ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایمن (رضی اللہ عنہا) آئیں اور وہ ایک موٹا کرتا پہنے ہوئے تھیں جس کی قیمت پانچ درہم ہو گی تو انھوں نے کہا کہ ذرا میری اس لونڈی کی طرف دیکھو کہ گھر میں اس کرتا کے پہننے سے نخرہ کرتی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں میرے پاس اسی قسم کا ایک کرتا تھا تو جو عورت مدینہ میں آراستہ کی جاتی تھی وہ مجھ سے اس کرتے کو منگوا لیتی۔