فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان پانچ چیزوں سے پناہ مانگنے کا حکم فرماتے تھے: ”اے اللہ! میں بخیلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں، یااللہ! میں بزدلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں، یااللہ! میں بدترین بڑھاپے تک زندہ رہنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں، یااللہ! میں دنیا کے فتنے یعنی دجال کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں، یااللہ! میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“