Narrated `Abdullah bin `Umar: I heard Allah's Apostle saying, "While I was sleeping, I saw that a cup full of milk was brought to me and I drank of it and gave the remaining of it to `Umar bin Al-Khattab." They asked. What have you interpreted (about the dream)? O Allah's Apostle?" The Prophet said. "(It is Religious) knowledge."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 9, Book 87, Number 157
● صحيح البخاري | 82 | عبد الله بن عمر | بينا أنا نائم أتيت بقدح لبن فشربت حتى إني لأرى الري يخرج في أظفاري ثم أعطيت فضلي عمر بن الخطاب قالوا فما أولته يا رسول الله قال العلم |
● صحيح البخاري | 3681 | عبد الله بن عمر | بينا أنا نائم شربت يعني اللبن حتى أنظر إلى الري يجري في ظفري أو في أظفاري ثم ناولت عمر فقالوا فما أولته قال العلم |
● صحيح البخاري | 7027 | عبد الله بن عمر | بينا أنا نائم أتيت بقدح لبن فشربت منه حتى إني لأرى الري يجري ثم أعطيت فضله عمر قالوا فما أولته يا رسول الله قال العلم |
● صحيح البخاري | 7006 | عبد الله بن عمر | بينا أنا نائم أتيت بقدح لبن فشربت منه حتى إني لأرى الري يخرج من أظفاري ثم أعطيت فضلي يعني عمر قالوا فما أولته يا رسول الله قال العلم |
● صحيح البخاري | 7032 | عبد الله بن عمر | بينا أنا نائم أتيت بقدح لبن فشربت منه ثم أعطيت فضلي عمر بن الخطاب قالوا فما أولته يا رسول الله قال العلم |
● صحيح البخاري | 7007 | عبد الله بن عمر | بينا أنا نائم أتيت بقدح لبن فشربت منه حتى إني لأرى الري يخرج من أطرافي فأعطيت فضلي عمر بن الخطاب فقال من حوله فما أولت ذلك يا رسول الله قال العلم |
● صحيح مسلم | 6190 | عبد الله بن عمر | بينا أنا نائم إذ رأيت قدحا أتيت به فيه لبن فشربت منه حتى إني لأرى الري يجري في أظفاري ثم أعطيت فضلي عمر بن الخطاب قالوا فما أولت ذلك يا رسول الله قال العلم |
● جامع الترمذي | 3687 | عبد الله بن عمر | رأيت كأني أتيت بقدح من لبن فشربت منه فأعطيت فضلي عمر بن الخطاب قالوا فما أولته يا رسول الله قال العلم |
● جامع الترمذي | 2284 | عبد الله بن عمر | بينما أنا نائم إذ أتيت بقدح لبن فشربت منه ثم أعطيت فضلي عمر بن الخطاب قالوا فما أولته يا رسول الله قال العلم |
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7032
حدیث حاشیہ:
اہل تعبیر کہتے ہیں کہ خواب میں پیالہ دیکھنا اس کی تعبیر یہ ہے کہ عورت یا اس کی طرف سے کوئی مال حاصل ہوگا۔
اگر پیالہ شیشے کا ہو تو پوشیدہ اسرار ورموز ظاہر ہوں گے۔
اگر وہ پیالہ سونے یا چاندی کا ہو تو لوگ اس کی تعریف میں رطب اللسان ہوں گے۔
(فتح الباري: 524/12)
اس حدیث میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فضیلت روز روشن کی طرح واضح ہے لیکن اس کے باوجود کچھ بد باطن لوگ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تنقیص وتوہین کرتے ہیں اور اسے نیکی اور اپنے ایمان کا جز خیال کرتے ہیں۔
(قَاتَلَهُمُ اللَّـهُ ۖ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7032
الشيخ محمد حسين ميمن حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 82
´علم کی فضیلت`
«. . . أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ، أُتِيتُ بِقَدَحِ لَبَنٍ فَشَرِبْتُ حَتَّى إِنِّي لَأَرَى الرِّيَّ يَخْرُجُ فِي أَظْفَارِي، ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، قَالُوا: فَمَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: الْعِلْمَ . . .»
”. . . عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میں سو رہا تھا (اسی حالت میں) مجھے دودھ کا ایک پیالہ دیا گیا۔ میں نے (خوب اچھی طرح) پی لیا۔ حتیٰ کہ میں نے دیکھا کہ تازگی میرے ناخنوں سے نکل رہی ہے۔ پھر میں نے اپنا بچا ہوا (دودھ) عمر بن الخطاب کو دے دیا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا آپ نے اس کی کیا تعبیر لی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علم . . .“ [صحيح البخاري/كِتَاب الْعِلْمِ: 82]
فوائد و مسائل:
باب اور حدیث میں مناسبت:
بظاہر حدیث میں علم کی کوئی فضیلت وارد ہوتی ہوئی نظر نہیں آ رہی لیکن امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم فرمایا «فضل العلم» یعنی علم کی فضیلت۔۔۔
تو باب اور حدیث میں کچھ اس طرح سے مناسبت ہو گی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بچا ہوا دودھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو عطا فرمایا اور دودھ سے مراد یہاں علم ہے اور یہ علم نبوت ہے، لہٰذا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچا ہوا دودھ عطا فرمایا اس میں نبوت کا علم تھا اور یہ فضیلت علم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ نے نصیب فرمائی۔
◈ ابن المنیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«قلت لأنه عبر عن العلم بأنه فضلة النبى صلى الله عليه وسلم ونصيب مما اتاه الله وناهيك له فضلا، انه جزء من النبوة.» [المتواري على ابواب البخاري ص63]
حدیث مبارکہ میں ”فضیلت“ کا اثبات بایں طور پر موجود ہے (جیسا کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے باب قائم فرمایا ہے) کہ اس میں علم کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ”فضل“ (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بچا ہوا دودھ) اور اللہ تعالیٰ نے جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمایا تھا اس کے ”حصہ“ سے تعبیر کیا گیا ہے اور یہی فضیلت کے لیے بہت ہے (کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کا بچا ہوا دودھ پیا)۔
◈ علامہ بدر الدین بن جماعہ رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
«وجه مناسبة الحديث للباب: انه اعطاه فضله، وفضيلة النبى صلى الله عليه وسلم فضيلة علمية و شرف و قد فسرها بالعلم . . .» [مناسبات تراجم البخاري، ص36]
”ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت کچھ اس طرح سے ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اپنا بچا ہوا دودھ عطا فرمایا۔ آپ کی فضیلت علمی فضیلت ہے اور یہ شرف ہے جسے علم سے تعبیر کیا گیا ہے، اور اس وجہ سے ان کی فضیلت واضح ہوئی (کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بچا ہوا دودھ نوش فرمایا)“
↰ مزید اگر غور کیا جائے تو مناسبت یوں بھی ظاہر ہو گی کہ پچھلے باب میں ہم نے بحث کی کہ امام بخاری نے «باب رفع العلم وظهور الجهل» قائم فرمایا، جس میں تعلیم و تبلیغ کی ترغیب دینا مقصود دکھلائی دیتی ہے۔ اور اس باب میں اس کو بیان کرنا اور اس کی تعلیم دینا مقصود ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے ابتداء میں «باب فضل العلم» قائم فرمایا جس سے اہل علم کی فضیلت مراد ہے اور مذکورہ باب میں «فضل علم» سے فضیلت علم مراد ہے۔“ ديكهيے: [فتح الباري لابن حجر، ج2، ص3]
◈ علامہ کرمانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ:
”کتاب العلم کے ابتداء میں ”فضیلت علم“ مراد ہے اور اس مقام پر ”فضلہ“ یعنی زائد علم مراد ہے۔“ [لكواب الدراري، ج2، ص180]
◈ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کا رحجان بھی یہی ہے۔ ديكهيے: [فتح الباري، ج1، ص180]
◈ علامہ سندھی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”امام بخاری رحمہ اللہ نے اس مقام پر «باب فضل العلم» قائم فرمایا ہے، مطلب یہ ہے کہ اس ”فضل“ کے ساتھ کیا کیا جائے؟ حدیث کے باب سے معلوم ہوا کہ اگر کسی کے پاس کچھ زائد علم ہو تو دوسروں کو دینا چاہئیے۔ لیکن یہاں یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا اس عالم میں یہ بھی ممکن ہو کہ علم زائد ہو جائے کہ دوسروں کو دینے کی نوبت آئے؟ علامہ صاحب فرماتے ہیں کہ علم کے زائد ہونے کی صورت ہو سکتی ہے۔ بایں طور کہ کسی کے پاس اگر زائد کتابیں ہیں تو وہ دوسروں کو ملکاً یا عاریتاً دے دے۔ اسی طرح اگر ایک شیخ سے انتفاع کرتا ہوا خود شیخ کے مرتبے کو پہنچ گیا تو دوسروں کو ان سے انتفاع کا موقع فراہم کرے۔“ [حاشية السندي على الصحيح البخاري. ج1. ص49]
لہٰذا ترجمۃ الباب اور حدیث سے جس مسئلے کی تائید ہو رہی ہے وہ یہ ہے کہ اس باب میں تبلیغ و تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا مقصود ہے۔ جیسا کہ ابواب سابقہ اور لاحقہ سے ظاہر ہوتا ہے۔
◈ محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”میرے نزدیک یہاں یہ احتمال بھی ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصود زیادت علم کی ترغیب دینا ہو یعنی یہ نہ ہو کہ صرف بقدر حاجت پر آدمی اکتفا کرے۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں دودھ بقدر ضرورت نہیں نوش فرمایا بلکہ اس قدر پیا کہ آپ کے ناخنوں سے دودھ نکلا۔ گویا مصنف رحمہ اللہ نے یہاں ترجمۃ الباب سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی مرفوع حدیث کی تائید کی ہے۔
«منهومان لا يشبعان ...» [شعب الايمان للبيهقي ج7، ص271]
(قلت) مذکورہ بالا حدیث میں کئی اہم فضیلتیں موجود ہیں جس سے ترجمۃ الباب اور حدیث میں مناسبت ہوتی ہے۔
➊ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ نوش فرمایا یہ فطری عمل ہے۔
➋ یہ دودھ علم سے تعبیر کیا گیا ہے جیسا کہ صحیح بخاری میں مرقوم ہے۔
➌ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ دودھ نصیب ہوا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بچا ہوا تھا۔
➍ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا یہ نبوت کا علم ہے جس سے صحابی سیراب ہوئے۔
➎ اصل علم کا منبہ اور سرچشمہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں، کیونکہ امت آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے علم سے استفادہ کرتی ہے۔
➏ بچا ہوا دودھ اس مکمل دودھ کا حصہ ہے۔ لہٰذا علم نبوت میں کسی کو اپنی رائے یا من مانی کی ہرگز اجازت نہیں۔ یہ بھی تطبیق ہو سکتی ہے کہ کتاب العلم کے ابتداء میں ”فضل علم“ بااعتبار رفع درجات مراد ہے، کیونکہ وہاں آیت کریمہ ”المجادلۃ 11“ سے استدلال ہے اور یہاں ”فضل علم“ سے مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بچا ہوا ہے۔“ [الكنز المتواري، ج2، ص210]
عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد اول، حدیث/صفحہ نمبر: 109
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2284
´نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کا خواب میں دودھ اور قمیص دیکھنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میں سویا ہوا تھا کہ اس دوران میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا گیا، میں نے اس سے پیا پھر اپنا جوٹھا عمر بن خطاب کو دے دیا، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر کی؟“ فرمایا: ”علم سے“ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الرؤيا/حدیث: 2284]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
علم سے اس کی تعبیربیان کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جس طرح دودھ میں بکثرت فائدے ہیں اوررب العالمین اسے گوبر اور خون کے درمیان سے نکالتا ہے اسی طرح علم کے فوائدبے انتہا ہیں،
اسے بھی رب العالمین شک اورجہالت کے درمیان سے نکالتا ہے پھراپنے بندوں میں سے جسے چاہتاہے اس سے نوازتا ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2284
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3687
´عمر بن خطاب رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا گویا مجھے دودھ کا کوئی پیالہ دیا گیا جس میں سے میں نے کچھ پیا پھر میں نے اپنا بچا ہوا حصہ عمر بن خطاب کو دے دیا“، تو لوگ کہنے لگے اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر کی؟ آپ نے فرمایا: ”اس کی تعبیر علم ہے“ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3687]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی: میرے بعد دین کا علم عمر کو ہے (رضی اللہ عنہ) اس میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کی من جملہ فضیلت کی نفی نہیں ہے صرف علم کے سلسلے میں ان کا علم بڑھا ہوا ثابت ہوتا ہے،
بقیہ فضائل کے لحاظ سے سب سے افضل امتی (بعد از نبی اکرمﷺ) ابوبکرہی ہیں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3687
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6190
حضرت عبد اللہ بن عمربن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"میں سویا ہوا تھا کہ میں نے ایک پیا لہ دیکھا جو میرے پاس لا یا گیا۔ اس میں دودھ تھا۔میں نے اس میں سے پیا یہاں تک کہ مجھے محسوس ہوا کہ سیرابی میرے ناخنوں سے نکل رہی ہے۔پھر اپنا بچا ہوا دودھ میں نے عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دے دیا۔"(حاضرین نے) کہا: اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ نے اس کی کیا تعبیر فر ئی؟آپ نے فر یا:"علم۔"... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:6190]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
دودھ انسان کی مادی غذا ہے اور علم روحانی اور معنوی غذا ہے اور دونوں ہی انسان کی ضرورت کی چیزیں اور بہت فائدہ بخش اور یہاں العلم کا لفظ ہے،
جس کا اطلاق قرآن کی رو سے صرف علم وحی پر ہوتا ہے،
اس لیے اس سے مراد کتاب و سنت کی روشنی میں،
لوگوں کی نگہداشت اور دیکھ بھال کرنا ہے اور حضرت ابوبکر اور عمر دونوں نے اپنی خلافت کے دور میں سیاست و تدبیر مکمل طور پر قرآن و سنت کی روشنی میں کی۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6190
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7006
7006. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نےکہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ نے فرمایا: میں سویا ہوا تھا اس دوران میں میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا گیا۔ میں نے اس سے پیا حتی کہ اس کی سیرابی کا اثر اپنے ناخنوں میں ظاہر ہوتا دیکھا۔ اس کے بعد میں نے بچا ہوا دودھ عمر کو دیا۔ صحابہ کرام نے پوچھا: اللہ کے رسول! اس کی آپ نے کیا تعبیر لی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”اس کی تعبیر علم ہے۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7006]
حدیث حاشیہ:
دودھ پینے کی تعبیر ہمیشہ علم وسعادت سے ہوتی ہے اللھم ارزقنا السعادة آمین
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7006
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7007
7007. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں سویا ہوا تھا کہ میرے پاس دودھ کا پیالہ لایا گیا۔ میں نے اس سے نوش کیا یہاں تک کہ میں نے سیرابی کا اثر جسم کے اطراف میں نمایاں دیکھا۔ پھر میں نے اپنا بچا ہوا دودھ عمر بن خطاب ؓ کو دے دیا۔“ آپ کے جو صحابہ کرام وہاں موجود تھے، انہوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر لی ہے؟ آپ نےفرمایا: ”اس سے مراد علم ہے۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7007]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی بہت بڑی فضیلت نکلی‘ حقیقت میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ تمام علوم خصوصاً سیاست میں اور تدبیروں میں اپنی نظیر نہیں رکھتے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7007
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7027
7027. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میں ایک دفعہ سو رہا تھا اچانک میرے پاس دودھ کا پیالہ لایا گیا۔ میں نے اس سے خوب سیر ہو کر نوش کیا حتی کہ میں نے سیرابی کو ہر رگ وپے میں پایا۔ پھر میں نے بچا ہوا عمر کو دے دیا۔ صحابہ کرام نے پوچھا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر کی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”علم۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7027]
حدیث حاشیہ:
معلوم ہوا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ علم نبوی کے بھی پورے طور پر حامل تھے۔
بہت ہی برے ہیں وہ لوگ جو ایسے فدائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تنقیص کریں اللہ ان کو نیک ہدایت کرے۔
آمین۔
خواب میں دودھ پینے سے علوم دین کی تحصیل اس کی تعبیر ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7027
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:82
82. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ”میں ایک مرتبہ سو رہا تھا کہ میرے سامنے دودھ کا پیالہ لایا گیا۔ میں نے اسے پی لیا یہاں تک کہ سیرابی میرے ناخنوں سے ظاہر ہونے لگی۔ پھر میں نے اپنا بچا ہوا دودھ عمر بن خطاب ؓ کو دے دیا۔“ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے اس کی کیا تعبیر کی؟ آپ نے فرمایا: ”اس کی تعبیر ”علم“ ہے۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:82]
حدیث حاشیہ:
1۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصود یہ ہے کہ ضرورت سے زائد علوم کاسیکھنا تضییع اوقات نہیں بلکہ فضیلت کی چیزہے۔
ضروری نہیں کہ انسان وہی کچھ سیکھے جو اس کی ذاتی عملی زندگی کے لیے کارآمد ہو بلکہ وہ احکام ومسائل سیکھنے بھی ضروری ہیں جو مکلف کی اپنی ذات سے متعلق نہ ہوں تاکہ دوسروں کی دینی ضروریات کوپوراکرکے ثواب دارین حاصل کیا جائے، اس لیے ضرورت سے زائد علم کی تحصیل کے لیے وقت صرف کرنا قابل مدح فعل ہے۔
اور اس کے لیے سفر کرنا بھی ممدوح ہے۔
2۔
اس سے معلوم ہوا کہ خواب میں دودھ پینے کی تعبیر علم کا حصول ہے، نیز اگردودھ کی سیرابی ناخنوں میں دیکھے تو اس سے علم کی سیرابی مراد لی جاسکتی ہے۔
بھرے ہوئے دودھ کے پیالے سے مراد علم تام ہے۔
دودھ سے شکم سیری سے مراد مجسمہ علم وعرفان بن جانا ہے۔
3۔
فاضل از حاجت کے ساتھ وہی عمل کرنا چاہیے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے۔
مقصد یہ ہے کہ علم جس قدر حاصل کر سکتے ہو کیونکہ یہ اللہ کا انعام وفضل ہے۔
بقدر ضرورت خود فائدہ اٹھاؤ اور زائد کو دوسروں کی ضروریات میں صرف کرو۔
تعلیم کا سلسلہ شروع کرو، علاقے میں تبلیغ کا فیضان جاری کرو، لوگوں کے جھگڑے شریعت کے مطابق نمٹاؤ، ہنگامی مسائل کے لیے فتاویٰ دو۔
الغرض بے شمار مقاصد ہیں جن کے لیے زائد علم کی ضرورت ہے۔
جس قدر علم زائد ہوگا اسی قدر قلب میں بصیرت اور روح میں تازگی ہوگی۔
4۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بچا ہوا دودھ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو عنایت فرمایا اوراس کی تعبیر بھی علم سے فرمادی۔
شاید ہی دین کا کوئی باب ایسا ہو جس میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت یا اثر نہ ملتا ہو۔
مسائل واحکام، فضائل وآداب تک سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علوم حاوی ہیں۔
بعض لوگوں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس فضیلت کا توڑ کرنے کے لیے”میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کادروازہ ہے“ جیسی خود ساختہ حدیث بنا ڈالی۔
اس مقام پر یہ وضاحت کرنا بھی ضروری ہے کہ صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تو صدیق اکبر ہی ہیں، ان سے کسی کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔
رضی اللہ تعالیٰ عنہ۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 82
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3681
3681. حضرت حمزہ بن عبد اللہ سے روایت ہے، وہ اپنے باپ (حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ)سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے بحالت خواب دودھ پیا، اس قدر پیا کہ اس کی سیرابی اپنے ناخن یا ناخنوں پر دیکھنے لگا۔ پھر میں نے دودھ حضرت عمر ؓ کو دے دیا۔“ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ!اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟آپ نے فرمایا: ”اس کی تعبیر علم ہے۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3681]
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں حضرت عمر ؓ کی فضیلت بیان ہوئی ہے کہ علوم نبویہ سے مالا مال ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت عمر کو اللہ تعالیٰ نے علوم سے وافر حصہ عنایت فرمایاتھا۔
لوگوں نے اس عظیم منقبت کے مقابلے میں حضرت علی ؓکے متعلق ایک حدیث بنا ڈالی کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔
یہ حدیث خود ساختہ اور بناوٹی ہے۔
ویسے حضرت علی کے فضائل ومناقب بہت ہیں،ان کے لیے اس طرح کی موضوع احادیث کا سہارا لینے کی بالکل ضرورت نہیں۔
اس حدیث کی مزید تشریح کتاب التعبیر میں ہوگی۔
بإذن اللہ تعالیٰ۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3681
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7006
7006. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نےکہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ نے فرمایا: میں سویا ہوا تھا اس دوران میں میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا گیا۔ میں نے اس سے پیا حتی کہ اس کی سیرابی کا اثر اپنے ناخنوں میں ظاہر ہوتا دیکھا۔ اس کے بعد میں نے بچا ہوا دودھ عمر کو دیا۔ صحابہ کرام نے پوچھا: اللہ کے رسول! اس کی آپ نے کیا تعبیر لی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”اس کی تعبیر علم ہے۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7006]
حدیث حاشیہ:
1۔
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب بیان کرنے کے بعد اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے فرمایا:
”تم اس کی تعبیر بتاؤ۔
“ انھوں نے عرض کی:
اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اس سے مراد علم ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مالامال کر رکھا ہے۔
آپ کے علم سے جو بچا ہے وہ آپ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیا ہے۔
آپ نے فرمایا:
”تم نے صحیح تعبیر کی ہے۔
“ (مجمع الزوائد: 69/9 والمعجم الکبیر للطبراني، حدیث: 13155)
2۔
ان احادیث میں ظاہر تضاد معلوم ہوتا ہے لیکن ممکن ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مزید کی توقع ہو تو انھوں نے عرض کی:
اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ اس کی تعبیر سے ہمیں آگاہ فرمائیں۔
قرآن کریم کی تصریح کے مطابق دودھ کو خون اور گوبر کے درمیان سے نکالا جاتا ہے۔
اس مناسبت سے علم کا نور بھی جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں سے پھوٹتا ہے۔
اس بنا پر دودھ کے ساتھ علم کی گہری مناسبت ہے۔
(فتح الباري: 492/12)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7006
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7007
7007. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں سویا ہوا تھا کہ میرے پاس دودھ کا پیالہ لایا گیا۔ میں نے اس سے نوش کیا یہاں تک کہ میں نے سیرابی کا اثر جسم کے اطراف میں نمایاں دیکھا۔ پھر میں نے اپنا بچا ہوا دودھ عمر بن خطاب ؓ کو دے دیا۔“ آپ کے جو صحابہ کرام وہاں موجود تھے، انہوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر لی ہے؟ آپ نےفرمایا: ”اس سے مراد علم ہے۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7007]
حدیث حاشیہ:
1۔
اس حدیث سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علم کے درمیان نسبت کا بھی پتا چلتا ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو خصوصی علم سے نوازا تھا۔
بیسوں قرآنی آیات ایسی ہیں جن کا مفہوم حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دل میں آیا۔
پھر اسی کے مطابق اللہ تعالیٰ نے آیات نازل فرمائیں۔
جنھیں (اَوَّلِيَّات)
عمر کہا جاتا ہے۔
یہ بھی علم نبوت ہی کا اثر تھا کہ دین حق کی سر بلندی کے لیے کسی ملامت گر کی ملامت سے نہیں ڈرتے تھے اور کسی بڑے آدمی کو خاطر میں نہیں لاتے تھے۔
2۔
دودھ کی فطرت اسلام سے خاص مناسبت ہے جیسا کہ ایک مرتبہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کے موقع پر شراب اور دودھ کے پیالے پیش کیے گئے تو آپ نے دودھ کا پیالہ لے لیا۔
حضرت جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا:
اللہ کی تعریف ہے جس نے فطرت کی طرف آپ کی رہنمائی کی ہے۔
(صحیح البخاري، الأشربة، حدیث: 5576)
اس حدیث میں بھی دودھ سے مراد علم نبوت ہے جو فطرت اسلام سے عبارت ہے۔
واللہ أعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7007
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7027
7027. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میں ایک دفعہ سو رہا تھا اچانک میرے پاس دودھ کا پیالہ لایا گیا۔ میں نے اس سے خوب سیر ہو کر نوش کیا حتی کہ میں نے سیرابی کو ہر رگ وپے میں پایا۔ پھر میں نے بچا ہوا عمر کو دے دیا۔ صحابہ کرام نے پوچھا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر کی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”علم۔“ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7027]
حدیث حاشیہ:
1۔
خواب میں دودھ پینا اس کی تعبیر علم شریعت حاصل کرناہے جو فطرت اسلام سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔
2۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ علم نبوی کے پوری طرح حامل تھے لیکن کچھ لوگوں کو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ فضیلت گوارا نہیں۔
انھوں نے اس کے مقابلے میں ایک حدیث گھڑ لی ہے:
”میں علم کا شہر ہوں اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کا دروازہ ہے۔
“ گویا علم نبوت کا حاصل کرنا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بغیر ناممکن ہے۔
اس روایت کو امام حاکم رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے۔
(المستدرك للحاکم: 126/3)
امام ذہبی رحمۃ اللہ علیہ اس روایت پر تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں یہ روایت موضوع اور خود ساختہ ہے اوراس کا راوی ابوصلت نہ ثقہ ہے اور نہ باعث اطمینان۔
(تلخیص المستدرك: 126/3)
امام یحییٰ بن معین رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ یہ روایت جھوٹ کا پلندہ ہے اور اس کی کوئی بنیاد نہیں۔
(تاریخ بغداد: 205/11)
امام جوزی رحمۃ اللہ علیہ نے اس روایت کے تمام طرق پر بڑی سیرحاصل بحث کی ہے، انھوں نے اس روایت کو عقلی اور نقلی رحمۃ اللہ علیہ لحاظ سے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ حدیث کسی بھی طریق سے صحیح ثابت نہیں ہے۔
(الموضوعات: 353/1)
اس روایت کے دوسرے الفاظ جنھیں امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے وہ یہ ہیں:
”میں دانائی کا گھر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔
“ (جامع الترمذي، المناقب، حدیث: 3723)
امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ اس روایت کو بیان کرنے کے بعد لکھتے ہیں کہ یہ حدیث مضطرب ہونے کے ساتھ ساتھ بے بنیاد بھی ہے۔
امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ یہ روایت محض جھوٹ ہے۔
(أحادیث القصاص، ص: 78)
امام شوکانی نے اسے موضوعات میں شمار کیا ہے۔
(الفوائد المجموعة في الأحادیث الموضوعة، ص: 248)
شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اسے موضوع قرار دیا ہے۔
(ضعیف الجامع الصغیر حدیث 1416)
اس کی تفصیل فتاویٰ اصحاب الحدیث جلد:
(1/50۔
51)
میں دیکھی جا سکتی ہے جسے راقم نے مرتب کیا ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7027