صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں
The Book of Adhan
56. بَابُ إِمَامَةِ الْمَفْتُونِ وَالْمُبْتَدِعِ:
56. باب: باغی اور بدعتی کی امامت کا بیان۔
(56) Chapter. Offering prayers behind a man who is a victim of Al-Fitan (trials and afflictions) or a heretic.
حدیث نمبر: 696
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا محمد بن ابان، حدثنا غندر، عن شعبة عن ابي التياح، انه سمع انس بن مالك، قال النبي صلى الله عليه وسلم لابي ذر:"اسمع واطع ولو لحبشي كان راسه زبيبة".(مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي ذَرٍّ:"اسْمَعْ وَأَطِعْ وَلَوْ لِحَبَشِيٍّ كَأَنَّ رَأْسَهُ زَبِيبَةٌ".
ہم سے محمد بن ابان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے غندر محمد بن جعفر نے بیان کیا شعبہ سے، انہوں نے ابوالتیاح سے، انہوں نے انس بن مالک سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوذر سے فرمایا (حاکم کی) سن اور اطاعت کر۔ خواہ وہ ایک ایسا حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو جس کا سر منقے کے برابر ہو۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

Narrated Anas bin Malik: The Prophet said to Abu-Dhar, "Listen and obey (your chief) even if he is an Ethiopian with a head like a raisin."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 11, Number 664


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

   صحيح البخاري693أنس بن مالكاسمعوا وأطيعوا وإن استعمل حبشي كأن رأسه زبيبة
   صحيح البخاري696أنس بن مالكاسمع وأطع ولو لحبشي كأن رأسه زبيبة
   صحيح البخاري7142أنس بن مالكاسمعوا وأطيعوا وإن استعمل عليكم عبد حبشي كأن رأسه زبيبة
   سنن ابن ماجه2860أنس بن مالكاسمعوا وأطيعوا وإن استعمل عليكم عبد حبشي كأن رأسه زبيبة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 696 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:696  
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو اپنے عنوان کی دلیل اس لیے بنایا ہے کہ ایسی صفات کا حامل عام طور پر ایک عجمی حکمران ہوسکتا ہے جو نیا نیا مسلمان ہوا ہو جسے ابھی دین کے متعلق پوری معلومات نہ ہوں۔
اس قسم کے انسان کے لیے بدعات کا ارتکاب بعید نہیں۔
ایسے حکمران خود پسندی اور خود فریبی میں مبتلا ہوتے ہیں۔
جب ایسے حکمران کی اطاعت ضروری ہے تو اس کی اقتدا بھی درست ہونی چاہیے۔
جب اس قسم کا حاکم قابل اطاعت ہے تو اس کی امامت میں نماز بھی درست ہوگی۔
(فتح الباري: 246/2) (2)
حافظ ابن حجر ؒ نے اس حدیث کے متعلق ابو ذر ؓ کا ایک واقعہ لکھا ہے کہ ایک دفعہ وہ ربذہ مقام پر اس وقت پہنچے جب جماعت ہو رہی تھی اور ایک غلام امامت کے فرائض سرانجام دے رہا تھا، اسے نماز کے دوران میں کہا گیا کہ یہ حضرت ابو ذر ؓ عنہ تشریف لاچکے ہیں، وہ پیچھے ہٹنے لگا تو آپ نے فرمایا:
مجھے میرے محبوب نے وصیت کی تھی کہ اپنے امیر کی بات سنوں اور اس کی اطاعت کروں اگرچہ کٹی ہوئی ناک والا حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو۔
(فتح الباري: 242/2) (3)
واضح رہے کہ بدعت اگر کفرو شرک تک پہنچ جائے تو اس کا حکم شرک ہی کا ہے جس طرح مشرک کی اقتدا جائز نہیں، اسی طرح بدعت مکفرہ کا حامل انسان بھی امامت کے اہل نہیں۔
اگر وہ بدعت مکفرہ کا حامل نہیں تو بوقت ضرورت کبھی اس کی اقتدا میں نماز پڑھ لی جائے تو جائز ہوگا۔
اس کا حکم فاسق کا ہے اور اس کے پیچھے نماز صحیح ہے، البتہ بدعتی اور فتنہ پرور کو مستقل طور پر امام نہیں بنانا چاہیے۔
والله اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 696   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7142  
7142. سیدنا انس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم بات سنو اور اطاعت کرو اگرچہ تم پرکسی ایسے حبشی کو حاکم اور سربراہ مقرر کردیا جائے جس۔کا سر منقیٰ کی طرح چھوٹا ہو، [صحيح بخاري، حديث نمبر:7142]
حدیث حاشیہ:
یعنی ادنیٰ حاکم کی بھی اطاعت ضروری ہے بشرطیکہ معصیت الٰہی کا حکم نہ دیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7142   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 693  
693. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: اپنے حاکم کی بات سنو اور اس کی اطاعت کرو اگرچہ کوئی سیاہ فام حبشی ہی تم پر حاکم بنا دیا جائے جس کا سر منقے جیسا ہو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:693]
حدیث حاشیہ:
اس سے باب کا مطلب یوں نکلتا ہے کہ جب حبشی غلام کی جو حاکم ہو اطاعت کا حکم ہوا تو اس کی امامت بطریق اولیٰ صحیح ہو گی کیوں کہ اس زمانہ میں جو حاکم ہوتا وہی امامت بھی نماز میں کیا کرتا تھا۔
اس حدیث سے یہ دلیل بھی لی ہے کہ بادشاہ وقت سے گو وہ کیسا ہی ظالم بے وقوف ہو لڑنا اور فساد کرنا نادرست ہے بشرطیکہ وہ جائز خلیفہ یعنی قریش کی طرف سے بادشاہ بنایا گیا ہو۔
اس کا یہ مطلب نہیں کہ حبشی غلام کی خلافت درست ہے کیوں کہ خلافت سوائے قریشی کے اور کسی قوم کی درست نہیں ہے جیسے دوسری حدیث سے ثابت ہے (مولانا وحید الزماں مرحوم)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 693   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:693  
693. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: اپنے حاکم کی بات سنو اور اس کی اطاعت کرو اگرچہ کوئی سیاہ فام حبشی ہی تم پر حاکم بنا دیا جائے جس کا سر منقے جیسا ہو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:693]
حدیث حاشیہ:
روایت میں حبشی سے مراد حبشی غلام ہے جب کہ دوسری روایت میں اس کی صراحت ہے۔
(صحیح البخاري،الأحکام، حدیث: 7142)
اس حدیث کی باب سے یہ مناسبت ہے کہ جب ایسا غلام امیر اور والی بن جائے تو اس کی اطاعت ضروری ہے اور اسلام کا یہ طریقہ ہے کہ والی اور خلیفہ کو جماعت کےلیے آگے کیا جاتا ہے۔
یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اس کی اطاعت کے حکم میں اس کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم شامل ہے۔
(شرح الکرماني: 72/5)
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایاتھا کہ اگر تمھارا حکمران حبشی غلام ہوجو کتاب اللہ کے ساتھ تمھاری قیادت کرے تم نے اس کی بات ماننی اور اس کی اطاعت کرنی ہے۔
اس روایت سے حدیث نبوی کی تاریخ اور اطاعت کی جہت کا پتہ چلتا ہے کہ آپ نے حجۃ الوداع کے موقع پر یہ حکم دیا اور کتاب اللہ کی قیادت کے ساتھ مشروط فرمایا ہے۔
(فتح الباري: 242/2)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 693   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7142  
7142. سیدنا انس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم بات سنو اور اطاعت کرو اگرچہ تم پرکسی ایسے حبشی کو حاکم اور سربراہ مقرر کردیا جائے جس۔کا سر منقیٰ کی طرح چھوٹا ہو، [صحيح بخاري، حديث نمبر:7142]
حدیث حاشیہ:

ادنیٰ سے ادنیٰ امیر کی اطاعت بھی ضروری ہے بشرط یہ کہ وہ معصیت ونافرمانی کا حکم نہ دے۔
عرب لوگ نظام امارت نہیں جانتے تھے،اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اپنے امراء کی اطاعت اور فرمانبرداری کی رغبت دی ہے تاکہ وہ صلح اور جنگ دونوں حالتوں میں اپنے امراء کے تابع رہیں اور افراتفری پھیلا کر اسلام کے اتحاد کو پارہ پارہ نہ کریں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حبشی کے سرکو خشک انگور سے تشبیہ دی ہے،اس سے مراد حقارت وکراہت میں مبالغہ ہے،یعنی اگرایسا شخص بھی مقرر کردیاجائے تو اس کی اطاعت بھی ضر وری ہے۔
اس سے مراد خلافت نہیں کیونکہ خلافت تو صرف قریش کا حق ہے بشرط یہ ک وہ دین کی سربلندی کا عزم کیے ہوئے ہوں اور حدود اللہ کو عملی طور پرنافذ کرنے کی پوزیشن میں ہوں۔w
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7142   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.