مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
علاج کا بیان
बीमारी के इलाज के बारे में
20. زہر پینا یا زہریلی اور خوفناک دوا یا ناپاک دوا کا استعمال کرنا۔
حدیث نمبر: 1982
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے دانستہ طور پر پہاڑ سے اپنے آپ کو گرا کر خود کو مار ڈالا وہ دوزخ میں ہمیشہ یہی عذاب پائے گا کہ پہاڑ سے گرایا جایا کرے گا اور جس نے دانستہ طور پر مرنے کے لیے زہر کھا لیا تو اس کو دوزخ میں ہمیشہ یہی عذاب ہو گا کہ اس کے ہاتھ میں زہر ہو گا اور وہ کھاتا رہے گا اور جس نے اپنی جان کو کسی ہتھیار سے ہلاک کر لیا تو اس کو دوزخ میں ہمیشہ ایسے ہی عذاب ہو گا کہ وہی ہتھیار اپنے ہاتھ سے اپنے پیٹ میں مارا کرے گا۔
21. جب مکھی کھانے پینے کی چیز میں گر جائے۔
حدیث نمبر: 1983
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہارے کسی کے سامنے کھانے میں مکھی پڑھ جائے تو اس کو (ایک دفعہ) ڈبو کر پھینک دو، اس لیے کہ اس کے ایک پر میں شفاء ہے اور دوسرے میں بیماری (تو جب وہ کسی چیز میں گھس جاتی ہے تو بیماری والے پر کو ڈبوتی ہے)۔

Previous    1    2    3    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.