الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان
The Book of Sales (Bargains)
7. بَابُ مَنْ لَمْ يُبَالِ مِنْ حَيْثُ كَسَبَ الْمَالَ:
7. باب: جو روپیہ کمانے میں حلال یا حرام کی پرواہ نہ کرے۔
(7) Chapter. The one who does not care from where he earns his money (i.e., whether through legal or illegal ways).
حدیث نمبر: 2059
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا آدم، حدثنا ابن ابي ذئب، حدثنا سعيد المقبري، عن ابي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"ياتي على الناس زمان، لا يبالي المرء ما اخذ منه، امن الحلال ام من الحرام؟".(مرفوع) حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ، لَا يُبَالِي الْمَرْءُ مَا أَخَذَ مِنْهُ، أَمِنَ الْحَلَالِ أَمْ مِنَ الْحَرَامِ؟".
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن ابی ذئب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سعید مقبری نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ انسان کوئی پرواہ نہیں کرے گا کہ جو اس نے حاصل کیا ہے وہ حلال سے ہے یا حرام سے ہے۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "A time will come when one will not care how one gains one's money, legally or illegally."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3, Book 34, Number 275


   صحيح البخاري2083عبد الرحمن بن صخرليأتين على الناس زمان لا يبالي المرء بما أخذ المال أمن حلال أم من حرام
   صحيح البخاري2059عبد الرحمن بن صخريأتي على الناس زمان لا يبالي المرء ما أخذ منه أمن الحلال أم من الحرام
   سنن النسائى الصغرى4459عبد الرحمن بن صخريأتي على الناس زمان ما يبالي الرجل من أين أصاب المال من حلال أو حرام
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 2059 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2059  
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے ہمیں فتنۂ مال سے خبردار کیا ہے۔
ہمیں چاہیے کہ اسباب معیشت کے متعلق خوب چھان بین کریں۔
کمانے کے لیے حلال ذرائع کا انتخاب کریں لیکن افسوس کہ اس وقت ہم ایسے حالات سے دوچار ہیں کہ حلال حرام کی تمیز اٹھ گئی ہے۔
صرف مال جمع کرنے کی دھن ہم پر سوار ہے جبکہ قرآن وحدیث میں رزق حلال کی بہت اہمیت بیان کی گئی ہے۔
ایک حدیث میں ہے:
لوگوں پر ایک وقت ایسا آئے گا کہ تمام لوگ سود خوری میں مبتلا ہوں گے،اگر کوئی اس سے بچنے کی کوشش کرے گا تو بھی اس کی گرد وغبار ضرور اسے متاثر کرے گی۔
(المستدرك للحاکم: 11/2)
اس حدیث کو بیان کرنے کے بعد امام حاکم ؒ فرماتے ہیں:
اگر حسن بصری کا سماع سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے ثابت ہوجائے تو یہ روایت صحیح ہے ورنہ منقطع ہونے کی وجہ سے ضعیف۔
علامہ البانی ؒ نے اسے ضعیف الجامع الصغیر میں ذکر کیا ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2059   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4459  
´کمائی میں شکوک و شبہات سے دور رہنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ آدمی کو اس بات کی فکر و پروا نہ ہو گی کہ اسے مال کہاں سے ملا، حلال طریقے سے یا حرام طریقے سے۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4459]
اردو حاشہ:
(1) اس باب کے قائم کرنے سے امام صاحب رحمہ اللہ کا مقصد، کمائی میں شبہات سے بچنے کا شوق دلانا ہے کیونکہ جب انسان شبہات سے نہیں بچتا بلکہ ان کا شکار ہو جاتا ہے تو پھر مشتبہ اشیاء میں پڑنا اسے محرمات (اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء) کی طرف گھسیٹ لے جاتا ہے۔
(2) یہ حدیث مبارکہ رسول اللہ ﷺ کی نبوت و رسالت کا کھلا معجزہ ہے کہ آپ ﷺ نے جس بات کی پیشین گوئی اپنے عہد مبارک میں فرمائی تھی وہ آج من و عن پوری ہو رہی ہے۔
(3) اس حدیث مبارکہ سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ کسی بھی زمانے میں حلال، ساری دنیا سے مکمل طور پر، ختم نہیں ہو گا بلکہ کسی نہ کسی جگہ یہ موجود رہے گا، لہٰذا ضروری ہے کہ ہر مسلمان شخص کسب حلال کی کوشش کرے۔ جب وہ طلب حلال میں مخلص ہو گا تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کی مدد فرمائے گا۔
(4) ان تمام باتوں کا لب لباب یہ ہے کہ لوگوں کا مقصود صرف مال ہو گا۔ مال ملے جہاں سے بھی ملے۔ حلال و حرام کی تمیز نہیں رہے گی۔ آج ہمارے ملک میں عموماً یہی فضا ہے۔ ہر شخص، ہر ادارہ، ہر جماعت، ہر تنظیم حصول مال کو اولیں مقصد قرار دے رہے ہیں۔ حلال و حرام بعد کی بات ہے، حتی کہ مذہبی ادارے اور تنظیمیں بھی کوئی خاص احتیاط کا ثبوت نہیں دے رہے۔ الا ما شاء اللہ۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4459   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2083  
2083. حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کر تے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "لوگوں پر ایسا وقت آئے گا کہ آدمی اس بات کی پروانہیں کرے گا کہ اس نے مال کیسے حاصل کیا۔ حلال ذرائع سے یا حرام طریقوں سے کمایا۔ " [صحيح بخاري، حديث نمبر:2083]
حدیث حاشیہ:
بلکہ ہر طرح سے پیسہ جوڑنے کی نیت ہوگی، کہیں سے بھی مل جائے اور کسی طرح سے خواہ شرعا وہ جائز ہو یا ناجائز۔
ایک حدیث میں آیا ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ جو سو دنہ کھائے گا اس پر بھی سود کا غبار پڑ جائے گا۔
یعنی وہ سودی معاملات میں وکیل یا حاکم یا گواہ کی حیثیت سے شریک ہو کر رہے گا۔
آج کے نظامہائے باطل کے نفاذ سے یہ بلائیں جس قدر عام ہو رہی ہیں مزید تفصیل کی محتاج نہیں ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2083   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2083  
2083. حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کر تے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "لوگوں پر ایسا وقت آئے گا کہ آدمی اس بات کی پروانہیں کرے گا کہ اس نے مال کیسے حاصل کیا۔ حلال ذرائع سے یا حرام طریقوں سے کمایا۔ " [صحيح بخاري، حديث نمبر:2083]
حدیث حاشیہ:
(1)
زمانۂ جاہلیت کا رواج تھا کہ جب قرض کی مدت ختم ہوجاتی تو اگر مقروض اپنا قرض ادا کردیتا تو بہتر بصورت دیگر مدت بڑھادی جاتی اور اس کا سود بھی بڑھا دیا جاتا۔
ہر سال اس طرح کرتے حتی کہ اصل زر سے سود کی رقم کئی گنا بڑھ جاتی۔
اللہ تعالیٰ نے اس سے منع فرمایا ہے۔
سود در سود کی وضاحت سے اس کی قباحت اور شناعت کو بیان کرنا ہے جس کا وہ ارتکاب کرتے تھے کہ ایک درہم قرض دے کر وہ کئی درہم وصول کرتے تھے۔
(2)
حدیث کی عنوان سے اس طرح مناسبت ہے کہ سود خور کئی گنا سود کھا کر پروا نہیں کرتا کہ حلال کھا رہا ہے یا حرام سے پیٹ بھررہا ہے۔
(3)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اصل مقصد امت کو خبردار کرنا ہےکہ ایک وقت آنے والا ہے جب سود کی وبا عام ہوجائے گی اور اس سے محفوظ رہنا بہت ہی دشوار ہوگا۔
اللهم احفظنامنه.آمين.
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2083   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.