الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
विवाह, पत्नियों के बीच न्याय, बच्चों की परवरिश, बच्चों के बीच न्याय और बच्चों के अच्छे नाम
1048. نسب کی طرح رضاعت سے بھی رشتے حرام ہو جاتے ہیں
“ वंश की तरह दूध पीते यानि रज़ाई रिश्ते भी हराम हो जाते हैं ”
حدیث نمبر: 1515
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ادفعوها إلى خالتها، فإن الخالة ام".-" ادفعوها إلى خالتها، فإن الخالة أم".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم مکہ سے نکلے، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہمارے پیچھے چل پڑی اور آواز دی: میرے چچا جان! میرے چچا جان! سو میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور اسے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے حوالے کرتے ہوئے کہا: یہ تیرے چچا کی بیٹی ہے، اس کو اپنی نگہداشت میں رکھ۔ جب ہم مدینہ پہنچے تو اس کے بارے میں، میں سیدنا زید رضی اللہ عنہ اور سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ تینوں جھگڑنے لگے۔ میں نے کہا: میں اس کو لے کر آیا ہوں اور یہ میرے چچا کی بیٹی ہے۔ زید نے کہا: یہ میرے بھائی کی بیٹی ہے اور جعفر نے کہا: یہ میرے چچا کی بیٹی ہے اور اس کی خالہ میری بیوی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (فیصلہ کرتے ہوئے) جعفر سے فرمایا: تو پیدائشی اور اخلاقی اوصاف میں میرے مشابہ ہے۔ زید سے فرمایا: تو ہمارا بھائی اور دوست ہے۔ اور مجھ (علی) کو فرمایا: تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔ اس طرح کرو کہ یہ بچی اس کی خالہ کے حوالے کر دو، کیونکہ خالہ ماں ہی ہوتی ہے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اس سے شادی کیوں نہیں کے لیتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ میری رضائی بھتیجی ہے۔
1049. اولاد کے مابین عدل کرنا
“ औलाद के बीच न्याय करना ”
حدیث نمبر: 1516
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اعدلوا بين اولادكم، اعدلوا بين اولادكم، اعدلوا بين اولادكم".-" اعدلوا بين أولادكم، اعدلوا بين أولادكم، اعدلوا بين أولادكم".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی اولاد کے مابین انصاف کرو، اپنی اولاد کے مابین انصاف کرو، اپنی اولاد کے مابین انصاف کرو۔
حدیث نمبر: 1517
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" فما عدلت بينهما. اي بين الابن والبنت في التقبيل".-" فما عدلت بينهما. أي بين الابن والبنت في التقبيل".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اس کے پاس اس کا بیٹا آیا، اس نے اس کا بوسہ لیا اور اسے اپنی گود میں بیٹھا لیا، اس کے بعد اس کی بیٹی آئی، اس نے اسے اپنے ساتھ بیٹھا لیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے اس کے درمیان انصاف کیوں نہیں کیا؟ یعنی بیٹے کا بوسہ لیا اور بیٹی کا نہیں لیا۔
حدیث نمبر: 1518
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (اتقوا الله، واعدلوا بين اولادكم؛ كما تحبون ان يبروكم).- (اتقُوا الله، واعدِلُوا بينَ أولادِكم؛ كما تُحبُّون أنْ يَبَرُّوكم).
عامر کہتے ہیں: میں نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے سنا، جبکہ وہ خطبہ دے رہے تھے: میرے باپ نے مجھ پر صدقہ کیا، سیدہ عمرہ بنت رواحہ نے کہا: میں اس وقت تک راضی نہیں ہوں گی جب تک کہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پر شاہد نہیں بنائے گا۔ پس سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: میں نے اپنے بیٹے پر صدقہ کیا ہے اور عمرہ بنت رواحہ نے مجھے کہا کہ میں اس وقت تک راضی نہیں ہوں گی جب تک تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گواہ نہیں بنائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: کیا اس کے علاوہ تیرے اور بیٹے بھی ہیں؟۔ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے ان سب کو وہ چیز دی جو اس کو دی ہے؟ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ظلم ہے، مجھے ظلم پر گواہ نہ بناؤ، اللہ سے ڈر جاؤ اور اپنی اولاد کے مابین عدل و انصاف کیا کرو، جیسا کہ تم پسند کرتے ہو کہ وہ سب تم سے (برابر کا) حسن سلوک کریں۔
حدیث نمبر: 1519
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن عليك من الحق ان تعدل بين ولدك كما عليهم من الحق ان يبروك".-" إن عليك من الحق أن تعدل بين ولدك كما عليهم من الحق أن يبروك".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے باپ نے مجھے ایک عطیہ دیا، پھر اس نے چاہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پر شاہد بنائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تو نے ایک بیٹے کی طرح اپنے تمام بیٹوں کو عطیے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ تجھ پر لازم ہے کہ تو اپنی اولاد کے مابین عدل کرے، جیسا کہ ان پر فرض ہے کہ وہ تجھ سے (برابر کا) حسن سلوک کریں۔
1050. سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا آخرت میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی ہوں گی
“ हज़रत आयशा रज़ि अल्लाहु अन्हा आख़िरत में भी रसूल अल्लाह ﷺ की पत्नी होंगी ”
حدیث نمبر: 1520
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اما ترضين ان تكوني زوجتي في الدنيا والآخرة؟ قلت: بلى. قال: فانت زوجتي في الدنيا والآخرة".-" أما ترضين أن تكوني زوجتي في الدنيا والآخرة؟ قلت: بلى. قال: فأنت زوجتي في الدنيا والآخرة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا تو میں نے کچھ (ناقدانہ) کلام کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: کیا تو اس بات پر راضی نہیں ہے کہ دنیا و آخرت میں میری بیوی ہو؟ میں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سو تو دنیا و آخرت میں میری بیوی ہے۔
1051. بیوی جنت میں آخری خاوند کے ساتھ ہو گی
“ पत्नी जन्नत में अपने आख़री पति के साथ रहेगी ”
حدیث نمبر: 1521
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" المراة لآخر ازواجها".-" المرأة لآخر أزواجها".
میمون بن مہران کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدہ ام دردا کو نکاح کا پیغام بھیجا، لیکن انہوں نے ان سے شادی سے انکار کر دیا اور کہا: میں نے ابودردا رضی اللہ عنہ سے سنا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت (جنت میں) اپنے آخری خاوند کے ساتھ ہو گی۔ اور میں سیدنا ابو دردا کے عوض کسی کو نہیں چاہتی۔
1052. اولاد اور اس کا مال و دولت والدین کی کمائی ہیں
“ औलाद और उनका धन माता-पिता की कमाई है ”
حدیث نمبر: 1522
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" اما علمت انك ومالك من كسب ابيك؟!".-" أما علمت أنك ومالك من كسب أبيك؟!".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے باپ کے خلاف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مدد طلب کی اور کہا: اس نے میرا مال لے لیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تجھے علم نہیں کہ تو اور تیرا مال (دونوں) باپ کی کمائی ہیں؟
حدیث نمبر: 1523
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن اولادكم هبة الله لكم * (يهب لمن يشاء إناثا ويهب لمن يشاء الذكور) * (¬1)، فهم واموالهم لكم إذا احتجتم إليها".-" إن أولادكم هبة الله لكم * (يهب لمن يشاء إناثا ويهب لمن يشاء الذكور) * (¬1)، فهم وأموالهم لكم إذا احتجتم إليها".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بےشک اللہ نے تمہیں تمہاری اولادیں ہبہ کی ہیں، (وہ جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے) (سورة الشوری: ۴۹) وہ اور ان کے اموال تمہارے لیے ہیں، جب بھی تمہیں ضرورت پڑے۔
1053. اللہ تعالیٰ کی غیرت کے تقاضے
“ अल्लाह तआला के सम्मान की आवश्यकता ”
حدیث نمبر: 1524
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إن الله يغار، وإن المؤمن يغار، وغيرة الله: ان ياتي المؤمن ما حرم عليه).- (إن الله يغار، وإنّ المؤمن يغارُ، وغيرةُ الله: أن يأتي المؤمن ما حرم عليه).
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی بھی غیرت کرتا ہے اور مومن بھی غیرت کرتا ہے، اللہ تعالی کی غیرت یہ ہے کہ مومن اس کے حرام کردہ امور کا ارتکاب کرے۔

Previous    6    7    8    9    10    11    12    13    14    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.