مختصر صحيح مسلم کل احادیث 2179 :حدیث نمبر
مختصر صحيح مسلم
جمعہ کے مسائل
20. نماز اور خطبہ میں تخفیف کرنا۔
حدیث نمبر: 419
Save to word مکررات اعراب
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز میں پڑھی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اور خطبہ (دونوں) درمیانے ہوتے تھے۔ (یعنی نہ بہت لمبا نہ چھوٹا)۔
21. جب کوئی آدمی جمعہ کے دن اس حال میں مسجد میں داخل ہو کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعت (تحیۃ المسجد) پڑھے۔
حدیث نمبر: 420
Save to word مکررات اعراب
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سلیک غطفانی جمعہ کے دن آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے تھے۔ اور سلیک رضی اللہ عنہ بغیر نماز پڑھے بیٹھ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے دو رکعت پڑھی؟ انہوں نے کہا کہ نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اٹھو اور ان کو پڑھ لو۔
22. خطبہ کے لئے دوسروں کو چپ کرانا۔
حدیث نمبر: 421
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو جمعہ کے دن اپنے ساتھی کو کہے کہ چپ رہ اور (اس وقت) امام خطبہ پڑھ رہا ہو، تو تو نے لغو بات کی۔
23. کان لگا کر خاموشی سے خطبہ سننے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 422
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے غسل کیا اور جمعہ میں آیا اور جتنی مقدر میں تھی نماز پڑھی، پھر خطبہ سے فارغ ہونے تک خاموش رہا، پھر امام کے ساتھ نماز پڑھی تو اس کے اس جمعہ سے گذشتہ جمعہ تک اور تین دن کے اور زیادہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔
24. جمعہ کے بعد مسجد میں نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 423
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم جمعہ پڑھ چکو تو چار رکعت پڑھ لو۔ ایک دوسری روایت میں یہ ہے کہ اگر تمہیں کچھ جلدی ہو تو دو رکعت مسجد میں اور دو رکعت گھر میں لوٹ کر پڑھ لو۔
25. جمعہ کے بعد گھر میں نماز پڑھنا۔
حدیث نمبر: 424
Save to word مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب وہ (عبداللہ رضی اللہ عنہ) جمعہ پڑھ چکتے تھے تو گھر آ کر دو رکعت ادا کرتے اور کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
26. جمعہ کے بعد کلام کرنے یا نکلے بغیر نماز نہ پڑھی جائے۔
حدیث نمبر: 425
Save to word مکررات اعراب
عمر بن عطاء کہتے ہیں کہ سیدنا نافع بن جبیر نے انہیں سیدنا سائب بن اخت نمر کے پاس وہ چیز پوچھنے کے لئے بھیجا جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز میں نوٹ کی تھی۔ (جب عمر بن عطاء نے جا کر پوچھا تو) سائب بن اخت نمر نے کہا کہ ہاں! میں نے ان (سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ) کے ساتھ مقصوریٰ (جگہ کا نام) میں نماز جمعہ پڑھی تھی۔ جب امام نے نماز سے سلام پھیرا تو میں نے اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر نماز شروع کر دی۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے (گھر یا کسی کمرے وغیرہ) میں داخل ہونے کے بعد مجھے بلا بھیجا، اور کہا کہ آج جو کام تم نے کیا ہے آئندہ نہ کرنا۔ جب نماز جمعہ سے فارغ ہو جاؤ تو جب تک کوئی بات چیت نہ کر لو یا اس جگہ کو نہ چھوڑ دو، متصلا نماز نہ پڑھو۔ کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسی بات کا حکم دیا ہے۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح فرمایا ہے) کہ ہم ایک نماز کے بعد متصلا دوسری نماز بات چیت کئے بغیر یا اس جگہ کو چھوڑے بغیر نہ پڑھیں۔
27. جمعہ چھوڑنے پر سخت وعید۔
حدیث نمبر: 426
Save to word مکررات اعراب
حکم بن میناء سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما نے ان سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے منبر کی لکڑیوں پر فرما رہے تھے کہ لوگ جمعہ چھوڑ دینے سے باز آئیں نہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے اور وہ غافلوں میں سے ہو جائیں گے۔

Previous    1    2    3    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.