سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”نیک دوست اور برے دوست کی مثال خوشبو والے اور لوہار، بھٹی دھونکنے والے کی سی ہے کیونکہ خوشبو والا یا تو خود کچھ عطا کر دے گا یا تو یہ خرید لے گاور نہ عمدہ خوشبو تو (ضرور ہی) سونگھ لے گا (ایسے ہی نیک کی صحبت میں ہر طرح فائدہ ہے) اور بھٹی دھونکنے والا لوہار، یا تو (آگ اڑا کر) تیرے کپڑے جلا دے گا، اگر نہیں تو تم بدبو ضرور سونگھو گے۔