سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث
नसीहतें और दिल को नरम करने वाली हदीसें
1576. مال میراث کے بارے میں وصیت کی مقدار کا تعین
“ विरासत के माल की कितनी वसीयत की जाए ”
حدیث نمبر: 2344
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لا، لا، لا، الصدقة خمس، وإلا فعشر، وإلا فخمس عشرة، وإلا فعشرون، وإلا فخمس وعشرون، وإلا فثلاثون، وإلا فخمس وثلاثون، فإن كثرت فاربعون".-" لا، لا، لا، الصدقة خمس، وإلا فعشر، وإلا فخمس عشرة، وإلا فعشرون، وإلا فخمس وعشرون، وإلا فثلاثون، وإلا فخمس وثلاثون، فإن كثرت فأربعون".
ذیال بن عتبہ بن خنظلہ کہتے ہیں: میں نے اپنے دادا خظلہ بن حذیم سے سنا، وہ کہتے ہیں کہ اس کے دادا حنیفہ نے حذیم سے کہا: میرے بیٹوں کو اکٹھا کرو، میں وصیت کرنا چاہتا ہوں۔ اس نے ان کو اکٹھا کیا، حنیفہ نے کہا: میری سب سے پہلی وصیت یہ ہے کہ میرے زیر پرورش یتیم کے لیے سو اونٹ ہیں، جس کو ہم جاہلیت میں مطیبہ کہتے تھے۔ حذیم نے کہا: اے ابا جان! میں نے آپ کے بیٹوں کو یہ کہتے ہوئے سنا: ہم مجمع میں باپ کے پاس تو اس کا اقرار کر لیں گے، لیکن جب وہ فوت ہو جائے گا تو ہم (اپنے معاہدے سے) پھر جائیں گے، حنفیہ نے کہا: تو پھر ہم اپنے مابین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (شاہد بناتے ہیں) حذیم نے کہا: ہم اس بات پر راضی ہیں۔ چنانچہ حذیم اور حنیفہ چلے پڑے اور ان کے ساتھ یتیم لڑکا بھی تھا وہ حذیم کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔ جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: (اے ابوحذیم! کیسے آئے ہو) اس نے کہا: یہ، پھر اس نے حذیم کی ران پر ہاتھ مارا اور کہا: پھر اندیشہ ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ بڑھاپا یا موت اچانک آ پڑے، اس لیے میں نے ارادہ کیا کہ اپنے اس زیر تربیت بچے کے لیے سو اونٹوں کی وصیت کر دوں، جس کو ہم جاہلیت میں مطیبہ کہتے تھے۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے، حتی کہ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر غصے کے آثار دیکھے۔ پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے، (یہ سن کر) گھٹنوں کے بل ہو گئے اور فرمایا: نہیں، نہیں، نہیں۔ صدقہ پانچ (اونٹوں کا ہو سکتا ہے)، وگرنہ دس، نہیں تو پندرہ، یا پھر بیس، (اگر کوئی اس سے تجاوز کرے تو) پچیس، وگرنہ تیس، یا پھر پینتیس، اگر زیادہ کا (ارادہ ہو) تو چالیس۔ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو الوداع کہا اور یتیم کے پاس ایک لاٹھی تھی، جس سے وہ اونٹ کو مار رہا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گراں گزرا ہے یتیم کا یہ چلنا۔ سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میرا باپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا اور کہا: میرے بعض بیٹے باریش اور بعض کم عمر والے ہیں اور یہ ان میں سب سے چھوٹا ہے، آپ اس کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: اللہ تجھ میں برکت فرمائے یا تجھ میں برکت کر دی جائے۔ ذیال نے کہا: میں نے حنظلہ کو دیکھا کہ اس کے پاس سوزش زدہ چہرے والا انسان لایا جاتا یا سوزش زدہ تھنوں والا جانور لایا جاتا، وہ اپنے ہاتھ پر تھوکتا اور بسم اللہ کہتے ہوئے اپنا ہاتھ اس کے سر پر رکھ دیتا اور کہتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی کی جگہ پر، پھر ہاتھ پھیر دیتا۔ ذیال نے کہا: وہ سوزش ختم ہو جاتی تھی۔
1577. پاکدامنی کا انجام جنت ہے
“ पवित्रता का बदला जन्नत है ”
حدیث نمبر: 2345
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يا شباب قريش! احفظوا فروجكم لا تزنوا، الا من حفظ فرجه فله الجنة".-" يا شباب قريش! احفظوا فروجكم لا تزنوا، ألا من حفظ فرجه فله الجنة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریشی جوانو! اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو، زنا مت کرو، خبردار جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی اس کے لیے جنت ہے۔
1578. دو خوف جمع ہو سکتے ہیں نہ دو امن
“ न दो डर एक साथ हो सकते हैं न दो सुख ”
حدیث نمبر: 2346
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يقول الله عز وجل: وعزتي لا اجمع على عبدي خوفين ولا اجمع له امنين، إذا امنني في الدنيا اخفته يوم القيامة، وإذا خافني في الدنيا امنته يوم القيامة".-" يقول الله عز وجل: وعزتي لا أجمع على عبدي خوفين ولا أجمع له أمنين، إذا أمنني في الدنيا أخفته يوم القيامة، وإذا خافني في الدنيا أمنته يوم القيامة".
حسن سے مرسل روایت ہے (کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: مجھے میری بڑائی (اور غلبے) کی قسم! میں اپنے بندے کے لیے نہ دو ڈر جمع کروں گا اور نہ ہی دو امن اکٹھا کروں گا۔ جو دنیا میں مجھ سے بے خوف رہا، میں اس کو آخرت میں ڈراؤں گا اور جو دنیا میں مجھ سے ڈرتا رہا، میں اس کو روز قیامت امن عطا کروں گا۔

Previous    1    2    3    4    5    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.