سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کعبہ میں نماز پڑھنے کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: نماز کا بیان۔۔۔ باب: کعبہ اور مسجدوں میں دروازے اور زنجیر (تالے) رکھنا)، اس روایت میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”اور جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی اس کے پاس ہی سرخ سنگ مرمر بچھا ہوا تھا۔“