صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں
The Book of Tauhid (Islamic Monotheism)
51. بَابُ مَا يَجُوزُ مِنْ تَفْسِيرِ التَّوْرَاةِ وَغَيْرِهَا مِنْ كُتُبِ اللَّهِ بِالْعَرَبِيَّةِ وَغَيْرِهَا:
51. باب: تورات اور اس کے علاوہ دوسری آسمانی کتابوں کی تفسیر اور ترجمہ عربی وغیرہ میں کرنے کا جائز ہونا۔
(51) Chapter. What is allowed as regards the interpretation of the Taurat (Torah) and other Holy Books (revealed by Allah) in Arabic and in other languages as Allah says: "…Bring here the Taurat (Torah) and recite it if you are truthful." (V.3:93)
حدیث نمبر: Q7541
Save to word اعراب English
لقول الله تعالى: فاتوا بالتوراة فاتلوها إن كنتم صادقين سورة آل عمران آية 93لِقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: فَأْتُوا بِالتَّوْرَاةِ فَاتْلُوهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ سورة آل عمران آية 93
‏‏‏‏ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کی روشنی میں «فأتوا بالتوراة فاتلوها إن كنتم صادقين‏» کہ پس تم توریت لاؤ اور اسے پڑو اگر تم سچے ہو۔

حدیث نمبر: 7541
Save to word مکررات اعراب English
وقال ابن عباس: اخبرني ابو سفيان بن حرب، ان هرقل دعا ترجمانه، ثم دعا بكتاب النبي صلى الله عليه وسلم، فقراه: بسم الله الرحمن الرحيم من محمد عبد الله ورسوله إلى هرقل ويا اهل الكتاب تعالوا إلى كلمة سواء بيننا وبينكم الآية.وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَخْبَرَنِي أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ، أَنَّ هِرَقْلَ دَعَا تَرْجُمَانَهُ، ثُمَّ دَعَا بِكِتَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَرَأَهُ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ عَبْدِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى هِرَقْلَ وَيَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ الْآيَةَ.
اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ مجھے ابوسفیان بن حرب نے خبر دی کہ ہرقل نے اپنے ترجمان کو بلایا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خط منگوایا اور اسے پڑھا۔ شروع اللہ کے نام سے جو بہت نہایت رحم کرنے والا بڑا مہربان ہے۔ اللہ کے بندے اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہرقل کی جانب۔ پھر یہ آیت لکھی تھی «يا أهل الكتاب تعالوا إلى كلمة سواء بيننا وبينكم» کہ اے کتاب والو! اس بات پر آ جاؤ جو ہم میں تم میں یکساں مانی جاتی ہے آخر آیت تک۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

And Ibn 'Abbas narrated: Abu Sufyan bin Harb told me that Heraclius called for his translator and then asked for the letter of the Prophet (saws), and the former read it (thus): "In the Name of Allah, the Most Gracious, the Merciful. (This letter is) from Muhammad bin 'Abdullah, to Heraclius. "...O people of the Scripture (Jews and Christians): Come to a word that is just between us and you that we worship none but Allah..." (V.3:64)
USC-MSA web (English) Reference: Volume 9, Book 93, Number 631


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 7541 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7541  
حدیث حاشیہ:
اس سےامام بخاری نے ترجمہ کا جواز نکالا۔
آنحضرت ﷺ نے ہرقل کوعربی زبان میں خط لکھا حالانکہ آپ جانتے تھےکہ ہرقل عربی نہیں سمجھتا اوراس لیے اس نےترجمان بلایا تو گویا آپ نے ترجمہ کی اجازت دی۔
اس باب سے حضرت امام بخاری نےان بیوقوفوں کا رد کیا جو آسمانی کتابوں یا اوردوسری کتابوں کا ترجمہ دوسری زبان میں کرنا بہتر نہیں حانتے اوراس آیت سےاس پراس طرح استدلال کیا کہ تورات اصل عبرانی زبان میں تھی اورعربوں کو لاکرسنانے کا جواللہ نےحکم دیا تو یقیناً اس کا مطلب یہ ہوا کہ عربی میں ترجمہ کرکے سناؤ کیونکہ عرب لوگ عبرانی نہیں سمجھتے تھے اور ترجمہ اور تفسیر کے جواز پر سب مسلمانوں کا اجماع ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7541   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7541  
حدیث حاشیہ:
آیت کریمہ میں تورات لانے اور اسے پڑھ کر سنانے کا حکم ہے حالانکہ تورات عبرانی زبان میں تھی اور جنھیں پڑھ کر سنانا تھا اور وہ عربی تھے اور عبرانی زبان نہیں جانتے تھے اس سے خود بخود تورات کا عربی زبان میں ترجمہ کرنے کا جواز معلوم ہوتا ہے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصود یہ ہے کہ تورات اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور اسے عربی میں ترجمہ کرنا یہ مترجم کا فعل ہے اوربندے کا یہ فعل اختیاری لیکن اللہ تعالیٰ کا تخلیق کیا ہوا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ کا کلام غیر مخلوق ہے۔
اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شاہ روم ہرقل کو عربی زبان میں خط لکھا اور اس نے ترجمان کے ذریعے سے اپنی زبان میں سنا۔
یہ خط ایک آیت کریمہ پر مشتمل تھا اس کا بھی ترجمہ کیا گیا۔
اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے کلام کو تفسیر وتوضیح اور اس کا ترجمہ مفسر اور مترجم کا اپنا فعل تھا اور مکتوب آیت کریمہ اللہ تعالیٰ کا کلام غیر مخلوق ہے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اسی مقصد کے پیش نظر مذکور عنوان قائم کیا ہے اور احادیث ذکر کی ہیں۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7541   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.