مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان
اس بیان میں کہ چھینک اچھی ہے اور جمائی بری ہے۔
حدیث نمبر: 2056
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ چھینک کو پسند کرتا ہے اور جمائی کو ناپسند کرتا ہے۔ جب کسی کو چھینک آئے اور وہ شخص کہے الحمدللہ تو ہر مسلمان پر جس نے سنا واجب ہو گیا کہ یرحمک اﷲ کہے لیکن جمائی چونکہ شیطان کی طرف سے ہے تو اس لیے جہاں تک ہو سکے اس کو روکے کیونکہ اس کے جمائی لینے میں ”ہا“ کہنے سے شیطان ہنستا ہے۔“