سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عرفہ سے مزدلفہ تک سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمرکاب تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ سے منیٰ تک فضل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو ہمرکاب کر لیا تھا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ دونوں (صحابیوں) نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم برابر لبیک کہتے رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرۃ العقبہ کی رمی کی۔