سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کے پاس خمس لینے کے لیے بھیجا اور میں نے انھیں برا سمجھا (کیونکہ انھوں نے ایک لونڈی سے صحبت کی اور) انھوں نے وہاں غسل کیا۔ میں نے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ سے کہا کہ تم ان کو دیکھتے نہیں؟ جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ قصہ بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بریدہ! کیا تم علی رضی اللہ عنہ سے عداوت رکھتے ہو؟ میں نے کہا جی ہاں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو ان سے عداوت مت رکھ کیونکہ ان کا خمس میں اس سے بھی زیادہ حصہ ہے۔ (پھر وہ میرے محبوب بن گئے)۔“