سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
फ़ज़िलतें, विशेषताएं, कमियां और बुराइयाँ
2314. حکم بن ابی العاص ملعون تھا
“ हकम बिन अबू अलआस पर लअनत ”
حدیث نمبر: 3536
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے میرے ساتھ جانا تھا، اس لیے وہ کپڑے پہننے کے لیے چلے گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اب تم پر لعنتی آدمی داخل ہو گا۔ اللہ کی قسم! میں قلق و اضطراب میں مبتلا رہا (‏‏‏‏کہ کون اس وعید کا مستحق ٹھہرتا ہے) اور آنے جانے والوں پر نگاہ لگائے رکھی، حتیٰ کہ حکم بن ابوعاص داخل ہوا۔
2315. سب سے بڑے دو بدبخت
“ सबसे बड़े दो बदनसीब ”
حدیث نمبر: 3537
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يا ابا تراب! الا احدثكما باشقى الناس رجلين؟ قلنا: بلى يا رسول الله! قال: احيمر ثمود الذي عقر الناقة، والذي يضربك على هذه (يعني قرن علي) حتى تبتل هذه من الدم - يعني لحيته".-" يا أبا تراب! ألا أحدثكما بأشقى الناس رجلين؟ قلنا: بلى يا رسول الله! قال: أحيمر ثمود الذي عقر الناقة، والذي يضربك على هذه (يعني قرن علي) حتى تبتل هذه من الدم - يعني لحيته".
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ غزوہ ذی العشیرہ میں رفیق تھے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں اترے اور قیام کیا تو ہم نے بنو مدلج قبیلے کے کچھ لوگوں کو دیکھاکہ وہ کھجوروں میں اپنے ایک چشمے میں کام کر رہے تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھے کہا: ابوالیقظان! کیا خیال ے اگر ہم ان کے پاس چلے جائیں اور دیکھیں کہ یہ کیسے کام کرتے ہیں؟ سو ان کے پاس چلے گئے اور کچھ دیر تک ان کا کام دیکھتے رہے، پھر ہم پر نیند غالب آ گئی۔ میں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کھجوروں کے ایک جھنڈ میں چلے گئے اور مٹی میں لیٹ کر سو گئے۔ اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنے پاؤں کے ساتھ حرکت دے کر جگایا اور ہم مٹی میں غبار آلود ہو چکے تھے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر مٹی دیکھی تو فرمایا: ایے ابوتراب! (‏‏‏‏ ‏‏‏‏یعنی مٹی والے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہارے لیے دو بدبخت ترین مردوں کی نشاندہی نہ کروں؟ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: احیمر ثمودی، جس نے اونٹنی کی کونچیں کاٹ دی تھیں اور وہ آدمی جو (‏‏‏‏اے علی!) تیرے سر پر مارے گا، حتیٰ کہ تیری (‏‏‏‏داڑھی) خون سے بھیگ جائے گی۔
حدیث نمبر: 3538
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اشقى الاولين عاقر الناقة واشقى الآخرين الذي يطعنك يا علي. واشار إلى حيث يطعن".-" أشقى الأولين عاقر الناقة وأشقى الآخرين الذي يطعنك يا علي. وأشار إلى حيث يطعن".
عبداللہ بن انس مرسلاً بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلے لوگوں میں سب سے بڑا بدبخت وہ تھا جس نے (‏‏‏‏سیدنا صالح کے معجزہ) کی اونٹنی کی ٹانگیں کاٹ دی تھیں اور اے علی! پچھلوں میں بدبخت ترین وہ ہو گا جو تجھ پر نیزے کا وار کرے گا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نیزے والی جگہ کی طرف اشارہ بھی کیا۔

Previous    34    35    36    37    38    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.