الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: ایمان کے بیان میں
The Book of Belief (Faith)
22. بَابُ الْمَعَاصِي مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ:
22. باب: گناہ جاہلیت کے کام ہیں۔
(22) Chapter. Sins are from ignorance and a sinner is not a disbeliever unless he worships others along with Allah.
حدیث نمبر: Q30
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
ولا يكفر صاحبها بارتكابها إلا بالشرك لقول النبي صلى الله عليه وسلم: إنك امرؤ فيك جاهلية، وقول الله تعالى: إن الله لا يغفر ان يشرك به ويغفر ما دون ذلك لمن يشاء سورة النساء آية 48. وإن طائفتان من المؤمنين اقتتلوا فاصلحوا بينهما سورة الحجرات - آية 9وَلاَ يُكَفَّرُ صَاحِبُهَا بِارْتِكَابِهَا إِلَّا بِالشِّرْكِ لِقَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكَ امْرُؤٌ فِيكَ جَاهِلِيَّةٌ، وَقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: إِنَّ اللَّهَ لا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ سورة النساء آية 48. وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا سورة الحجرات - آية 9
‏‏‏‏ اور گناہ کرنے والا گناہ سے کافر نہیں ہوتا۔ ہاں اگر شرک کرے تو کافر ہو جائے گا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک شخص سے) فرمایا تھا تو ایسا آدمی ہے جس میں جاہلیت کی بو آتی ہے۔ (اس برائی کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کافر نہیں کہا) اور اللہ نے سورۃ نساء میں فرمایا ہے بیشک اللہ شرک کو نہیں بخشے گا اور اس کے علاوہ جس گناہ کو چاہے وہ بخش دے۔ (سورۃ الحجرات میں فرمایا) اور اگر ایمانداروں کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کرا دو (اس آیت میں اللہ نے اس گناہ کبیرہ قتل و غارت کے باوجود ان لڑنے والوں کو مومن ہی کہا ہے)۔


Aur gunaah karne waala gunaah se kaafir nahi hota. Haan agar shirk kare to kaafir ho jaayega kiunki Nabi Kareem Sallallahu Alaihi Wasallam ne Abu Zar se farmaaya tha tu aisa aadmi hai jis mein jaahiliyat ki bu aati hai. (Us buraayi ke bawjood Aap Sallallahu Alaihi Wasallam ne use kaafir nahi kaha) aur Allah ne Surah Nisa mein farmaaya hai be-shak Allah shirk ko nahi bakhshega aur us ke alawah jis gunaah ko chaahe woh bakhsh de. (Surah Al-Hujuraat mein farmaaya) aur agar imaandaaron ke do giroh aapas mein lad paden to un mein sulah kara do (Is Aayat mein Allah ne us gunaah-e-kabirah qatl-o-ghaarat ke bawjood un ladne waalon ko momin hi kaha hai).

حدیث نمبر: 30
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا عبد الرحمن بن المبارك، حدثنا حماد بن زيد، حدثنا ايوب ويونس، عن الحسن، عن الاحنف بن قيس، قال: ذهبت لانصر هذا الرجل فلقيني ابو بكرة، فقال: اين تريد؟ قلت: انصر هذا الرجل، قال: ارجع، فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:" إذا التقى المسلمان بسيفيهما، فالقاتل والمقتول في النار، فقلت: يا رسول الله، هذا القاتل، فما بال المقتول؟ قال: إنه كان حريصا على قتل صاحبه".(مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَيُونُسُ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: ذَهَبْتُ لِأَنْصُرَ هَذَا الرَّجُلَ فَلَقِيَنِي أَبُو بَكْرَةَ، فَقَالَ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ قُلْتُ: أَنْصُرُ هَذَا الرَّجُلَ، قَالَ: ارْجِعْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا الْتَقَى الْمُسْلِمَانِ بِسَيْفَيْهِمَا، فَالْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ فِي النَّارِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الْقَاتِلُ، فَمَا بَالُ الْمَقْتُولِ؟ قَالَ: إِنَّهُ كَانَ حَرِيصًا عَلَى قَتْلِ صَاحِبِهِ".
ہم سے بیان کیا عبدالرحمٰن بن مبارک نے، کہا ہم سے بیان کیا حماد بن زید نے، کہا ہم سے بیان کیا ایوب اور یونس نے، انہوں نے حسن سے، انہوں نے احنف بن قیس سے، کہا کہ میں اس شخص (علی رضی اللہ عنہ) کی مدد کرنے کو چلا۔ راستے میں مجھ کو ابوبکرہ ملے۔ پوچھا کہاں جاتے ہو؟ میں نے کہا، اس شخص (علی رضی اللہ عنہ) کی مدد کرنے کو جاتا ہوں۔ ابوبکرہ نے کہا اپنے گھر کو لوٹ جاؤ۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے جب دو مسلمان اپنی اپنی تلواریں لے کر بھڑ جائیں تو قاتل اور مقتول دونوں دوزخی ہیں۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! قاتل تو خیر (ضرور دوزخی ہونا چاہیے) مقتول کیوں؟ فرمایا وہ بھی اپنے ساتھی کو مار ڈالنے کی حرص رکھتا تھا۔ (موقع پاتا تو وہ اسے ضرور قتل کر دیتا دل کے عزم صمیم پر وہ دوزخی ہوا)۔


Hum se bayan kiya Abdur Rahman bin Mubarak ne, kaha hum se bayan kiya Hammad bin Zaid ne, kaha hum se bayan kiya Ayyub aur Younus ne, unhon ne Hasan se, unhon ne Ahnaf bin Qais se, kaha ke main us shakhs (Ali Radhiallahu Anhu) ki madad karne ko chala. Raaste mein mujh ko Abu Bakarah mile. Poocha kahaan jaate ho? Main ne kaha, us shakhs (Ali Radhiallahu Anhu) ki madad karne ko jaata hun. Abu Bakarah ne kaha apne ghar ko laut jaao. Main ne Nabi Kareem Sallallahu Alaihi Wasallam se suna hai Aap Sallallahu Alaihi Wasallam farmaate the jab do musalmaan apni apni talwaaren le kar bhid jayein to qaatil aur maqtool dono dozakhi hain. Main ne arz kiya ya RasoolAllah! Qaatil to khair (zaroor dozakhi hona chaahiye) maqtool kiun? Farmaaya “Woh bhi apne saathi ko maar daalne ki hirs rakhta tha.” (Mauqa paata to woh use zaroor qatl kar deta dil ke azm-e-sameem par woh dozakhi huwa).

Narrated Al-Ma'rur: At Ar-Rabadha I met Abu Dhar who was wearing a cloak, and his slave, too, was wearing a similar one. I asked about the reason for it. He replied, "I abused a person by calling his mother with bad names." The Prophet said to me, 'O Abu Dhar! Did you abuse him by calling his mother with bad names You still have some characteristics of ignorance. Your slaves are your brothers and Allah has put them under your command. So whoever has a brother under his command should feed him of what he eats and dress him of what he wears. Do not ask them (slaves) to do things beyond their capacity (power) and if you do so, then help them.' "
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 2, Number 30


   صحيح البخاري7083نفيع بن الحارثإذا تواجه المسلمان بسيفيهما فكلاهما من أهل النار قيل فهذا القاتل فما بال المقتول قال إنه أراد قتل صاحبه
   صحيح البخاري30نفيع بن الحارثإذا التقى المسلمان بسيفيهما فالقاتل والمقتول في النار فقلت يا رسول الله هذا القاتل فما بال المقتول قال إنه كان حريصا على قتل صاحبه
   صحيح البخاري6875نفيع بن الحارثإذا التقى المسلمان بسيفيهما فالقاتل والمقتول في النار قلت يا رسول الله هذا القاتل فما بال المقتول قال إنه كان حريصا على قتل صاحبه
   صحيح مسلم7253نفيع بن الحارثإذا التقى المسلمان بسيفيهما فالقاتل والمقتول في النار
   صحيح مسلم7252نفيع بن الحارثإذا تواجه المسلمان بسيفيهما فالقاتل والمقتول في النار قال فقلت أو قيل يا رسول الله هذا القاتل فما بال المقتول قال إنه قد أراد قتل صاحبه
   صحيح مسلم7255نفيع بن الحارثالمسلمان حمل أحدهما على أخيه السلاح فهما على جرف جهنم فإذا قتل أحدهما صاحبه دخلاها جميعا
   سنن أبي داود4268نفيع بن الحارثإذا تواجه المسلمان بسيفيهما فالقاتل والمقتول في النار قال يا رسول الله هذا القاتل فما بال المقتول قال إنه أراد قتل صاحبه
   سنن النسائى الصغرى4128نفيع بن الحارثإذا التقى المسلمان بسيفيهما فقتل أحدهما صاحبه فالقاتل والمقتول في النار
   سنن النسائى الصغرى4127نفيع بن الحارثإذا تواجه المسلمان بسيفيهما فقتل أحدهما صاحبه فالقاتل والمقتول في النار قالوا يا رسول الله هذا القاتل فما بال المقتول قال إنه أراد قتل صاحبه
   سنن النسائى الصغرى4126نفيع بن الحارثإذا التقى المسلمان بسيفيهما فقتل أحدهما صاحبه فالقاتل والمقتول في النار
   سنن النسائى الصغرى4125نفيع بن الحارثإذا تواجه المسلمان بسيفيهما كل واحد منهما يريد قتل صاحبه فهما في النار قيل له يا رسول الله هذا القاتل فما بال المقتول قال إنه كان حريصا على قتل صاحبه
   سنن النسائى الصغرى4121نفيع بن الحارثالمسلم على أخيه المسلم بالسلاح فهما على جرف جهنم فإذا قتله خرا جميعا فيها
   سنن ابن ماجه3965نفيع بن الحارثالمسلمان حمل أحدهما على أخيه السلاح فهما على جرف جهنم فإذا قتل أحدهما صاحبه دخلاها جميعا
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 30 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 30  
تشریح:
اس بات کا مقصد خوارج اور معتزلہ کی تردید ہے جو کبیرہ گناہ کے مرتکب کو کافر قرار دیتے ہیں۔ احنف بن قیس جنگ جمل میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مددگاروں میں تھے۔ جب ابوبکرہ نے ان کو یہ حدیث سنائی تو وہ لوٹ گئے۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوبکرہ نے اس حدیث کو مطلق رکھا۔ حالانکہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب بلاوجہ شرعی دو مسلمان ناحق لڑیں اور حق پر لڑنے کی قرآن میں خود اجازت ہے۔ جیسا کہ آیت «فَإِنْ بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى» [الحجرات: 9] سے ظاہر ہے اس لیے احنف اس کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہے اور انہوں نے ابوبکرہ کی رائے پر عمل نہیں کیا۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کرتے وقت اس کا موقع محل بھی ضروری مدنظر رکھنا چاہئیے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 30   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:30  
حدیث حاشیہ:

اس حدیث سے بھی خوارج کی تردید ہوتی ہے کہ عمل قتال کے باوجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں مسلمان کہا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں بایں حالت اسلام سے خارج نہیں ہوئے۔
حدیث کےآخری حصے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دلی ارادہ جب مصمم ہو جائے تو اس پر بھی مؤاخذہ ہو گا جبکہ دوسری روایات میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری امت کے دلی خیالات کو معاف کردیا ہے جب تک اس کے مطابق عمل نہ کریں۔
ان دونوں باتوں میں تضاد نہیں کیونکہ ایسے خیالات پر مؤاخذہ نہیں ہوگا جو پختہ نہ ہوں، یعنی آئیں اور گزر جائیں، البتہ مصمم ارادے اور پختہ عزم پر ضرور مؤاخذہ ہوگا اگرچہ اس کے مطابق عمل نہ کیا جا سکے۔
(شرح الکرماني: 444/1)

حضرت ابو بکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس حدیث کو مطلق رکھا اس بنا پر خود بھی جنگ جمل میں شریک نہ ہوئے اور حضرت احنف بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بھی شرکت سے روک دیا حالانکہ حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان جب لڑنے کے لیے نکل آئیں اور جنگ حق کی بنا پر نہ ہو بلکہ ہوس ملک گیری یا عصبیت وغیرہ اس کی محرک ہوں تو قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہیں اور اگرمنشا صحیح اور لڑنے والے حق کی حمایت میں جارہے ہوں اور ہر مسلمان اپنی پوری احتیاط اور تحقیق کے ساتھ خود کو حق پر سمجھتے ہوئے اس میں شریک ہو رہا ہو تو دونوں جنتی ہیں کیونکہ حق پر لڑنے کی قرآن نے خود اجازت دی ہے۔
(الحجرات: 49/9)
یہی وجہ ہے کہ حضرت احنف بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس وقت تو حضرت ابو بکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کہنے پر واپس ہو گئے لیکن جب غور وفکر کیا تو اپنی رائے سے رجوع کر کے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ساتھ دیا البتہ حضرت ابو بکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نصیحت اخلاص واحتیاط کے ساتھ لڑائی کی شدت کم کرنے کی کوشش پر مبنی تھی۔
(فتح الباري: 1؍ 117)
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حدیث نبوی کو پیش کرتے وقت اس کا موقع محل بھی ضرور مدنظر رکھنا چاہیے۔

جنگ جمل کی تفصیلات آئندہ بیان ہوں گی البتہ عنوان کی مناسبت سے اس مقام پر اتنا بیان کرنا ضروری ہے کہ جو لوگ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حق پر سمجھتے ہوئے اس جنگ میں شریک ہوئے وہ خواہ قاتل ہوں یا مقتول وہ حدیث میں مذکوروعید سے خارج ہیں اور جن لوگوں کا مقصد محض فساد برپاکرنا تھا۔
وہ قاتل ہوں یا مقتول ازروئے حدیث جہنمی ہیں۔
اسی طرح سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی طرف جو لوگ حق کی حمایت کے لیے کھڑے ہوئے وہ (بِإِذْنِ اللَّهِ)
جنت میں جائیں گے لیکن جن لوگوں کا مقصد حصول اقتدار عہدہ طلبی عصبیت یا اور کوئی دنیاوی غرض تھی ان کے متعلق حدیث نبوی ہے کہ قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہیں عصبیت کا مفہوم یہ ہے کہ حالات کی تحقیق کیے بغیر صرف یہ سمجھ کر کسی کی مدد کی جائے کہ یہ اپنا آدمی ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 30   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4121  
´قتل کی حرمت کا بیان۔`
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب ایک مسلمان اپنے دوسرے مسلمان بھائی پر ہتھیار اٹھائے (اور دونوں جھگڑنے کے ارادے سے ہوں) تو وہ دونوں جہنم کے کنارے پر ہیں، جب ایک دوسرے کو قتل کرے گا تو دونوں ہی اس میں جا گریں گے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4121]
اردو حاشہ:
(1) اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلمان کو ناحق قتل کرنا کبیرہ گناہ اور حرام ہے، نیز یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اس کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرنے والا جہنم کی آگ کا مستحق ہو جاتا ہے۔
(2) اس حدیث شریف سے یہ مسئلہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ جب کوئی شخص کسی بھی (اچھے یا برے) کام کا پختہ ارادہ کر لیتا ہے لیکن کسی وجہ سے اس پر عمل نہیں کر سکتا تو بھی اپنے عزم کے مطابق وہ شخص مواخذے یا اجر کا مستحق بن جاتا ہے۔
(3) مرتکب کبیرہ، ملت اسلامیہ سے خارج نہیں ہوتا بلکہ وہ مومن اور مسلم ہی رہتا ہے جیسا کہ قرآن مجید میں بھی انہیں مومن کہا گیا ہے: {وَاِِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اقْتَتَلُوْا فَاَصْلِحُوْا بَیْنَہُمَا} اور مذکورہ احادیث میں رسول اللہ ﷺ نے بھی انہیں مسلمان کہا ہے۔
(4) گر پڑتے ہیں یہ تب ہے جب دونوں کی نیت لڑائی کی ہو۔ دونوں ننگے مسلح ہوں۔ دونوں ایک دوسرے کو قتل کرنے کے درپے ہوں، البتہ داؤ ایک کا لگ گیا، تو قاتل و مقتول دونوں یکساں جہنمی ہوں گے کیونکہ دونوں کی نیت قتل کی تھی۔ اس حدیث سے مراد بھی یہی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار اٹھا لیں، جس طرح کہ اگلی احادیث میں اس کی صراحت موجود ہے۔ و اللہ أعلم۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4121   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4268  
´فتنہ و فساد کے دنوں میں لڑائی کرنا منع ہے۔`
احنف بن قیس کہتے ہیں کہ میں لڑائی کے ارادہ سے نکلا (تاکہ علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ معاویہ رضی اللہ عنہ کے خلاف لڑوں) تو مجھے (راستہ میں) ابوبکرہ رضی اللہ عنہ مل گئے، انہوں نے کہا: تم لوٹ جاؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: جب دو مسلمان اپنی تلوار لے کر ایک دوسرے کو مارنے اٹھیں تو قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں جائیں گے ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! قاتل (کا جہنم میں جانا) تو سمجھ میں آتا ہے لیکن کا حال ایسا کیوں ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے بھی اپنے ساتھی کو قتل کرنا چاہا تھا۔‏‏‏۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الفتن والملاحم /حدیث: 4268]
فوائد ومسائل:
1) جب معاملہ کوئی واضح اور صریح نہ ہو اور دونوں جانب حق کا ایک پہلو موجود ہو تو ایسی صورت می الگ تھلگ رہنا مفید تر ہو تا ہے۔

2) اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے۔
جب دو شخص برسرِ پیکار ہوں معاملے اور نیتوں میں واضح فرق نہ ہو تو مقتول بھی قاتل کی طرح کہا گیا ہے، یہ الگ بات ہے کہ ایک کا داؤ چل گیا اور دوسرا گھائل ہو گیا۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4268   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3965  
´جب دو مسلمان تلوار لے کر باہم بھڑ جائیں تو ان کے حکم کا بیان۔`
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو مسلمان ایک دوسرے پر ہتھیار اٹھاتے ہیں تو وہ جہنم کے کنارے پر ہوتے ہیں، پھر جب ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو قتل کر دے تو قاتل اور مقتول دونوں ایک ساتھ جہنم میں داخل ہوں گے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3965]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
جہنم کے کنارے پر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس غلطی کی وجہ سے ان دونوں کے جہنمی ہونے کا خطرہ ہوتا ہے لیکن ان کے لیے جہنم سے بچنے کا موقع باقی ہوتا ہے کہ لڑائی سے باز آجائیں۔

(2)
مومن کا قتل جہنم میں پہنچانے والا عمل ہے البتہ توبہ یا قصاص سے یہ گناہ معاف ہوسکتا ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3965   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7252  
احنف بن قیس رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں، میں اس آدمی (حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی مدد کے لیے نکلا تو مجھے حضرت ابو بکرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ملے کہنے لگے کہاں کا ارادہ ہے اے احنف؟میں نے کہا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد یعنی حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مدد کرنا چاہتا ہوں تو انھوں نے مجھے کہا، اے احنف!واپس لوٹ جاؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا،"جب دو مسلمان تلواریں سونت کر ایک دوسرے کے مقابلہ میں آ... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:7252]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے،
اگر دو آدمی بلاضرورت ایک دوسرے کے قتل کے درپے ہیں تو دونوں ہی اگر اللہ نے انہیں معاف نہ فرمایا تو سزا بھگتنے کے لیے دوزخ میں جائیں گے،
لیکن اگر ان میں سے ایک محض اپنے دفعہ کے لیے تلوار اٹھاتا ہے،
دوسرے کو قتل کرنا مقصود نہیں ہے تو پھر وہ معذور ہوگا،
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ چونکہ حضرت علی اور حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کی باہمی جنگ،
جنگ جمل کو خانہ جنگی اور نقصان کا باعث سمجھتے تھے،
اس لیے انہوں نے احنف کو کسی ایک کا ساتھ دینے سے روکا،
لیکن احنف چونکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حق پر خیال کرتے تھے،
اس لیے وہ بعد میں ان کے ساتھ شریک ہو گئے تھے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7252   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6875  
6875. حضرت احنف بن قیس سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں اس شخص (حضرت علی بن ابی طالب ؓ) کی مدد کرنے کے لیے نکلا تو مجھے حضرت ابوبکرہ ؓ ملے۔ انہوں نے پوچھا: کہاں کا ارادہ ہے؟ میں نے کہا: اس صاحب کی مدد کرنے جا رہا ہوں۔ انہوں نے فرمایا: واپس چلے جاؤ، میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے، آپ نے فرمایا: جب دو مسلمان تلوار سونت کر ایک دوسرے سے بھڑ جائیں تو قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہیں۔ میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! قاتل تو جہنمی ہوا مقتول کو یہ سزا کیوں ملے گی؟ آپ نےفرمایا وہ بھی اپنے حریف کے قتل پر آمادہ تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6875]
حدیث حاشیہ:
مگر اتفاق سے یہ موقع اس کو نہ ملا خود مارا گیا۔
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب بلا وجہ شرعی ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو مارنے کی نیت کرے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6875   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6875  
6875. حضرت احنف بن قیس سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں اس شخص (حضرت علی بن ابی طالب ؓ) کی مدد کرنے کے لیے نکلا تو مجھے حضرت ابوبکرہ ؓ ملے۔ انہوں نے پوچھا: کہاں کا ارادہ ہے؟ میں نے کہا: اس صاحب کی مدد کرنے جا رہا ہوں۔ انہوں نے فرمایا: واپس چلے جاؤ، میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے، آپ نے فرمایا: جب دو مسلمان تلوار سونت کر ایک دوسرے سے بھڑ جائیں تو قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہیں۔ میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! قاتل تو جہنمی ہوا مقتول کو یہ سزا کیوں ملے گی؟ آپ نےفرمایا وہ بھی اپنے حریف کے قتل پر آمادہ تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6875]
حدیث حاشیہ:
مطلب یہ ہے کہ مقتول بھی اپنے مد مقابل کو قتل کرنے پر آمادہ تھا مگر اسے موقع نہ مل سکا، اس لیے وہ خود مارا گیا۔
بدنیتی کی وجہ سے وہ بھی جہنم میں جائے گا۔
یہ وعید اس وقت ہے جب وہ کسی تاویل کے بغیر کسی دوسرے مسلمان کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔
اس کا مطلب صرف دشمنی اور طلب دنیا ہو لیکن جس نے بغاوت ختم کرنے کے لیے باغیوں سے جنگ کی یا کسی حملہ اور کا حملہ روکنے کے لیے ہتھیار اٹھائے اور انھیں قتل کر دیا تو وہ اس وعید میں داخل نہیں ہوگا۔
اس کے علاوہ اگر کوئی انسان اپنے مال اور اپنی عزت کے دفاع پر مامور ہے اور اس دوران میں اس سے قتل ہو جائے تو وہ بھی مذکورہ وعید کا حق دار نہیں ہوگا کیونکہ اس کا مقصود اس کا قتل نہیں بلکہ اپنا دفاع کرنا ہے۔
(فتح الباري: 245/12)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6875   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7083  
7083. حسن بصری سے روایت ہے انہوں نے (احنف بن قیس سے بیان کیا انہوں نے) کہا: میں فسادات کے زمانے میں اپنے ہتھیار لے کر نکلا تو راستے میں حضرت ابو بکرہ ؓ سے ملاقات ہوگئی۔ انہوں نے پوچھا: کہاں جانے کا ارادہ ہے؟ میں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد(حضرت علی ؓ) کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب وہ مسلمان اپنی تلواریں لے کر ایک دوسرے سے بھڑ جائیں تو دونوں دوزخی ہیں۔ کہا گیا یہ تو قاتل تھا لیکن مقتول کا قصور ہے؟آپ نے فرمایا: اس نے بھی تو اپنے مقابل کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7083]
حدیث حاشیہ:

فسادات کے زمانے سے مراد جنگ جمل اور جنگ صفین کا زمانہ ہے۔
جب وہ مسلمان تلواریں لے کر ایک دوسرے کے مقابلے میں آ جائیں تو دونوں اجتہاد تاویل میں خطا کار ہوں گے یا ان میں سے ایک برحق اور دوسرا خطا کار ہوگا۔
ان میں تیسری صورت نہیں ہے کہ دونوں برحق ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک حق ایک ہے۔

پہلی صورت میں اگردونوں کے متعلق اصلاح کی امید ہوتو ان کی اصلاح کرنا ضروری ہے اور اگر اصلاح کی امید نہ ہو تو دونوں سے علیحدگی اختیار کرلی جائے۔
اپنی تلواروں کو توڑ کر گھر میں رہنا چاہیے۔
لڑائی کا حصہ بالکل ہی نہیں بننا چاہیے۔

دوسری صورت میں جبکہ ایک غلط اور دوسرا صحیح ہو تو صحیح موقف والے کی موافقت کرنا ضروری ہے۔

یہاں ایک اور صورت بھی ممکن ہے کہ دونوں مجتہد نہ ہوں بلکہ دونوں ظالم ہوں اور خاندانی عصبیت یا ہوس ملک گیری کے لیے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہوں تو بھی کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔
دونوں سے علیحدگی اختیار کر لی جائے لیکن صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین کے باہمی جھگڑوں کے متعلق خاموشی اختیار کرنے میں عافیت ہے۔
ان کے متعلق زبان کھولنا کسی طرح بھی مناسب نہیں۔

حدیث میں وہ دو مسلمان مراد ہیں جو ذاتی عناد مخالفت یا دشمنی کی بنا پر ایک دوسرے کو قتل کرنے پرآمادہ ہوں۔
اگرچہ قاتل ایک ہوگا لیکن مقتول بھی اس کے قتل کرنے کے متعلق حریص تھا اتفاق سے اس کا داؤ نہیں چلا، اس لیے وہ قتل ہوگیا، لہذا سزا کے دونوں حق دار ہوں گے، پھر ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حوالے ہے اگر چاہے تو ان کو سزا دے اور چاہے تو انھیں معاف کر دے۔
لیکن مجتہدین کے متعلق یہ حکم نہیں ہوگا جس کی تفصیل پہلے بیان ہو چکی ہے۔
بعض حضرات نے حدیث کو اس معنی پر محمول کیا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے قتل کو حلال خیال کریں۔
(فتح الباري: 43/13)

ایک دوسری حدیث سے اس کی مزید وضاحت ہوتی ہے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! دنیا اس وقت تک ختم نہ ہوگی جب تک لوگوں پر یہ وقت نہ آئے کہ قاتل کو قتل کرنے کی وجہ معلوم نہ ہو اور مقتول کو اپنے قتل ہونے کا سبب معلوم نہ ہو۔
پوچھا گیا:
ایسا کیونکر ہوگا؟ آپ نے فرمایا:
جب قتل وغارت گری عام ہوگی۔
ایسے حالات میں قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہوں گے۔
واللہ أعلم۔
(صحیح مسلم، الفتن، حدیث: 7304(2908)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7083   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.