الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں
The Book of Ar-Riqaq (Softening of The Hearts)
29. بَابُ: «الْجَنَّةُ أَقْرَبُ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنْ شِرَاكِ نَعْلِهِ، وَالنَّارُ مِثْلُ ذَلِكَ»:
29. باب: جنت تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ تمہارے قریب ہے اور اسی طرح دوزخ بھی ہے۔
(29) Chapter. Paradise is nearer to anyone of you than the Shirak of his shoe, and so is the (Hell) Fire.
حدیث نمبر: 6489
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثني محمد بن المثنى، حدثنا غندر، حدثنا شعبة، عن عبد الملك بن عمير، عن ابي سلمة، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" اصدق بيت قاله الشاعر: الا كل شيء ما خلا الله باطل".(مرفوع) حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَصْدَقُ بَيْتٍ قَالَهُ الشَّاعِرُ: أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلُ".
مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عبدالملک بن عمیر نے بیان کیا، ان سے ابوسلمہ نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے سچا شعر جسے شاعر نے کہا ہے یہ ہے ہاں اللہ کے سوا تمام چیزیں بےبنیاد ہیں۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "The truest poetic verse ever said by a poet, is: Indeed! Everything except Allah, is perishable."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 76, Number 496


   صحيح البخاري6147عبد الرحمن بن صخرأصدق كلمة قالها الشاعر كلمة لبيد ألا كل شيء ما خلا الله باطل
   صحيح البخاري6489عبد الرحمن بن صخرأصدق بيت قاله الشاعر ألا كل شيء ما خلا الله باطل
   صحيح البخاري3841عبد الرحمن بن صخرأصدق كلمة قالها الشاعر كلمة لبيد ألا كل شيء ما خلا الله باطل كاد أمية بن أبي الصلت أن يسلم
   صحيح مسلم5890عبد الرحمن بن صخرأصدق بيت قاله الشاعر ألا كل شيء ما خلا الله باطل
   صحيح مسلم5891عبد الرحمن بن صخرأصدق بيت قالته الشعراء ألا كل شيء ما خلا الله باطل
   صحيح مسلم5892عبد الرحمن بن صخرأصدق كلمة قالها شاعر كلمة لبيد ألا كل شيء ما خلا الله باطل
   صحيح مسلم5888عبد الرحمن بن صخرأشعر كلمة تكلمت بها العرب كلمة لبيد ألا كل شيء ما خلا الله باطل
   صحيح مسلم5889عبد الرحمن بن صخرأصدق كلمة قالها شاعر كلمة لبيد ألا كل شيء ما خلا الله باطل
   جامع الترمذي2849عبد الرحمن بن صخرأشعر كلمة تكلمت بها العرب كلمة لبيد ألا كل شيء ما خلا الله باطل
   سنن ابن ماجه3757عبد الرحمن بن صخرأصدق كلمة قالها الشاعر كلمة لبيد ألا كل شيء ما خلا الله باطل كاد أمية بن أبي الصلت أن يسلم
   مسندالحميدي1084عبد الرحمن بن صخر
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6489 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6489  
حدیث حاشیہ:
اس سے اگلا مصرعہ یہ ہے وکل نعیم لا محالة زائل ترجمہ منظوم مولا نا وحید الزماں رحمۃ اللہ علیہ نے یوں کیا ہے۔
فانی ہے جو کچھ ہے غیراللہ کوئی مزہ رہتا نہیں ہرگز سدا
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6489   

  الشيخ محمد حسين ميمن حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 6489  
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6489 کا باب: «بَابُ: «الْجَنَّةُ أَقْرَبُ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنْ شِرَاكِ نَعْلِهِ، وَالنَّارُ مِثْلُ ذَلِكَ»
باب اور حدیث میں مناسبت:
تحت الباب امام بخاری رحمہ اللہ نے دو حدیثوں کا انتخاب فرمایا، پہلی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جس سے باب کا تعلق ظاہر ہے، مگر دوسری حدیث جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جس کا ذکر ہم نے چند سطروں پہلے کیا ہے اس کا تعلق باب کے ساتھ مشکل ہے، چنانچہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ باب اور حدیث میں مناسبت دیتے ہوئے لکھتے ہیں:
«مناسبة هذا الحديث الثاني للترجمة خفية، وكأنه الترجمة لما تضمنت ما فى الحديث الأول من التحريض على الطاعة و لو قلت و الزجر عن المعصية و لو قلت فيفهم أن من خالف ذالك إنما يخالفه لرغبة فى أمر من أمور الدنيا، و كل ما فى الدنيا باطل كما صرح به الحديث الثاني، فلا ينبغي للعاقل أن يؤثر الفاني على الباقي.» (3)
یعنی حدیث ثانی کے ساتھ باب کی مناسبت بہت خفی ہے، گویا ترجمہ میں پہلی حدیث میں مذکور اطاعت کی ترغیب کو متضمن ہے چاہے قلیل ہو، اسی طرح زجر عن معصیت چاہے قلیل ہوں تو اسے سمجھا جائے گا کہ جس نے اس کی مخالفت کی اس نے امور دنیا میں سے کسی امر میں جنت کے سبب اس کی مخالفت کی اور دنیا میں جو کچھ ہے باطل ہے، جیسا کہ دوسری حدیث نے تصریح کی تو عاقل کو چاہیے کہ فانی چیز کو باقی رہنے والی چیز پر ترجیح ہرگز نہ دے۔
یہ حقیر اور ناچیز بندہ کہتا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے بڑے ہی دقیق الفاظوں سے باب کا معنی حدیث سے اخذ فرمایا ہے، آپ کا طریقہ استنباط اس طرح سے ہے کہ ہر وہ شخص جو اللہ تعالی کی اطاعت میں ہو گا اس کا عمل قائم رہے گا اور وہ برباد اور ضائع نہ ہو گا، کیوں کہ اللہ تعالی کے علاوہ ہر کسی کو زوال اور اختتام ہے، لہذا جو نیک کام اللہ کے لیے ہو گا اسے زوال نہ ہو گا اور جو کام نا فرمانی کی غرض سے ہو گا، یقینا اس کام کو زوال ہو گا اور وہ کام صرف دنیا میں ہی نظر آئے گا اور آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہ ہو گا، پس یہیں سے باب اور حدیث میں مناسبت ہو گی۔
ابن بطال رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«و المراد بقوله ألا كل بشيئي إلى آخره الخصوص، لأن كل ما قرب من الله تعالي فليس بباطل، و إنما أراد أن كل شيئي ما خلا الله باطل من أمر الدنيا الذى لا يئول إلى طاعة الله، و لا يقرب منه تعالي فهي باطل.» (1)
یعنی ہر وہ شیئ جو اللہ تعالی کے قریب ہو گی وہ باطل نہ ہو گی اور ہر وہ شیئی جو اللہ تعالی کی نافرمانی پر قائم ہو گی تو پس وہ اللہ تعالی کے قریب نہ ہو گی اور وہ باطل ہو گی۔
لہذا اب باب سے حدیث کی مناسبت اس جہت سے ہوئی کہ نیک اعمال کا ٹھکانہ جنت ہے اور وہ لازوال ہے، اور برے اعمال کا ٹھکانہ جہنم ہے اور جہنم والے اعمال برباد کر دیے جائیں گے۔
   عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم، حدیث/صفحہ نمبر: 220   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6489  
حدیث حاشیہ:
(1)
جب اللہ تعالیٰ کے سوا ہر چیز فانی ہے جس میں اللہ کی اطاعت نہ ہو تو ایسی اشیاء میں مشغول ہونا گویا جنت سے دور ہونا ہے، حالانکہ جنت تو اس کے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہے۔
قرآن کریم میں ہے:
جو تمہارے پاس ہے وہ ختم ہونے والا اور جو اللہ کے ہاں نعمتیں ہیں وہ باقی رہنے والی ہیں۔
(النحل: 96) (2)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ جب دنیا کی ہر چیز فنا ہونے والی ہے اور اللہ تعالیٰ کے ہاں ہر چیز کو بقا اور دوام حاصل ہے تو عقل مند کے لائق نہیں کہ وہ فانی چیز کو باقی رہنے والی پر ترجیح دے۔
(فتح الباري: 391/11)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6489   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3757  
´شعر کہنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے زیادہ سچی بات جو کسی شاعر نے کہی ہے وہ لبید (شاعر) کا یہ شعر ہے «ألا كل شيء ما خلا الله باطل» سن لو! اللہ کے علاوہ ساری چیزیں فانی ہیں اور قریب تھا کہ امیہ بن ابی صلت مسلمان ہو جائے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3757]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حضرت لبید ؓ عرب کے ایک شاعر تھے جو مسلمان ہو گئے تھے۔
حضرت معاویہ ؓ کے دور خلافت میں فوت ہوئے۔

(2)
جو کام اللہ کی رضا کے لیے کیا جائے وہی نیکی ہے۔

(3)
میہ بن ابوصلت غیر مسلم شاعر تھا لیکن اس کے شعر اچھے تھے، اس لیے رسول اللہ ﷺ نے پسند فرمائے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3757   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1084  
1084- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: کسی بھی شاعر نے جو کلام کہا: ہے اس میں سب سے سچا یہ شعر ہے۔ خبردار! اللہ تعالیٰ کے علاوہ ہر چیز فانی ہے اور ہر نعمت نے آخر کارزائل ہوجانا ہے۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے:) ابن ابوصلت مسلمان ہونے کے قریب تھا۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1084]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ اچھا شعر پڑھنا درست ہے، شرک و بدعت پر مبنی شعر پڑھنا گناہ ہے، ابن ابی صلت کا نام امیہ تھا، اور ابوصلت کا نام ربیعہ بن عوف بن عقدہ بن غیرہ بن عوف بن ثقیف الثقفی تھا، یہ وہ شخص تھا جس نے دین کو طلب کیا تھا، اور کتابوں کو دیکھا تھا اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ عیسائی ہو گیا تھا، اور یہ بہت بڑا شاعر تھا، اس کے شعروں میں توحید اور قیامت کے دن دوبارہ اٹھنے کا بہت زیادہ ذکر ملتا ہے۔ [فتح الباري: 153/7]
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1082   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5888  
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عربوں نے جو بول بولے ہیں، ان میں بہترین کلام،لبید کا یہ شعر ہے۔ خبردار، اللہ کےسوا ہر چیز، فانی اور زوال پذیر ہے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5888]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
لبید بن ربیعہ عامر ایک جاہلی شاعر اور شہسوار ہے،
جس نے اسلام کا دور پایا اور بنو کلاب کے وفد میں شریک ہو کر آپﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر مسلمان ہو گیا اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور تک زندہ رہا،
شعروشاعری کو چھوڑ کر تلاوت قرآن میں مشغول ہو گیا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5888   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5890  
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے سچا بول شعر جو کسی شاعر نے کہا ہے، یہ ہےخبردار! اللہ کے سوا ہر چیز بے حقیقت ہے۔ اور قریب تھا کہ ابن ابی صلت اسلام لے آتا۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5890]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اللہ تعالیٰ کا وجود،
ذاتی اور مستقل اور ازلی ہے اورابد تک رہے گا،
نہ وہ معدوم تھا،
نہ معدوم ہوگا،
کائنات میں ہر چیز کا وجود،
پہلے نہ تھا،
بعد میں اللہ کی تخلیق اور ایجاد سے اس کو وجود ملا،
نہ وہ ازلی ہے اور نہ ذاتی ہے،
بلکہ اس کا عطاکر دہ ہے اور اس کے ارادہ اور مشیت کے ساتھ موجود اور برقرار ہے،
جب وہ چاہے گا،
وہ ختم ہو جائے گا،
وہ مستقل نہیں ہے بلکہ محتاج ہے اور ذاتی حیثیت سے وہ بے حقیقت ہے،
اس لیے اس کو باطل کا نام دیا گیا،
لیکن اس وحدت الوجود کا نظریہ کشید کرنا،
ایک فضول اور بے کار کاوش ہے،
اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے،
اگر اس سے وحدت الوجود کا اثبات ہوتا تو یہ نظریہ صحابہ و تابعین کے دور میں پیدا ہو چکا ہوتا،
یہ تو ایک فلسفہ یا نظریہ ہے،
جو الحاد اور زندقہ کا راستہ کھولتا ہے اگر اسلامی نظریہ ہوتا تو بے دینی کا راستہ ہموار نہ کرتا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5890   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3841  
3841. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: سب سے سچی بات جو کوئی شاعر کہہ سکتا تھا وہ لبید شاعر نے کہی: آگاہ رہو! اللہ کے سوا ہر چیز کو زوال ہے۔ اور امیہ بن ابی صلت (شاعر) مسلمان ہونے کے قریب تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3841]
حدیث حاشیہ:
باطل سے یہاں مراد فنا ہونا ہے یا با لفعل معدوم جیسے صوفیا کہتے ہیں کہ خارج میں سوائے خدا کے فی الحقیقت کچھ موجود نہیں ہے اور یہ جو وجود نظر آتا ہے یہ وجود موہوم ہے جو ایک نہ ایک دن فانی ہے۔
صحیح مسلم میں شرید سے روایت ہے آنحضرت ﷺ نے فرمایا مجھے امیہ بن ابی الصلتت کے شعر سناؤ۔
میں نے آپ ﷺ کو سو بیتوں کے قریب سنائے۔
آپ نے فرمایا یہ تو اپنے شعروں میں مسلمان ہونے کے قریب تھا۔
امیہ جاہلیت کے زمانہ میں عبادت کیا کرتا تھا، آخرت کا قائل تھا۔
بعض نے کہا کہ نصرانی ہوگیا تھا اس کے شعر وں میں اکثر توحید کے مضامین ہیں لبید کا پورا شعر یہ ہے۔
ألا کل شیئ ماخلا اللہ باطل وکل نعیم لا محالة زائل جس کا اردو ترجمہ شعر میں مولانا وحید الزماں مرحوم نے یوں کیاہے۔
جو خدا کے ماسوا ہے وہ فنا ہوجائے گا ایک دن جو دیش ہے مٹ جائے گا لبید کا ذکر کرمانی میں ہے:
الشاعر الصحابي من فحول شعر اء الجاهلیة فأسلم ولم یقل شعرا بعد۔
یعنی لبید جاہلیت کا مانا ہوا شا عر تھا جو بعد میں مسلمان ہوگیا پھر اس نے شعر گوئی کو بالکل چھوڑ دیا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3841   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6147  
6147. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: شاعر نے جو سچی بات کہی ہے وہ لبید کا یہ قول ہے: آگاہ رہو! اللہ کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے۔ اور قریب تھا کہ امیہ بن ابی صلت مسلمان ہو جاتا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6147]
حدیث حاشیہ:
لبید عرب کا مشہور شاعر تھا۔
اس کے کلام میں توحید کی خوبیاں اور بت پرستی کی مذمت بھری ہوئی ہے معلوم ہوا کہ اچھا شعر خواہ کسی غیر مسلم ہی کا کیوں نہ ہو اس کی تحسین جائز ہے۔
مرد باید کہ گیرد اندر گوش وربنشت است پند بر دیوار۔
اوراس کا دوسرا مصرعہ یہ ہے۔
وکل نعیم لا محالة زائل۔
یعنی ہر ایک نعمت ضرور ضرور ختم ہونے والی ہے مگر جنت کی نعمتیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6147   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3841  
3841. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: سب سے سچی بات جو کوئی شاعر کہہ سکتا تھا وہ لبید شاعر نے کہی: آگاہ رہو! اللہ کے سوا ہر چیز کو زوال ہے۔ اور امیہ بن ابی صلت (شاعر) مسلمان ہونے کے قریب تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3841]
حدیث حاشیہ:

لبید بن ربیعہ عامری بہت نامور شاعر ہیں جنھوں نے دور جاہلیت میں بہت عمدہ شعر کہے۔
انھوں نے اسلام لانے کے بعد کوئی شعر نہیں کہا اور یہ کہا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے شعر کا بدل قرآن دیا ہے۔
اب شعر کہنے کو دل نہیں چاہتا۔
حضرت عثمان ؓ کے دور حکومت میں فوت ہوئے۔
(فتح الباري: 193/7)

حضرت شرید بن سوید ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا:
میں ایک دن رسول اللہ ﷺ کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہواتھا کہ آپ نے مجھے فرمایا:
تجھے امیہ بن ابی صلت کا کوئی شعر یاد ہے؟ میں نے کہا جی ہاں۔
فرمایا:
سناؤمیں نے ایک شعر پڑھا۔
میں نے آپ کے کہنے پر اس کے سو شعر پڑھے تو آپ نے فرمایا:
وہ اپنے اشعار میں مسلمان ہونے کی قریب تھا (لیکن وہ مسلمان نہیں ہوا)
۔
(صحیح مسلم، الشعر، حدیث: 5885۔
(2255)
امیہ زمانہ جاہلیت میں عبادت کرتا تھا اور آخرت کا بھی قائل تھا۔
اس کے اشعار میں اکثر توحید کا ذکر ملتا ہے۔
(عمدة القاري: 551/11)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3841   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6147  
6147. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: شاعر نے جو سچی بات کہی ہے وہ لبید کا یہ قول ہے: آگاہ رہو! اللہ کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے۔ اور قریب تھا کہ امیہ بن ابی صلت مسلمان ہو جاتا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6147]
حدیث حاشیہ:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شاعر نہیں تھے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
ہم نے اس نبی کو شعر کہنا نہیں سکھائے اور نہ یہ اس کے شایان شان تھا۔
(یٰسں36: 69)
کیونکہ شاعر عموماً زمین و آسمان کے قلابے ملاتے پھرتے ہیں، البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اچھے اشعار پسند کرتے تھے اور بعض اوقات انہیں پڑھا بھی کرتے تھے جیسا کہ آپ نے لبید کے اشعار کی تعریف فرمائی۔
(2)
یاد رہے کہ حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے سامنے جب لبید نے اس شعر کا دوسرا مصرعہ ہر نعمت ضروری طور پر ختم ہونے والی ہے پڑھا تو عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے کہا:
یہ جھوٹ ہے کیونکہ جنت کی نعمتیں ختم نہیں ہوں گی۔
(فتح الباري: 7/193) (3)
لبید کا پورا نام لبید بن ربیعہ بن عامر ہے یہ مسلمان ہو گئے تھے اور اسلام لانے کے بعد انہوں نے شعر کہنے موقوف کر دیے تھے۔
واللہ أعلم (4)
امیہ بن ابو صلت کے اشعار بھی توحید، آخرت اور معاشرتی اصلاح پر مبنی ہوتے تھے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ حضرت شرید رضی اللہ عنہ سے امیہ بن ابو صلت کے سو شعر سنے تھے اور ان کی تحسین فرمائی تھی۔
(صحیح مسلم، الشعر، حدیث: 5885(2255)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6147   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.