سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بندہ بیمار ہو جاتا ہے یا سفر کرتا ہے تو جس قدر عبادت وہ گھر میں رہ کر یا حالت صحت میں کیا کرتا تھا، وہ سب اس کے لیے لکھی جاتی ہیں۔ (یعنی ثواب میں کمی نہیں ہوتی)۔“