Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
المواعظ والرقائق
نصيحتين اور دل کو نرم کرنے والی احادیث
دو خوف جمع ہو سکتے ہیں نہ دو امن
حدیث نمبر: 2346
-" يقول الله عز وجل: وعزتي لا أجمع على عبدي خوفين ولا أجمع له أمنين، إذا أمنني في الدنيا أخفته يوم القيامة، وإذا خافني في الدنيا أمنته يوم القيامة".
حسن سے مرسل روایت ہے (کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: مجھے میری بڑائی (اور غلبے) کی قسم! میں اپنے بندے کے لیے نہ دو ڈر جمع کروں گا اور نہ ہی دو امن اکٹھا کروں گا۔ جو دنیا میں مجھ سے بے خوف رہا، میں اس کو آخرت میں ڈراؤں گا اور جو دنیا میں مجھ سے ڈرتا رہا، میں اس کو روز قیامت امن عطا کروں گا۔