ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہری نے بیان کیا، کہا مجھے سعید بن مسیب نے خبر دی اور انہوں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو عورت سے الگ رہنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اس کی اجازت دے دیتے تو ہم بھی اپنے آپ کو خصی بنا لیتے۔
Narrated Sa`d bin Abi Waqqas: The Prophet prevented `Uthman bin Mazun from that (not marrying), and had he allowed him, we would have got ourselves castrated.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 7, Book 62, Number 12
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5074
حدیث حاشیہ: اسلام میں مجرد رہنے کو بہتر جاننے کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے بلکہ نکاح سے بے رغبتی کر نے والے کو اپنی امت سے خارج قرار دیا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5074
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5074
حدیث حاشیہ: (1) طبرانی کی روایت میں وضاحت ہے کہ عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: اللہ کے رسول! مجھ پر تجرد کی زندگی بہت گراں ہے۔ آپ مجھے خصی ہونے کی اجازت دیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہیں ہو سکتا بلکہ تم روزے رکھا کرو۔ “(المعجم الکبیر للطبراني: 38/9، رقم الحدیث: 8320) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خصی ہونے کی اجازت طلب کی تھی جسے راوی نے تبتل سے تعبیر کیا ہے۔ ان کا مقصد تھا کہ بنیاد ہی کو ختم کر دیا جائے تا کہ ”نہ رہے بانس نہ بجے بانسری“ کیونکہ وجود شہوت، تبتل کے منافی ہے، اس لیے اختصاء متعین ہے۔ اس سے ممانعت کا مقصد تکثیر نسل ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ مسلمان تھوڑے رہ جائیں اور کفار کی کثرت ہو جائے۔ (فتح الباري: 149/9)(2) بہر حال اسلام میں مجرد رہنے کو بہتر جاننے کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے بلکہ نکاح سے بے رغبتی کرنے والے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت سے خارج قرار دیا ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5074