-" هذا القرع - هو الدباء - نكثر به طعامنا".-" هذا القرع - هو الدباء - نكثر به طعامنا".
سیدنا جابر بن طارق رضی اللہ عنہ (جن کو ابن ابی طارق بھی کہا جاتا ہے) کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ان کے گھر گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کدو پڑے تھے۔ میں نے کہا: یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کدو ہیں، ہم اسے اپنے کھانے میں بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔“
- كان ياكل البطيخ بالرطب فيقول:" نكسر حر هذا ببرد هذا وبرد هذا بحر هذا".- كان يأكل البطيخ بالرطب فيقول:" نكسر حر هذا ببرد هذا وبرد هذا بحر هذا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کھجوروں کے ساتھ تربوز کھاتے اور فرماتے تھے: ”ہم اس (تربوز) کی ٹھنڈک کے ذریعہ اس (کھجور) کی گرمائش کو اور اس کی گرمائش کے ذریعے اس کی ٹھنڈک کے اثر کو ختم کر رہے ہیں۔“
-" كان يؤتى بالتمر فيه دود، فيفتشه، يخرج السوس منه".-" كان يؤتى بالتمر فيه دود، فيفتشه، يخرج السوس منه".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایسی کھجور لائی جاتی تھی، جس میں کیڑے ہوتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو تلاش کرتے اور نکال دیتے تھے۔
-" لا تاكل الحمار الاهلي ولا كل ذي ناب من السباع".-" لا تأكل الحمار الأهلي ولا كل ذي ناب من السباع".
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے بتلائیں کہ میرے لیے کون سی چیز حلال ہے اور کون سی حرام؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھریلو گدھے اور ہر کچلی والے درندے کا گوشت نہ کھایا کر۔“
-" كل ما افرى الاوداج، ما لم يكن قرض ناب او حز ظفر".-" كل ما أفرى الأوداج، ما لم يكن قرض ناب أو حز ظفر".
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اس جانور کا گوشت) کھا لو، جس کی رگیں کسی چیز سے چاک کر دی جائیں، جب تک وہ دانت کی کاٹ نہ ہو یا ناخن کا شگاف نہ ہو۔“