ہم سے اسحاق بن ابراہیم بن عبدالرحمٰن ابو یعقوب بغدادی نے بیان کیا، کہا ہم سے حسین بن محمد نے بیان کیا، ان سے شیبان نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا، احد کی لڑائی میں جب ہم صف باندھے کھڑے تھے تو ہم پر غنودگی طاری ہو گئی تھی۔ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ کیفیت یہ ہو گئی تھی کہ نیند سے میری تلوار ہاتھ سے باربار گرتی اور میں اسے اٹھاتا۔
Narrated Abu Talha: Slumber overtook us during the battle of Uhud while we were in the front files. My sword would fall from my hand and I would pick it up, and again it would fall down and I would pick it up again.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 6, Book 60, Number 85
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4562
حدیث حاشیہ: غنودگی سے کسل دور ہو کر جسم میں تازگی آجاتی ہے۔ جنگ احد میں یہی ہوا جس کا ذکر روایت ہذا میں کیا گیا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4562
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4562
حدیث حاشیہ: شدید قسم کی پریشانیوں کے بعد اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں پر اونگھ طاری کرنا ایک نعمت غیر مترقبہ اور غیر معمولی امداد تھی۔ اونگھ سے جسمانی اور ذہنی دونوں طرح کا سکون طاری ہو جاتا ہے۔ بدن کی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے اور غم یک دم بھول جاتے ہیں جسم میں ترو تازگی اور نشاط دوبارہ پیدا ہوجاتی ہے۔ غزوہ اُحد میں صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کے ساتھ کچھ ایسا ہی معاملہ ہوا تھا۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4562