ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے (ترجمہ)”اے اللہ! میں سستی اور بےانتہا بڑھاپے سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور گناہ اور قرض و تاوان سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں، قبر کے فتنے اور قبر کے عذاب سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں، دوزخ کے فتنے اور دوزخ کے عذاب سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں، مالداری کے فتنے اور غربت کے فتنے سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں، اور مسیح دجال کے فتنے سے بھی یااللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں۔ یااللہ! میرے گناہوں کو برف کے پانی اور اولوں سے دھو ڈال اور میرا دل گناہوں سے ایسا صاف کر دے جیسے سفید کپڑے کو تو میل کچل سے صاف کر دیتا ہے اور مجھ میں اور میرے گناہوں میں اتنا فاصلہ کر دے جتنا مشرق و مغرب میں فاصلہ ہے۔“