مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان
नमाज़ के बारे में
39. مردوں کا مسجد میں سونا (درست ہے)۔
“ मस्जिद में पुरुषों का सोना ”
حدیث نمبر: 278
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا کے گھر آئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو گھر میں نہ پایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے چچا کے بیٹے کہاں ہیں؟ وہ بولیں کہ میرے اور ان کے درمیان کچھ (تنازعہ) ہو گیا تو وہ مجھ پر غضبناک ہو کر چلے گئے اور میرے ہاں نہیں سوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: دیکھو وہ کہاں ہیں؟ وہ (دیکھ کر) آیا اور اس نے کہا کہ وہ مسجد میں سو رہے ہیں۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مسجد میں) تشریف لے گئے اور وہ لیٹے ہوئے تھے، ان کی چادر ان کے پہلو سے گر گئی تھی اور ان کے (جسم پر) مٹی لگ گئی تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان (کے جسم) سے مٹی جھاڑتے اور یہ فرماتے تھے: اے ابوتراب! اٹھو۔ اے ابوتراب! اٹھو۔
40. جب کوئی مسجد میں آئے تو (اسے چاہیے کہ) دو رکعت نماز پڑھ لے۔
“ जब कोई मस्जिद में आए तो उसे दो रकअत नमाज़ पढ़नी चाहिए ”
حدیث نمبر: 279
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوقتادہ السلمیی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہیے کہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لے۔
41. مسجد کی تعمیر کا بیان۔
“ मस्जिद बनाने के बारे में ”
حدیث نمبر: 280
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مسجد کچی اینٹوں سے (تعمیر کی ہوئی تھی) اور اس کی چھت کھجور کی شاخوں کی تھی اور اس کے ستون کھجور کی لکڑی کے تھے تو امیرالمؤمنین سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس میں کچھ زیادتی نہیں کی اور امیرالمؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس میں زیادتی کر دی اور اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کی عمارت کے موافق کچی اینٹوں اور کھجور کی شاخوں سے بنایا اور اس کے ستون پھر لکڑی کے لگائے۔ اس کے بعد امیرالمؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کو بدل دیا اور اس میں بہت سی زیادتی کر دی اور اس کی دیوار منقش پتھروں اور گچ کی بنائی اور اس کی چھت ساگواں (ایک قسم کی لکڑی) سے بنائی۔
42. مسجد کی تعمیر میں ایک دوسرے کی اعانت کرنا۔
“ मस्जिद बनाने में एक दूसरे की सहायता करना ”
حدیث نمبر: 281
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ (ایک دن) حدیث بیان کرنے لگے یہاں تک کہ مسجد (مسجدنبوی) کی تعمیر کے بیان پر آئے تو کہنے لگے کہ ہم ایک ایک اینٹ اٹھاتے تھے اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ دو دو اینٹیں اٹھاتے تھے تو انھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان (کے جسم) سے مٹی جھاڑنے لگے اور یہ فرماتے جاتے تھے کہ: وائے عمار کی مصیبت! انھیں ایک باغی گروہ شہید کرے گا، یہ ان کو جنت کی طرف بلاتے ہوں گے اور وہ ان کو دوزخ کی طرف بلاتے ہوں گے۔ ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عمار کہا کرتے تھے کہ میں فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔
43. جو شخص مسجد بنائے (اس کا کیا ثواب ہے؟)۔
“ जो कोई मस्जिद बनाता है उसका सवाब क्या है ? ”
حدیث نمبر: 282
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب لوگ ان کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے، جس وقت کہ انھوں (عثمان) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد بنائی، انھوں نے کہا کہ تم نے (میرے بارے میں) بہت کچھ کہا حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص مسجد بنائے اور اللہ کی رضامندی چاہتا ہو۔ اللہ اس کے لیے اسی کے برابر جنت میں مکان بنا دیتا ہے۔
44. جب مسجد میں گزرے تو تیر کی پیکان پکڑے۔
“ जब मस्जिद से गुज़रो तो तीर की नोक को पकड़लो ”
حدیث نمبر: 283
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص مسجد میں سے گزرا اور اس کے ہمراہ کچھ تیر تھے تو اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کی پیکان (جس سے آدمی زخمی ہو سکتا ہے) پکڑ لو۔
45. مسجد میں سے گزرنا سے (کس طرح چاہئے؟)۔
“ मस्जिद से कैसे गुज़रना चाहिए ”
حدیث نمبر: 284
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہماری مسجدوں یا بازاروں میں سے کسی تیر کے ساتھ گزرے تو اسے چاہیے کہ اس کی پیکانوں کو پکڑے کہیں ایسا نہ ہو کہ اپنے ہاتھ سے کسی مسلمان بھائی کو زخمی کر دے۔
46. مسجد میں شعر پڑھنا (کیسا ہے؟)۔
“ मस्जिद में शायरी पढ़ना ”
حدیث نمبر: 285
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے گواہی طلب کی کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں (بتاؤ) کیا تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مجھ سے) فرماتے تھے: اے حسان! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے (مشرکوں کو) جواب دو، اے اللہ! حسان کی روح القدس کے ذریعے تائید فرما۔ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بولے کہ ہاں (میں نے سنا تھا)۔
47. اسلحہ بردار لوگوں کا مسجد میں داخل ہونا۔
“ हथियारबंद लोगों का मस्जिद में जाना ”
حدیث نمبر: 286
Save to word مکررات اعراب Hindi
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دن اپنے حجرہ کے دروازہ پر دیکھا اور حبش کے لوگ مسجد میں کھیل رہے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنی چادر سے چھپا رہے تھے اور میں ان کے کھیل کو دیکھ رہی تھی۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ وہ (حبشی) اپنی تلواروں سے کھیلتے تھے۔
48. (قرض دار سے) مسجد میں تقاضا کرنا (اور اس کے) پیچھے پڑنا۔
“ कर्ज़ लेने वाले से मस्जिद में भुगतान के लिए कहना और उसके पीछे पड़ जाना ”
حدیث نمبر: 287
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے مسجد میں ابن ابی حدرد سے اس قرض کا تقاضا کیا جو ان پر تھا۔ پس دونوں کی آوازیں بلند ہو گئیں یہاں تک کہ انھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے یہاں تک کہ اپنے حجرہ کا پردہ الٹ دیا اور آواز دی: اے کعب! انھوں نے عرض کی لبیک یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے اس قرض سے کچھ کم کر دو اور اس کی طرف اشارہ کیا یعنی نصف (کم کر دو)۔ کعب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ! میں نے کم کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ابن ابی حدرد سے) فرمایا: اٹھ اور اسے ادا کر دے۔

Previous    2    3    4    5    6    7    8    9    10    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.