Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
مسافر کو اسی قدر عبادت کا ثواب ملتا ہے جس قدر وہ گھر میں رہ کر کیا کرتا تھا۔
حدیث نمبر: 1286
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ بیمار ہو جاتا ہے یا سفر کرتا ہے تو جس قدر عبادت وہ گھر میں رہ کر یا حالت صحت میں کیا کرتا تھا، وہ سب اس کے لیے لکھی جاتی ہیں۔ (یعنی ثواب میں کمی نہیں ہوتی)۔