الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: اخلاق کے بیان میں
The Book of Al-Adab (Good Manners)
101. بَابُ لاَ تَسُبُّوا الدَّهْرَ:
101. باب: زمانہ کو برا کہنا منع ہے۔
(101) Chapter. Do not abuse Ad-Dahr (the Time).
حدیث نمبر: 6182
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا عياش بن الوليد، حدثنا عبد الاعلى، حدثنا معمر، عن الزهري، عن ابي سلمة، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" لا تسموا العنب الكرم، ولا تقولوا خيبة الدهر، فإن الله هو الدهر".(مرفوع) حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تُسَمُّوا الْعِنَبَ الْكَرْمَ، وَلَا تَقُولُوا خَيْبَةَ الدَّهْرِ، فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الدَّهْرُ".
ہم سے عیاش بن ولید نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالاعلیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے معمر نے بیان کیا، ان سے زہری نے، ان سے ابوسلمہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انگور «عنب» کو «كرم» نہ کہو اور یہ نہ کہو کہ ہائے زمانہ کی نامرادی۔ کیونکہ زمانہ تو اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "Don't call the grapes Al-Karm, and don't say 'Khaibat-ad-Dahri, for Allah is the Dahr. (See Hadith No. 202.)
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 73, Number 201


   صحيح البخاري6183عبد الرحمن بن صخرإنما الكرم قلب المؤمن
   صحيح البخاري6182عبد الرحمن بن صخرلا تسموا العنب الكرم ولا تقولوا خيبة الدهر فإن الله هو الدهر
   صحيح مسلم5871عبد الرحمن بن صخرلا يقولن أحدكم للعنب الكرم إنما الكرم الرجل المسلم
   صحيح مسلم5870عبد الرحمن بن صخرلا يقولن أحدكم الكرم فإنما الكرم قلب المؤمن
   صحيح مسلم5868عبد الرحمن بن صخرلا تقولوا كرم فإن الكرم قلب المؤمن
   صحيح مسلم5869عبد الرحمن بن صخرلا تسموا العنب الكرم فإن الكرم الرجل المسلم
   سنن أبي داود4974عبد الرحمن بن صخرلا يقولن أحدكم الكرم فإن الكرم الرجل المسلم ولكن قولوا حدائق الأعناب
   المعجم الصغير للطبراني724عبد الرحمن بن صخرلا تسموا العنب الكرم فإنما الكرم الرجل المسلم
   صحيفة همام بن منبه78عبد الرحمن بن صخرلا يقل أحدكم للعنب الكرم إنما الكرم الرجل المسلم
   مسندالحميدي1127عبد الرحمن بن صخر
   مسندالحميدي1130عبد الرحمن بن صخر
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6182 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6182  
حدیث حاشیہ:
عرب لوگ اسے کرم اس لئے کہتے کہ ان کے خیال میں شراب نوشی سے سخاوت اور بزرگی پیدا ہوتی تھی اسی لئے یہ لفظ اس طور پر استعمال کرنا منع قرار پایا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6182   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6182  
حدیث حاشیہ:
اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ کسی ناگوار بات یا نازیبا کام کو دیکھ کر بلاوجہ ہی کہہ دیتے ہیں کہ زمانہ برا ہے۔
وقت اچھا نہیں، حالانکہ اس میں وقت اور زمانے کا کیا قصور ہے، جو کچھ ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اس لیے زمانے کو برا کہنا گویا اللہ تعالیٰ کو برا کہنا ہے۔
اسی طرح عرب لوگ انگور کو کرم کہتے تھے کہ انگور سے شراب کشید کی جاتی ہے اور شراب نوشی سے ان کے کہنے کے مطابق سخاوت اور بزرگی پیدا ہوتی ہے، اس بنا پر انگور کے لیے اس لفظ کا استعمال منع قرار دیا گیا ہے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6182   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4974  
´انگور کو «كرم» کہنے اور غیر مناسب الفاظ بولنے سے بچنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی (انگور اور اس کے باغ کو) «كرم» نہ کہے ۱؎، اس لیے کہ «كرم» مسلمان مرد کو کہتے ہیں ۲؎، بلکہ اسے انگور کے باغ کہو۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4974]
فوائد ومسائل:
شرعی اوردینی غیرت کا تقاضاہے کہ غلط الفاظ مسلمان کی زبان پر جاری نہیں ہونے چاہییں بالخصوص جب رسول اللہﷺ نے ان تفریح فرمادی ہو جیسے درج ذیل باب میں بھی وارد ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4974   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1127  
1127- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ابن آدم مجھے تکلیف دیتا ہے وہ زمانے کو برا کہتا ہے، حالانکہ میں زمانہ ہوں معاملہ میرے ہاتھ میں ہے میں رات اور دن کو تبدیل کرتا ہوں۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1127]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ زمانے کو گالی دینا حقیقت میں اللہ تعالیٰ کو گالی دینا ہے، کیونکہ حالات کی سختی اور تنگی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے، اس میں زمانے کا کوئی کردار نہیں، جب کوئی زمانے اور وقت کو برا کہتا ہے، گویا وہ اللہ تعالیٰ کو برا بھلا کہہ رہا ہوتا ہے، ہاں یہ کہنا درست ہے کہ لوگ گندے ہو گئے ہیں، لوگ خبیث ہوگئے ہیں۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1125   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1130  
1130- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: لوگ کرم کہتے ہیں: حالانکہ کرم بندۂ مومن کا دل ہے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1130]
فائدہ:
اس حدیث میں ذکر ہے کہ مدینہ منورہ میں بعض لوگ انگور کو «عِنَبٌ» ‏‏‏‏کہنے کی بجائے کرم کہتے تھے، اس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کیونکہ کرم تو مومن کے دل کو کہتے ہیں۔
امام خطابی نے بہت اچھی توجیہہ بیان کی ہے کہ اس وقت لوگ انگور سے شراب تیار کرتے تھے، اور انگور کو کرم کہتے تھے، اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انگور کو کرم کہنے سے منع نہ فرماتے تو کوئی وہم میں مبتلا ہو سکتا تھا کہ شراب معزز ہے کیونکہ یہ کرم سے بنتی ہے، اور کرم مؤمن کا دل ہوتا ہے، چونکہ اس کے دل میں ایمان کا نور اور اسلام کی ہدایت ہوتی ہے۔
ابن الابناری نے کہا کہ زمانہ جاہلیت میں لوگ شراب کو معزز سمجھتے تھے، اور شراب پی کر خود کو معز ز تصور کرتے تھے، اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگور کوکرم کہنے سے منع فرما دیا۔ (فتح الباری: 4 / 431)
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1128   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6183  
6183. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لوگ کرم (انگور کو) کہتے ہیں حالانکہ کرم تو صرف مومن کا دل ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6183]
حدیث حاشیہ:
اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان کے دل کے سوا اور کسی چیز مثلاً انگور وغیرہ کو کرم نہ کہنا چاہیے۔
ان حدیثوں کے لانے سے حضرت اما م بخاری کی غرض یہ ہے کہ إنما کا کلمہ عربی میں حصر کے لئے آتا ہے تو جب یہ فرمایا کہ إنما الکرمُ قلبُ المؤمنِ تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ قلب مومن کے سوا اور کسی چیز کو کرم کہنا درست نہیں ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6183   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6183  
6183. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لوگ کرم (انگور کو) کہتے ہیں حالانکہ کرم تو صرف مومن کا دل ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6183]
حدیث حاشیہ:
جب اللہ تعالیٰ نے شراب کو حرام قرار دیا تو ان ناموں کو بھی حرام کر دیا جن کے سامنے آنے سے شراب نوشی کا جذبہ پیدا ہوتا تھا۔
ایک حدیث میں اس کی مزید وضاحت ہے، مومن آدمی کا نام سابقہ کتب میں کرم ہے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے تمام مخلوق پر برتری اور عزت بخشی ہے لیکن تم لوگ دیواروں پر پروان چڑھنے والے انگوروں کو کرم کہتے ہو۔
(المعجم الکبیر للطبراني: 277/7، رقم: 7087، وفتح الباري: 696/10)
اس سے مراد حرمت شراب کی تاکید ہے کہ اس کے تمام ایسے نام حرام کر دیے ہیں جو انسان کو شراب نوشی پر آمادہ کرتے ہیں۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6183   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.