سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بچھونے پر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھتے: ”(اے اللہ! میں) تیرے ہی نام سے مرتا اور جیتا ہوں۔“ اور جب بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے تھے: ”ہر قسم کی تعریف اس اللہ کی ہے جس نے ہم کو مرنے (یعنی سونے) کے بعد زندہ کیا (جگایا) اور اسی کے پاس (قبروں سے اٹھ کر) جانا ہے۔“