سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مالدار کا ادائے حق (یعنی قرض وغیرہ) میں دیر کرنا ظلم ہے اور جس شخص کو پیچھے لگا دیا جائے کسی مالدار کے (یعنی قرض اس کی طرف منتقل کر دیا جائے) تو اسے چاہیے وہ اسے قبول کر لے یعنی پیچھے لگ جائے۔“