سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ چھینک کو پسند کرتا ہے اور جمائی کو ناپسند کرتا ہے۔ جب کسی کو چھینک آئے اور وہ شخص کہے الحمدللہ تو ہر مسلمان پر جس نے سنا واجب ہو گیا کہ یرحمک اﷲ کہے لیکن جمائی چونکہ شیطان کی طرف سے ہے تو اس لیے جہاں تک ہو سکے اس کو روکے کیونکہ اس کے جمائی لینے میں ”ہا“ کہنے سے شیطان ہنستا ہے۔“