Ibn 'Umar (RAA) narrated that The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Three types of people are most hated by Allah, the Almighty: whoever kills another in the Sacred area of Haram (Sanctuary), whoever kills anyone other than the one who killed him or whoever kills anyone in revenge as in times of Jahiliyah (pre-Islamic times).” Related by Ibn Hibban. And it's basic meaning is in Al-Bukhari from the narration of Ibn 'Abbas.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: حسن

   صحيح البخاري6882عبد الله بن عباسأبغض الناس إلى الله ثلاثة ملحد في الحرم مبتغ في الإسلام سنة الجاهلية مطلب دم امرئ بغير حق ليهريق دمه
   مشكوة المصابيح142عبد الله بن عباسابغض الناس إلى الله ثلاثة ملحد في الحرم وميتغ في الإسلام سنة الجاهلية ومطلب دم امرىء بغير حق ليهريق دمه
   بلوغ المرام1011عبد الله بن عباس إن أعتى الناس على الله ثلاثة : من قتل في حرم الله أو قتل غير قاتله أو لذحل الجاهلية

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1011 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1011  
تخریج:
«أخرجه ابن حبان (الموارد)، حديث:1699، وللحديث شواهد عند البخاري، الديات، حديث:6882، (من حديث ابن عباس) وغيره.»
تشریح:
1. اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کی سرکشی کرنے والے تین قسم کے آدمیوں کا ذکر ہے۔
ان میں ایک وہ بدنصیب ہے جو بلدامین‘ یعنی مکہ مکرمہ میں قتل ناحق کرتا ہے۔
قتل کرنا ویسے ہی بہت بڑا جرم ہے مگر حرمین شریفین میں قتل کرنا سنگین ترین جرم ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ مقام اور جگہ کے لحاظ سے جرم کی سنگینی میں فرق واقع ہو جاتا ہے۔
غالباً اسی وجہ سے امام شافعی رحمہ اللہ کا قول ہے: جو شخص حرم میں قتل خطا کا مرتکب ہو اس پر دیت سخت رکھی جائے۔
2. دوسرا وہ شخص ہے جو اصل قاتل کے سوا بدلے میں کسی اور کو قتل کرتا ہے۔
قاتل سے بدلہ لینا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر جو شخص جوش انتقام میں قاتل کے کسی رشتے دار کو قتل کرتا ہے‘ وہ دہرے جرم کا مرتکب ٹھہرتا ہے۔
3. اور تیسرا وہ شخص ہے جو زمانۂ جاہلیت کا بدلہ کسی مسلمان سے لیتا ہے‘ وہ بھی اللہ تعالیٰ کے نزدیک انتہائی سرکش ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1011   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 142  
´تین بدبخت لوگ `
«. . . ‏‏‏‏وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَبْغَضُ النَّاسِ إِلَى الله ثَلَاثَة ملحد فِي الْحرم وميتغ فِي الْإِسْلَام سنة الْجَاهِلِيَّة ومطلب دم امرىء بِغَيْر حق ليهريق دَمه» رَوَاهُ البُخَارِيّ . . .»
. . . سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک تین شخص سب سے زیادہ برے ہیں جن سے اللہ سخت ناراض ہے۔ حد حرم میں کجروی اختیار کرنے والا، اسلام میں جاہلیت کی باتوں کو تلاش کرنے والا، کسی مسلمان کے ناحق خون کا طلب گار کہ اس کے خون کو ناحق بہائے۔ اس حدیث کو بخاری نے روایت کیا ہے۔ . . . [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 142]
فقہ الحدیث
➊ حرم (مکہ یا مدینہ) کی بےحرمتی کرنے کو «الحاد فى الحرم» کہتے ہیں اور اسی طرح بےدینی، کفر اور مذہب سے بیزاری کو بھی الحاد کہاجاتا ہے۔ دیکھئے: [القاموس الوحيد ص 1457]
➋ اس حدیث سے حرمین کی فضیلت بھی واضح ہو رہی ہے۔
➌ بعض علماء نے کہا ہے کہ حرم میں برائی کے ارادے پر بھی سزا ملے گی جب کہ حرم سے باہر صرف برائی کے ارادے پر کوئی سزا و مواخذہ نہیں ہے۔
➍ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
اگر کوئی شخص (حرم سے دور) عدن میں بھی ہو اور حرم میں الحاد کا ارادہ رکھے تو اللہ تعالیٰ اسے درد ناک عذاب میں مبتلا کرے گا۔ [مسند حمد 1؍428 ح4071 وسنده حسن، وصححه الحاكم 2؍388 ووافقه الذهبي]
➎ جاہلیت کے طریقوں میں سے کفر، شرک اور بدعت سب حرام کام ہیں۔ اس حدیث سے بدعت کی مذمت اور سنّت کا اثبات ہوتا ہے۔
مرعاۃ المفاتیح میں میت پر جاہلیت کی طرح رونا پیٹنا ,جوا, بدفعالی اور نجومیوں کے پیشے وغیرہ کو جاہلیت کے طریقوں میں سے قرار دیا گیا ہے۔ [ج 1 ص 238]
➏ دین اسلام میں کسی کا ناحق خون بہانا حرام ہے۔
   اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 142   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6882  
6882. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ کے ہاں لوگوں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ تین طرح کے لوگ ہیں: حرم میں زیادتی کرنے والا، دوسرا جو اسلام میں جاہلیت کی رسوم کا خوگر ہو اور تیسرا وہ جو کسی کا خون ناحق کرنے کے لیے اس کا پیچھا کرے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6882]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث کے مطابق خون ناحق کرنے کے لیے کسی کا پیچھا کرنا انتہائی ناپسندیدہ کام ہے جبکہ خون بہانا تو اس سے بھی بڑھ کر سنگین جرم ہے۔
ایک حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ سرکش وہ انسان ہے جو قاتل کے علاوہ کسی دوسرے کو قتل کرے یا اسلام لانے کے بعد دورجاہلیت کےخون کا مطالبہ کرے۔
(المعجم الکبیر للطبراني: 191/22) (2)
اس حدیث کا شان ورود اس طرح بیان کیا ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر ایک شخص مزدلفہ میں قتل ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میں اللہ کے ہاں تین آدمیوں سے زیادہ کسی کو سرکش نہیں جانتا ہوں:
ایک وہ جو حرم میں کسی کو قتل کرتا ہے، دوسرا وہ جو قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرتا ہے اور تیسرا وہ جو زمانۂ جاہلیت کی عداوت کی وجہ سے کسی کوموت کے گھاٹ اتار دیتا ہے۔
(فتح الباري: 262/12)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خون کا بدلہ لینے کے لیے کسی کا پیچھا کرنا جرم نہیں کیونکہ وہ خون حق کے لیے ایسا کرتا ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6882   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.