الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: فضیلتوں کے بیان میں
The Book of Virtues
25. بَابُ عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ:
25. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزوں یعنی نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
(25) Chapter. The signs of Prophethood in Islam.
حدیث نمبر: 3605
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا احمد بن محمد المكي، حدثنا عمرو بن يحيى بن سعيد الاموي، عن جده، قال: كنت مع مروان وابي هريرة، فسمعت ابا هريرة، يقول: سمعت الصادق المصدوق، يقول:" هلاك امتي على يدي غلمة من قريش، فقال مروان: غلمة، قال ابو هريرة: إن شئت ان اسميهم بني فلان وبني فلان".(مرفوع) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ مَرْوَانَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ، فَسَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقُ، يَقُولُ:" هَلَاكُ أُمَّتِي عَلَى يَدَيْ غِلْمَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقَالَ مَرْوَانُ: غِلْمَةٌ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: إِنْ شِئْتَ أَنْ أُسَمِّيَهُمْ بَنِي فُلَانٍ وَبَنِي فُلَانٍ".
مجھ سے احمد محمد مکی نے بیان کیا، کہا ہم سے عمرو بن یحییٰ بن سعید اموی نے بیان کیا، ان سے ان کے دادا نے بیان کیا کہ میں مروان بن حکم اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا۔ اس وقت میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے کہا کہ میں نے سچوں کے سچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ میری امت کی بربادی قریش کے چند لڑکوں کے ہاتھوں پر ہو گی۔ مروان نے پوچھا: نوجوان لڑکوں کے ہاتھ پر؟ اس پر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر تم چاہو تو میں ان کے نام بھی لے دوں کہ وہ بنی فلاں اور بنی فلاں ہوں گے۔

Narrated Sa`id Al-Umawi: I was with Marwan and Abu Huraira and heard Abu Huraira saying, "I heard the trustworthy, truly inspired one (i.e. the Prophet ) saying, 'The destruction of my followers will be brought about by the hands of some youngsters from Quraish." Marwan asked, "Youngsters?" Abu Huraira said, "If you wish, I would name them: They are the children of so-and-so and the children of so-and-so."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 56, Number 802


   صحيح البخاري3605عبد الرحمن بن صخرهلاك أمتي على يدي غلمة من قريش
   صحيح البخاري7058عبد الرحمن بن صخرهلكت أمتي على يدي غلمة من قريش
   المعجم الصغير للطبراني777عبد الرحمن بن صخرهلاك أمتي على يدي أغيلمة من سفهاء قريش
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3605 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3605  
حدیث حاشیہ:
حضرت ابوہریرہ ؓ کو آنحضرت ﷺ نے ان کے نام بھی بتلائے ہوں گے جب تو ابوہریرہ ؓ کہتے تھے کہ 60ھ سے یا اللہ! مجھ کو بچائے رکھنا اور چھوکروں کی حکومت سے بچانا، یہی سال یزید کے بادشاہ ہونے کا ہے۔
اکثر نوجوان تجربات سے نہیں گزرنے پاتے، اس لیے بسا اوقات سیادت وقیادت میں وہ مخرب یعنی خرابیاں پیدا کرنے والے ثابت ہوتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اکثر رسولوں کو مقام رسالت چالیس سال کی عمر کے بعد ہی دیا گیا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3605   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3605  
حدیث حاشیہ:

ہلاکت سے مراد یہ ہے کہ بنو امیہ کے جوان ایسے کام کرنے لگیں گے جو لوگوں کی ہلاکت کا باعث ہوں گے اور ان کی وجہ سے لوگوں میں جنگ وجدال اور قتل و غارت ہو گی۔

امت سے مراد قیامت تک ہونے والے لوگ نہیں بلکہ اس وقت موجود یا قرب وجوار کے لوگ مراد ہیں۔

بعض لوگوں نے مروان کو بھی اس حدیث کا مصداق ٹھہرایا ہے حالانکہ ایک روایت میں ہے کہ جب مروان نے یہ حدیث سنی تو کہنے لگے۔
ان لڑکوں پر اللہ کی لعنت ہو۔
(صحیح البخاري، الفتن، حدیث: 7058)
اسی روایت میں کچھ اضافہ یوں ہے کہ راوی حدیث عمرو بن یحییٰ نے کہا:
میں اپنے دادا کے ہمراہ مروان کے پاس گیا جبکہ وہ ملک شام پر قابض ہو چکے تھے تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ نوجوان لڑکے تھے جو منصب حکومت پر برا جمان ہیں انھوں نے ہمیں فرمایا ممکن ہے کہ یہی اس حدیث کا مصداق ہوں۔
ہم نے کہا آپ ہی بہتر جانتے ہیں۔
(صحیح البخاري، الفتن، حدیث: 7058)
ممکن ہے کہ حدیث میں(غِلْمَةُ)
سے مراد بنو امیہ کے نوجوان ہوں کیونکہ شہادت عثمان ؓ کے بعد بنو امیہ کے ہاتھوں بہت سے مسلمان مارے گئے بہر حال اس حدیث میں بھی امور مستقبلہ کی خبر ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے جو خبر دی اس کےمطابق ہی ہوا جیسا کہ ہم نے بیان کیا ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3605   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7058  
7058. حضرت عمرو بن یحییٰ بن سعید سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھے میرے دادا نے بتایا کہ میں مدینہ طیبہ میں نبی ﷺ کی مسجد میں حضرت ابو ہریرہ ؓ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور ہمارے ساتھ مروان بھی تھا۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ نے کہا: میں نے صادق ومصدوق ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: میری امت کی تباہی قریش کے چند چھوکروں کے ہاتھوں سے ہوگی۔ مروان نے کہا: ان پر اللہ کی لعنت ہو۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ نے کہا: اگر میں ان کے خاندان سمیت ان کے نام بتانا چاہوں تو ان کی نشاندہی کر سکتا ہوں۔ پھر جب بنو مروان شام کی حکومت پر قابض ہو گئے تو میں اپنےدادا کے ہمراہ ان کی طرف جاتا تھا، انہوں نے جب وہاں ان کے چھوکروں کو دیکھا تو کہا: شاید یہ انھی میں سے ہوں۔ ہم نے کہا: ان کے متعلق تو آپ ہی بہتر جانتے ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7058]
حدیث حاشیہ:
انہوں نے نام بنام ظالم حاکموں کے نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سنے تھے مگر ڈر کی وجہ سے بیان نہیں کر سکتے تھے۔
قسطلانی نے کہا اس بلا سے مراد وہ اختلاف ہے جو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی اخیر خلافت میں ہوا یا وہ جنگ جو حضرت علی رضی اللہ عنہ اور امیر معاویہ رضی اللہ عنہ میں ہوئی۔
ابن ابی شیبہ نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً نکالا ہے کہ میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں چھوکروں کی حکومت سے۔
اگر تم ان کا کہنا مانو تو دین کی تباہی ہے اور اگر نہ مانو تو وہ تم کو تباہ کر دیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7058   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7058  
7058. حضرت عمرو بن یحییٰ بن سعید سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھے میرے دادا نے بتایا کہ میں مدینہ طیبہ میں نبی ﷺ کی مسجد میں حضرت ابو ہریرہ ؓ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور ہمارے ساتھ مروان بھی تھا۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ نے کہا: میں نے صادق ومصدوق ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: میری امت کی تباہی قریش کے چند چھوکروں کے ہاتھوں سے ہوگی۔ مروان نے کہا: ان پر اللہ کی لعنت ہو۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ نے کہا: اگر میں ان کے خاندان سمیت ان کے نام بتانا چاہوں تو ان کی نشاندہی کر سکتا ہوں۔ پھر جب بنو مروان شام کی حکومت پر قابض ہو گئے تو میں اپنےدادا کے ہمراہ ان کی طرف جاتا تھا، انہوں نے جب وہاں ان کے چھوکروں کو دیکھا تو کہا: شاید یہ انھی میں سے ہوں۔ ہم نے کہا: ان کے متعلق تو آپ ہی بہتر جانتے ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7058]
حدیث حاشیہ:

حکومتی معاملات چلانے کے لیے جہاں وسیع تجربے،عقل وبصیرت اور وسیع علم کی ضرورت ہے وہاں بردباری اور بڑے حوصلے کی بھی ضرورت ہے۔
لیکن جب کم عقل،جاہل،ناتجربہ کاراور جذباتی قسم کے کھلنڈرے حکومت پر قابض ہوجائیں تو وہاں تباہی یقینی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی امر کی نشاندہی کی ہے کہ میری اُمت کی ہلاکت قریش کے بے وقوف چھوکروں کے ہاتھوں سے ہوگی جیسا کہ ایک روایت میں اس کی وضاحت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
" میری اُمت کی تباہی قریش کے بےوقوف کم عقل چھوکروں کے ہاتھوں سے ہوگی۔
" (مسند أحمد: 45/2)

حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ اس سے مراد حکمرانوں کا جسمانی طور پر نابالغ ہونا نہیں بلکہ عقلی طور پر ناپختہ کار، دینی اعتبار سے نااہل اور حکومت کے لحاظ سے نالائق لوگ مراد ہیں جیسا کہ امت سے مراد اس وقت کے لوگ یا اس کے قرب وجوار کے لوگ ہیں، نیز ہلاکت سے مراد بھی اخلاقی بربادی ہے۔
(فتح الباري: 13/13)
ابن بطال نے کہا ہے کہ ہلاکت کی وضاحت ایک دوسری حدیث میں ہے، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا:
میں بچوں کی حکومت سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔
لوگوں نے کہا:
اس سے کیا مراد ہے؟ انھوں نے کہا کہ اگر تم ان کا کہا مانو گے تو تمہارے دین کی تباہی اور اگر تم ان کی نافرمانی کرو گے تو وہ تمھیں تباہ کر دیں گے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مقصد یہ تھا کہ ایسے حالات میں بغاوت کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ تباہی کا راستہ ہے، البتہ کلمہ حق کہنے میں کوتاہی نہ کی جائے۔
(سلسلة الأحادیث الصحیحة، رقم: 3191 والمصنف لابن أبي شیبة: 49/5، رقم: 19082 وفتح الباري: 14/13)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7058   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.