سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پیدل چلتے ہوئے بنی سلمہ کے محلہ میں میری عیادت کے لیے تشریف لائے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ میں بیہوش پڑا ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی مانگا اور وضو کیا اور پھر پانی میرے اوپر چھڑکا تو مجھے ہوش آ گیا میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! آپ کیا حکم فرماتے ہیں کہ میں اپنے مال کو کس طرح بانٹوں؟ تو اس وقت یہ آیت نازل ہوئی۔“ اللہ تعالیٰ تمہیں تمہاری اولادوں کی بابت وصیت کرتا ہے“ .... پوری آیت۔