سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
سب سے بڑے دو بدبخت
حدیث نمبر: 3538
-" أشقى الأولين عاقر الناقة وأشقى الآخرين الذي يطعنك يا علي. وأشار إلى حيث يطعن".
عبداللہ بن انس مرسلاً بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے لوگوں میں سب سے بڑا بدبخت وہ تھا جس نے (سیدنا صالح کے معجزہ) کی اونٹنی کی ٹانگیں کاٹ دی تھیں اور اے علی! پچھلوں میں بدبخت ترین وہ ہو گا جو تجھ پر نیزے کا وار کرے گا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نیزے والی جگہ کی طرف اشارہ بھی کیا۔