مختصر صحيح بخاري
علاج کا بیان
زہر پینا یا زہریلی اور خوفناک دوا یا ناپاک دوا کا استعمال کرنا۔
حدیث نمبر: 1982
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے دانستہ طور پر پہاڑ سے اپنے آپ کو گرا کر خود کو مار ڈالا وہ دوزخ میں ہمیشہ یہی عذاب پائے گا کہ پہاڑ سے گرایا جایا کرے گا اور جس نے دانستہ طور پر مرنے کے لیے زہر کھا لیا تو اس کو دوزخ میں ہمیشہ یہی عذاب ہو گا کہ اس کے ہاتھ میں زہر ہو گا اور وہ کھاتا رہے گا اور جس نے اپنی جان کو کسی ہتھیار سے ہلاک کر لیا تو اس کو دوزخ میں ہمیشہ ایسے ہی عذاب ہو گا کہ وہی ہتھیار اپنے ہاتھ سے اپنے پیٹ میں مارا کرے گا۔