صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
6. بَابُ قَوْلِهِ: {حَتَّى إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ} :
6. باب: آیت کی تفسیر ”یہاں تک کہ جب پیغمبر مایوس ہو گئے کہ افسوس ہم لوگوں کی نگاہوں میں جھوٹے ہوئے“ آخر تک۔
(6) Chapter. “(They were reprieved) until, when the Messengers gave up hope..." (V.12:110)
حدیث نمبر: 4696
Save to word مکررات اعراب English
(موقوف) حدثنا ابو اليمان، اخبرنا شعيب، عن الزهري، قال: اخبرني عروة، فقلت: لعلها، كذبوا، مخففة، قالت: معاذ الله، نحوه.(موقوف) حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، فَقُلْتُ: لَعَلَّهَا، كُذِبُوا، مُخَفَّفَةً، قَالَتْ: مَعَاذَ اللَّهِ، نَحْوَهُ.
ہم سے ابوالیمان حکم بن نافع نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب بن ابی حمزہ نے خبر دی، ان سے زہری نے بیان کیا، کہا مجھ کو عروہ بن زبیر نے خبر دی کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا ہو سکتا ہے یہ «كذبوا» تخفیف ذال کے ساتھ ہو تو انہوں نے فرمایا، معاذاللہ! پھر وہی حدیث بیان کی جو اوپر گزری۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

Narrated `Urwa: I told her (`Aisha): (Regarding the above narration), they (Apostles) were betrayed (by Allah). She said: Allah forbid or said similarly.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 218


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4696 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4696  
حدیث حاشیہ:
کذبوا تخفیف ذال کے ساتھ پڑھنے سے غالباً مطلب یہ ہوگا کہ پیغمبروں کو یہ گمان ہوا کہ اللہ نے ان سے جو وعدے کئے تھے وہ سب جھوٹ تھے۔
حالانکہ مشہور قراءت تخفیف کے ساتھ ہے۔
لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ کافروں کو یہ گمان ہوا کہ پیغمبروں سے جووعدے فتح ونصرت کے لئے گئے تھے وہ سب جھوٹ تھے یا کافروں کو یہ گمان ہوا کہ پیغمبروں نے جو ان سے وعدے کئے تھے وہ سب جھوٹ تھے:
وقد اختار الطبري قراءة التخفیف وقال إنما أخترت ھذا لأن الآیة وقعت عقب قوله فینظروا کیف کان عاقبة الذین من قبلھم فکان في ذلك إشارة إلی أن یأس الرسل کان من إیمان قولھم الذین کذبوھم فھلکوا (فتح الباری)
خلاصہ اس عبارت کا وہی ہے جو اوپر مذکور ہے۔
وتدبروا فیھا یا أولي الألباب لعلکم تعقلون۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4696   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4696  
حدیث حاشیہ:

مشہور قرآءت ﴿كُذِبُوا﴾ (تخفیف کے ساتھ)
ہے۔
ممکن ہے کہ حضرت عائشہ ؓ کو یہ قراءت نہ پہنچی ہو اور انھوں نے ظن بمعنی یقین خیال کر کے اس قراءت کا انکار کردیا۔
ان کے نزدیک اس قراءت کے یہ معنی بنتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان پیغمبروں سے جو وعدے کیے تھے وہ جھوٹ پر مبنی تھے اس لیے انھوں نے انکار کردیا۔
حالانکہ تخفیف کی صورت میں مطلب یہ ہے کہ کافروں کو یہ گمان ہوا کہ پیغمبروں نے عذاب آنے کے جو وعدے ان سے کیے تھے وہ سب غلط اور جھوٹ ثابت ہوئے۔
ایسے حالات میں اللہ تعالیٰ کی مدد ان کے ہاں آپہنچی۔

اس کی مکمل بحث ہم نے سورہ بقرہ آیت: 214۔
اورحدیث: 4524۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4696   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.