Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان
مسجد کی تعمیر میں ایک دوسرے کی اعانت کرنا۔
حدیث نمبر: 281
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ (ایک دن) حدیث بیان کرنے لگے یہاں تک کہ مسجد (مسجدنبوی) کی تعمیر کے بیان پر آئے تو کہنے لگے کہ ہم ایک ایک اینٹ اٹھاتے تھے اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ دو دو اینٹیں اٹھاتے تھے تو انھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان (کے جسم) سے مٹی جھاڑنے لگے اور یہ فرماتے جاتے تھے کہ: وائے عمار کی مصیبت! انھیں ایک باغی گروہ شہید کرے گا، یہ ان کو جنت کی طرف بلاتے ہوں گے اور وہ ان کو دوزخ کی طرف بلاتے ہوں گے۔ ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عمار کہا کرتے تھے کہ میں فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔