سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
اللہ تعالیٰ کی غیرت کے تقاضے
حدیث نمبر: 1524
- (إن الله يغار، وإنّ المؤمن يغارُ، وغيرةُ الله: أن يأتي المؤمن ما حرم عليه).
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالی بھی غیرت کرتا ہے اور مومن بھی غیرت کرتا ہے، اللہ تعالی کی غیرت یہ ہے کہ مومن اس کے حرام کردہ امور کا ارتکاب کرے۔“