سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک درزی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانا کھلانے کے لیے بلایا جو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تیار کیا تھا تو میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اس کھانے پر گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے روٹی اور شوربا جس میں ہرا گھیا (لمبا کدو) اور سوکھا ہوا گوشت تھا، رکھ دیا پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو پیالے میں ادھر ادھر سے کدو کو ڈھونڈتے تھے لہٰذا میں اس دن سے کدو کو اچھا سمجھتا ہوں۔“