سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
فتنے، علامات قیامت اور حشر
फ़ितने, क़यामत की निशानियां और क़यामत का दिन
2448. عورت بھی فتنہ ہے، لیکن کیوں؟
“ औरत भी फ़ितना है ، पर क्यों ? ”
حدیث نمبر: 3778
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ما تركت بعدي فتنة اضر على الرجال من النساء".-" ما تركت بعدي فتنة أضر على الرجال من النساء".
سیدنا اسامہ بن زید بن حارثہ اور سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے بعد مردوں کے حق میں، سب سے خطرناک فتنہ عورتوں کا چھوڑا ہے۔
حدیث نمبر: 3779
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن الدنيا خضرة حلوة وإن الله عز وجل مستخلفكم فيها لينظر كيف تعملون، فاتقوا الدنيا واتقوا النساء، فإن اول فتنة بني إسرائيل كانت في النساء".-" إن الدنيا خضرة حلوة وإن الله عز وجل مستخلفكم فيها لينظر كيف تعملون، فاتقوا الدنيا واتقوا النساء، فإن أول فتنة بني إسرائيل كانت في النساء".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک دنیا سرسبز و شاداب (‏‏‏‏پرکشش) اور میٹھی ہے اور اللہ تعالیٰ نے تم کو اس میں خلیفہ بنانا ہے تاکہ وہ جانچ سکے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔ پس دنیا اور عورتوں سے بچ کر رہنا، کیونکہ بنی اسرائیل میں پہلا فتنہ عورتوں میں واقع ہوا۔
2449. تقدیر کے حوالے سے ایک اعتراض اور اس کا جواب
“ नसीब पर आपत्ति और उसका जवाब ”
حدیث نمبر: 3780
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" من كان الله عز وجل خلقه لواحدة من المنزلتين يهيئه لعملها، وتصديق ذلك في كتاب الله عز وجل: * (ونفس وما سواها. فالهمها فجورها وتقواها) * (¬1)".-" من كان الله عز وجل خلقه لواحدة من المنزلتين يهيئه لعملها، وتصديق ذلك في كتاب الله عز وجل: * (ونفس وما سواها. فألهمها فجورها وتقواها) * (¬1)".
ابو اسد دیلمی کہتے ہیں: میں ایک صبح کو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کے پاس گیا، انہوں نے مجھے کہا: ابو اسود! پھر یہ حدیث بیان کی کہ جہینہ یا مزینہ قبیلے کا ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! لوگ جو عمل کر رہے ہیں اور مشقت اٹھا رہے ہیں۔ آیا پہلے ہی ان کا فیصلہ ہو چکا ہے اور تقدیر کا نفوذ ہو چکا ہے یا لوگ اپنے نبی کی لائی ہوئی تعلیمات، جن کے ذریعے ان پر حجت قائم کر دی گئی ہے، پر از سر نو عمل کر رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (‏‏‏‏ان اعمال کا) پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہے اور تقدیر کا نفوذ ہو چکا ہے۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! تو پھر لوگ عمل کیوں کر رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جس فرد کو دو منازل (‏‏‏‏یعنی جنت و جہنم) میں سے جس منزل کے لیے پیدا کیا، اسے (‏‏‏‏اس کے مطابق) وہی عمل کرنے کی توفیق دے گا، میری اس حدیث کی تصدیق قرآن میں موجود ہے: ‏‏‏‏ قسم ہے نفس اور اسے درست بنانے کی، پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی۔ (‏‏‏‏سورہ شمس: ۷۔ ۸)۔
2450. بوڑھے زانی نظر رحمت سے محروم
“ बूढ़े ज़ानी रहमत की नज़र से दूर ”
حدیث نمبر: 3781
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (لا ينظر الله يوم القيامة إلى الشيخ الزاني ولا إلى العجوز الزانية).- (لا ينظر الله يوم القيامة إلى الشيخ الزاني ولا إلى العجوز الزانية).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نہ بوڑھے زانی مرد کی طرف دیکھیں گے اور نہ بوڑھی زانی عورت کی طرف۔
2451. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت اور پانچ سو سال
“ रसूल अल्लाह ﷺ की उम्मत और पांच सौ साल ”
حدیث نمبر: 3782
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لن يعجز الله هذه الامة من نصف يوم".-" لن يعجز الله هذه الأمة من نصف يوم".
سیدنا ابوثعلبہ حشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس امت کو آدھے دن سے ہرگز عاجز نہیں کرے گا۔

Previous    21    22    23    24    25    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.