صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح البخاري تفصیلات

صحيح البخاري
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
The Book of Hajj
111. بَابُ الْقَلاَئِدِ مِنَ الْعِهْنِ:
111. باب: اون کے ہار بٹنا۔
(111) Chapter. The garlands made from coloured wool.
حدیث نمبر: 1705
Save to word مکررات اعراب English
(موقوف) حدثنا عمرو بن علي، حدثنا معاذ بن معاذ، حدثنا ابن عون، عن القاسم، عن ام المؤمنين رضي الله عنها، قالت:" فتلت قلائدها من عهن كان عندي".(موقوف) حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ الْقَاسِمِ، عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" فَتَلْتُ قَلَائِدَهَا مِنْ عِهْنٍ كَانَ عِنْدِي".
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے معاذ بن معاذ نے بیان کیا، ان سے ابن عون نے بیان کیا، ان سے قاسم نے بیان کیا، ان سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میرے پاس جو اون تھی ان کے ہار میں نے قربانی کے جانوروں کے لیے خود بٹے تھے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

Narrated `Aisha: I twisted the garlands of the Hadis from the wool which was with me.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 2, Book 26, Number 762


حكم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1705 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1705  
حدیث حاشیہ:
اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ قربانی کے جانوروں کے گلوں میں اون کی رسیوں کے ہار ڈالنا سنت ہے اور یہ اونٹ گائے بکری سب کے لیے ہے جو جانور بھی قربانی کئے جاتے ہیں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1705   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1705  
حدیث حاشیہ:
(1)
عهن رنگین اون کو کہتے ہیں۔
(2)
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ قربانی کے ہار وغیرہ زمینی پیداوار کپاس اور اس قسم کی دیگر اشیاء سے تیار کیے جائیں جیسا کہ حضرت ربیعہ اور امام مالک سے منقول ہے۔
امام بخاری ؒ نے ان کی تردید فرمائی کہ قربانیوں کے ہار اون اور پشم وغیرہ سے بنائے جا سکتے ہیں۔
یہ ہار بطور تعظیم اور علامت کے ہوتے ہیں تاکہ راستے میں لوگ ان سے تعرض نہ کریں۔
(فتح الباري: 692/3)
کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قلادہ پہنے ہوئے جانوروں کو قیام امن کا ذریعہ بنایا ہے اور ان کی عزت و احترام کا ہمیں حکم دیا ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1705   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.