ہم سے بشر بن خالد نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، ان سے شعبہ بن حجاج نے، ان سے سلیمان اعمش نے، ان سے ابراہیم نخعی نے اور ان سے اسود بن یزید نے بیان کیا کہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہمارے درمیان یہ فیصلہ کیا تھا کہ آدھا بیٹی کو ملے گا اور آدھا بہن کو۔ پھر سلیمان نے جو اس حدیث کو روایت کیا تو اتنا ہی کہا کہ معاذ نے ہم کنبہ والوں کو یہ حکم دیا تھا یہ نہیں کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں۔
Narrated Al-Aswad: Mu`adh bin Jabal gave this verdict for us in the lifetime of Allah's Apostle. One-half of the inheritance is to be given to the daughter and the other half to the sister. Sulaiman said: Mu`adh gave a verdict for us, but he did not mention that it was so in the lifetime of Allah's Apostle.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 80, Number 733
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6741
حدیث حاشیہ: (1) علمائے امت کا اس امر پر اتفاق ہے کہ بہنیں، بیٹیوں کے ہمراہ عصبہ ہوتی ہیں، یعنی بیٹیوں کا حصہ دینے کے بعد جو باقی بچے وہ بہنوں کو ملے گا۔ اس کی متعدد صورتیں ہوسکتی ہیں، مثلاً: ٭ اگر میت کی ایک بیٹی اور ایک بہن ہو تو نصف دینے کے بعد باقی نصف کی حق دار بہن ہے۔ ٭اگر میت کی ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک بہن ہے تو بیٹی کو نصف، پوتی کو 1/6، جب دو تہائی پوری ہوگئیں تو باقی ایک تہائی کی وارث بہنیں ہوں گی۔ ٭اگر دو بیٹیاں اور ایک بہن ہو تو بیٹیوں کو دو تہائی دیں گے اور باقی ایک تہائی بہن کو دیا جائے گا۔ (2) اس اجماعی موقف سے صرف حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اختلاف کیا ہے۔ ان کے نزدیک بیٹی کی موجودگی میں بہن وارث نہیں ہوگی بلکہ اگر کوئی دوسرا عصبہ موجود ہے تو بیٹی سے بچا ہوا ترکہ اسے ملے گا بصورت دیگر وہ بیٹی کو بطور رد دے دیا جائے گا۔ بہرحال دلائل کا تقاضا ہے کہ بہنوں کو بیٹیوں کے ہمراہ عصبہ قرار دیا جائے جیسا کہ آئندہ حدیث سے معلوم ہوگا
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6741