صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: قسموں اور نذروں کے بیان میں
The Book of Oaths and Vows
15. بَابُ إِذَا حَنِثَ نَاسِيًا فِي الأَيْمَانِ:
15. باب: اگر قسم کھانے کے بعد بھولے سے اس کو توڑ ڈالے تو کفارہ لازم ہو گا یا نہیں۔
(15) Chapter. If someone does something against his oath due to forgetfulness.
حدیث نمبر: 6672
Save to word مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا الحميدي، حدثنا سفيان، حدثنا عمرو بن دينار، اخبرني سعيد بن جبير، قال: قلت: لابن عباس، فقال حدثنا ابي بن كعب، انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:" لا تؤاخذني بما نسيت ولا ترهقني من امري عسرا سورة الكهف آية 73، قال: كانت الاولى من موسى نسيانا".(مرفوع) حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، قَالَ: قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ حَدَّثَنَا أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَلا تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا سورة الكهف آية 73، قَالَ: كَانَتِ الْأُولَى مِنْ مُوسَى نِسْيَانًا".
ہم سے امام حمیدی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عمرو بن دینار نے بیان کیا، کہا مجھ کو سعید بن جبیر نے خبر دی، کہا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا تو انہوں نے بیان کیا کہ ہم سے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آیت «لا تؤاخذني بما نسيت ولا ترهقني من أمري عسرا‏» کے متعلق کہ پہلی مرتبہ اعتراض موسیٰ علیہ السلام سے بھول کر ہوا تھا۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

Narrated Ubai bin Ka'b: that he heard Allah's Apostle saying, "(Moses) said, 'Call me not to account for what I forget and be not hard upon me for my affair (with you)' (18.73) the first excuse of Moses was his forgetfulness."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 78, Number 665

حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

   صحيح البخاري2728أبي بن كعبموسى رسول الله قال ألم أقل إنك لن تستطيع معي صبرا
   صحيح البخاري6672أبي بن كعبلا تؤاخذني بما نسيت ولا ترهقني من أمري عسرا
   صحيح البخاري2267أبي بن كعبفانطلقا فوجدا جدارا يريد أن ينقض فمسحه بيده فاستقام لو شئت لاتخذت عليه أجرا

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6672 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6672  
حدیث حاشیہ:
حدیث بالا کی عنوان سے مطابقت اس طرح ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے سہو و نسیان کو قابل مؤاخذہ نہ ہونے کے متعلق عذر خواہی کی۔
حضرت خضر علیہ السلام نے بھی اس نسیان کو معاف کر دیا۔
نسیان واقعی قابل معافی ہوتا ہے، اس لیے اگر کوئی قسم کھاتا ہے اور سہو و نسیان کی وجہ سے اسے توڑ بیٹھتا ہے تو یہ قابل معافی ہے اور اس پر کوئی کفارہ نہیں اور نہ اس پر کوئی مؤاخذہ اور گناہ ہی ہے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6672   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2267  
2267. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ مجھ سے حضرت ابی بن کعب ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ دونوں (حضرت موسیٰ ؑ اور خضر ؑ) چلتے حتیٰ کہ جب ایک بستی پر آئے تو انھوں نے بستی والوں سے کھانا طلب کیا۔ بستی والوں نے ان کی مہمان نوازی سے انکار کیا تو انھوں نے ایک دیوار دیکھی جو گرا چاہتی تھی۔ راوی حدیث سعید بن جبیر نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کرکے بتایا کہ حضرت خضر ؑ نے ہاتھ اٹھایا تو دیوار کھڑی ہوگئی۔ ایک دوسرے راوی حضرت یعلی بن مسلم کے گمان کے مطابق حضرت سعید بن جبیر نے بتایا کہ انھوں نے دیوار کو اپنے ہاتھ سے چھوا تو وہ کھڑی ہوگئی۔ (حضرت موسیٰ ؑ نے اس پر کہا:)اگر آپ چاہتے تو اس کام کی مزدوری لے لیتے۔ راوی حدیث سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ ان کی مراد اجرت تھی کہ ہم اسے کھاتے (استعمال میں لاتے)۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2267]
حدیث حاشیہ:
حضرت موسیٰ ؑ اور حضرت خضر ؑ کا یہ واقعہ قرآن مجید میں تفصیل کے ساتھ مذکور ہوا ہے۔
اسی جگہ یہ دیوار کا واقعہ بھی ثابت ہے جو گرنے ہی والی تھی کہ حضرت خضر ؑ نے اس کو درست کر دیا۔
اسی سے اس قسم کی مزدوری کرنے کا جواز ثابت ہوا۔
کیوں کہ حضرت موسیٰ ؑ کا خیال تھا کہ حضرت خضر ؑ کو اس خدمت پر گاؤں والو ں سے مزدوری لینی چاہئے تھی کیوں کہ گاؤں والوں نے بے مروتی کا ثبوت دیتے ہوئے ان کو کھانا نہیں کھلایا تھا حضرت خضر ؑ نے اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے الہام الٰہی سے معلوم کر لیا تھا کہ یہ دیوار یتیم بچوں کی ہے اور اس کے نیچے ان کا خزانہ دفن ہے۔
اس لیے اس کا سیدھا کرنا ضروری ہوا تاکہ یتیموں کی امداد بایں طور پر ہو سکے اور ان کا خزانہ ظاہر نہ ہو کہ لوگ لوٹ کر لے جائیں۔
آج 3صفر کو محترم حاجی عبدالرحمن سندی کے مکان واقع مجیدی مدینہ منور میں یہ نوٹ لکھ رہا ہوں۔
اللہ پاک محترم کو دونوں جہاں کی برکتیں عطا کرے۔
بہت ہی نیک مخلص اور کتاب و سنت کے دلدادہ ذی علم بزرگ ہیں۔
جزاہ اللہ خیرا في الدارین۔
امید ہے کہ قارئین بھی ان کے لیے دعائے خیر کریں گے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2267   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2728  
2728. حضرت ابی بن کعب ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حضرت موسیٰ رسول اللہ ﷺ (ہی حضرت خضر ؑ کے ساتھی ہیں)، پھر آپ نے ان کے متعلق پورا واقعہ بیان کیا۔ حضرت خضر ؑ نےکہا: (جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:)کیا میں نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ ہر گز صبر نہیں کر سکیں گے؟ حضرت موسیٰ ؑ کا پہلا اعتراض بھول چوک کی بنا پر تھا، دوسرا شرط کے طور پر اور تیسرا جان بوجھ کر چنانچہ فرمایا کہ جو بات میں نے بھول چوک کی بنا پر کہی اس کے متعلق آپ میری گرفت نہ کریں، اور مجھ پر میرے کام میں تنگی نہ ڈالیں۔ یہاں تک کہ دونوں ایک لڑکے سے ملے تو اس بندے(خضر ؑ)نے اسے قتل کردیا۔ پھر دونوں چل پڑے تو اس بستی میں ایک دیوار گرنے والی تھی جسے اس (خضر ؑ)نے سیدھا کر دیا۔ حضرت ابن عباس ؓ نے وَرَاءَهُم مَّلِكٌ کی بجائے إمامهم مالك پڑھا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2728]
حدیث حاشیہ:
کہ ان کے آگے ایک بادشاہ تھا۔
حضرت خضر ؑ اور حضرت موسیٰ ؑ کے درمیان زبانی شرطیں ہوئیں، اسی سے مقصد باب ثابت ہوا۔
(امام بخاری اور کثیر علماءکے نزدیک حضرت خضر ؑ وفات پاچکے ہیں۔
)

واللہ أعلم بالصواب وإلیه المرجع والمآب
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2728   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2267  
2267. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ مجھ سے حضرت ابی بن کعب ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ دونوں (حضرت موسیٰ ؑ اور خضر ؑ) چلتے حتیٰ کہ جب ایک بستی پر آئے تو انھوں نے بستی والوں سے کھانا طلب کیا۔ بستی والوں نے ان کی مہمان نوازی سے انکار کیا تو انھوں نے ایک دیوار دیکھی جو گرا چاہتی تھی۔ راوی حدیث سعید بن جبیر نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کرکے بتایا کہ حضرت خضر ؑ نے ہاتھ اٹھایا تو دیوار کھڑی ہوگئی۔ ایک دوسرے راوی حضرت یعلی بن مسلم کے گمان کے مطابق حضرت سعید بن جبیر نے بتایا کہ انھوں نے دیوار کو اپنے ہاتھ سے چھوا تو وہ کھڑی ہوگئی۔ (حضرت موسیٰ ؑ نے اس پر کہا:)اگر آپ چاہتے تو اس کام کی مزدوری لے لیتے۔ راوی حدیث سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ ان کی مراد اجرت تھی کہ ہم اسے کھاتے (استعمال میں لاتے)۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2267]
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒ نے قبل ازیں بیان کیا تھا کہ ایسا اجارہ جائز ہے جس میں وقت کی تعیین تو ہو لیکن عمل کی وضاحت نہ ہو۔
اسی طرح اگر عمل کی تعیین ہو لیکن مدت مقرر نہ ہوتو ایسا جارہ بھی جائز ہے، شرعاً اور عرفاً اس پر عمل کیا جاسکتا ہے۔
یہ دوسری قسم کا اجارہ ہے۔
امام بخاری کا میلان اس کے جواز کی طرف ہے، اس کے لیے انھوں نے ایک قرآنی واقعے سے استدلال کیا ہے کہ عمل کاتعیین عقد اجارہ کے لیے ضروری اور شرط نہیں بلکہ الفاظ کے بجائے مقاصد کا لحاظ رکھا جائے گا۔
وقت کا معاملہ بھی اسی طرح ہے۔
(2)
حضرت موسیٰ اور حضرت خضر ؑ کا واقعہ قرآن میں تفصیل سے بیان ہوا ہے، اس میں دیوار کو سیدھا کردینے کا بھی ذکر ہے۔
امام بخاری ؒ نے اس قسم کی مزدوری کرنے کا جواز ثابت کیا ہے اور ان کا استدلال یہ ہے کہ حضرت موسیٰ ؑ کا خیال تھا کہ آپ کو گاؤں والوں سے اس قسم کے کام کی اجرت لینی چاہیے تھی کیونکہ انھوں نے بے مروتی کا ثبوت دیتے ہوئے انھیں کھانا نہیں کھلایا۔
بہر حال اس قسم کا اجارہ جائز ہے۔
شارح بخاری ابن منیر کہتے ہیں کہ امام بخاری کے نزدیک عقد اجارہ تعیینِ عمل سے منعقد ہوجاتا ہے جیسا کہ تعیین مدت سے اس کا عقد جائز ہے۔
(فتح الباري: 563/4)
(3)
واضح رہے کہ سابقہ شرائع ہمارے لیے حجت ہیں بشرطیکہ ان کا کوئی قاعدہ ہماری شریعت کے خلاف نہ ہو۔
مذکورہ استدلال کی بنیاد بھی اس اصول پر ہے۔
والله أعلم.
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2267   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2728  
2728. حضرت ابی بن کعب ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: حضرت موسیٰ رسول اللہ ﷺ (ہی حضرت خضر ؑ کے ساتھی ہیں)، پھر آپ نے ان کے متعلق پورا واقعہ بیان کیا۔ حضرت خضر ؑ نےکہا: (جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:)کیا میں نے آپ سے نہیں کہا تھا کہ آپ میرے ساتھ ہر گز صبر نہیں کر سکیں گے؟ حضرت موسیٰ ؑ کا پہلا اعتراض بھول چوک کی بنا پر تھا، دوسرا شرط کے طور پر اور تیسرا جان بوجھ کر چنانچہ فرمایا کہ جو بات میں نے بھول چوک کی بنا پر کہی اس کے متعلق آپ میری گرفت نہ کریں، اور مجھ پر میرے کام میں تنگی نہ ڈالیں۔ یہاں تک کہ دونوں ایک لڑکے سے ملے تو اس بندے(خضر ؑ)نے اسے قتل کردیا۔ پھر دونوں چل پڑے تو اس بستی میں ایک دیوار گرنے والی تھی جسے اس (خضر ؑ)نے سیدھا کر دیا۔ حضرت ابن عباس ؓ نے وَرَاءَهُم مَّلِكٌ کی بجائے إمامهم مالك پڑھا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2728]
حدیث حاشیہ:
(1)
حضرت موسیٰ ؑ کا دوسرا اعتراض شرط کے طور پر تھا کہ اگر میں نے اس کے بعد اعتراض کیا تو آپ مجھے جدا کر دیں۔
حضرت موسیٰ اور حضرت خضر ؑ کے درمیان یہ شرط واقع ہوئی۔
اسے تحریر نہیں کیا گیا اور نہ اس کے متعلق کوئی گواہ ہی بنائے گئے بلکہ زبانی شرط طے پائی جس کا حضرت موسیٰ ؑ نے التزام کیا اور جب شرط کی خلاف ورزی ہوئی تو حضرت خضر ؑ نے فرمایا:
اب میرا اور تمہارا ساتھ ختم ہوا۔
اس پر حضرت موسیٰ ؑ نے کوئی اعتراض نہ کیا۔
(عمدة القاري: 625/9) (2)
پہلی بار موسیٰ ؑ نے بھول جانے کا عذر کیا جو یہ تھا:
مجھ سے جو بھول ہو گئی اس پر میرا مؤاخذہ نہ کرو۔
(الکھف73: 18)
دوسری بار انہوں نے شرط لگائی اور کہا:
اس کے بعد اگر میں نے کوئی بات پوچھی تو پھر مجھے اپنے ساتھ نہ رکھنا۔
(الکھف76: 18)
تیسری بار قصداً فرمایا:
اگر آپ چاہتے تو ان سے اس کی اجرت لے سکتے تھے۔
(الکھف77: 18)
اس روایت میں وہ آیات ذکر کی ہیں جو حصول مقصود کے لیے ضروری تھیں اگرچہ ان میں ترتیب نہیں پائی جاتی۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2728   

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.