مختصر صحيح مسلم
جمعہ کے مسائل
جمعہ چھوڑنے پر سخت وعید۔
حدیث نمبر: 426
حکم بن میناء سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما نے ان سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے منبر کی لکڑیوں پر فرما رہے تھے کہ ”لوگ جمعہ چھوڑ دینے سے باز آئیں نہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے اور وہ غافلوں میں سے ہو جائیں گے۔