سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نبوت میں سے فقط مبشرات (بشارتیں) باقی رہ گئی ہیں۔“ صحابہ نے عرض کی کہ مبشرات (خوشخبریاں) کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھے خواب۔“(مبشرات یعنی خوشخبری اور بشارتیں ہیں)۔