سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان
तौहीद पर ईमान, दीन और तक़दीर
حدیث نمبر: 228
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لا عدوى ولا طيرة ولا هام إن تكن الطيرة في شيء ففي الفرس والمراة والدار، وإذا سمعتم بالطاعون بارض فلا تهبطوا، وإذا كان بارض وانتم بها فلا تفروا منه".-" لا عدوى ولا طيرة ولا هام إن تكن الطيرة في شيء ففي الفرس والمرأة والدار، وإذا سمعتم بالطاعون بأرض فلا تهبطوا، وإذا كان بأرض وأنتم بها فلا تفروا منه".
سعید بن مسیب کہتے ہیں: میں نے سیدنا سعد بن ابووقاص رضی اللہ عنہ سے بدشگونی کے بارے میں پوچھا: انہوں نے مجھے جھڑک دیا اور کہا: تجھے یہ کس نے بیان کیا؟ میں نے ناپسند کیا کہ بیان کرنے والے کا نام بتاؤں۔ پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ کوئی بیماری متعدی ہے، نہ کوئی بدفال ہے اور نہ الو کا بولنا کوئی اثر رکھتا ہے، اگر بدشگونی ہوتی تو گھوڑے، بیوی اور گھر میں ہوتی۔ جب تم سنو کہ فلاں علاقے میں طاعون کی بیماری پھیل گئی ہے تو وہاں نہ جاؤ اور اگر تم اسی علاقہ میں ہو تو وہاں سے مت نکلو۔
حدیث نمبر: 229
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لا عدوى ولا طيرة ولا هامة ولا صفر وفر من المجذوم كما تفر من الاسد".-" لا عدوى ولا طيرة ولا هامة ولا صفر وفر من المجذوم كما تفر من الأسد".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ کوئی بیماری متعدی ہے، نہ کوئی فال بد ہے، نہ الو کے بولنے کا اثر ہے اور نہ کوئی صفر ہے اور کوڑھی سے اس طرح بھاگ جس طرح شیر (سے بچنے کے لیے) بھاگتا ہے۔
حدیث نمبر: 230
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لا عدوى ولا طيرة ويعجبني الفال الصالح، الكلمة الحسنة".-" لا عدوى ولا طيرة ويعجبني الفأل الصالح، الكلمة الحسنة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بیماری متعدی نہیں اور نہ کوئی بدفال کی حقیقت ہے، البتہ مجھے نیک فال یعنی (حوصلہ دلانے والی) اچھی بات پسند ہے۔
حدیث نمبر: 231
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لا عدوى ولا هامة ولا صفر، واتقوا المجذوم كما يتقى الاسد".-" لا عدوى ولا هامة ولا صفر، واتقوا المجذوم كما يتقى الأسد".
ابوزناد کہتے ہیں: مجھے صحابہ کرام کے پسندیدہ، قناعت پسند بیٹوں، جو اعلیٰ و اولی لوگ تھے، نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ کوئی بیماری متعدی ہے، نہ الو کے بولنے کا کوئی اثر ہے، نہ کوئی صفر ہے اور کوڑھی سے ایسے بچو جیسے شیر سے بچا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 232
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لا يورد الممرض على المصح".-" لا يورد الممرض على المصح".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مریض کو صحت مند پر پیش نہ کیا جائے۔
144. کہانت
“ ज्योतिष विद्या ”
حدیث نمبر: 233
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" لن يلج الدرجات العلى من تكهن او تكهن له، او رجع من سفر تطيرا".-" لن يلج الدرجات العلى من تكهن أو تكهن له، أو رجع من سفر تطيرا".
سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کہانت کی یا جس کے لیے کی گئی یا جو بدشگونی لیتے ہوئے سفر سے واپس آ گیا وہ اعلیٰ درجات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔
حدیث نمبر: 234
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (من اتى كاهنا، فصدقه بما يقول؛ فقد كفر بما انزل على محمد).- (من أتى كاهناً، فصدَّقه بما يقول؛ فقد كفر بما أنزل على محمد).
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو نجومی کے پاس گیا اور اس کی بات کی تصدیق کی، اس نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر نازل ہونے والی شریعت کے ساتھ کفر کیا۔
حدیث نمبر: 235
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ليس منا من تطير او تطير له، او تكهن او تكهن له، او سحر او سحر له".-" ليس منا من تطير أو تطير له، أو تكهن أو تكهن له، أو سحر أو سحر له".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کے بازو میں پیتل کا چھلہ دیکھا اور پوچھا: یہ کیا ہے؟ اس نے کہا: یہ کمزوری کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا: اگر اس چھلے کو پہنے ہوئے تجھے موت آ گئی تو تجھے اسی کے سپرد کر دیا جائے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے برا شگون لیا یا اس کے لیے برا شگون لیا گیا یا جس نے کہانت کی یا اس کے لیے کہانت کی گئی یا جس نے جادو کیا یا جس کے لیے جادو کیا گیا، وہ ہم میں سے نہیں۔
حدیث نمبر: 236
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ليس منا من سحر (او سحر له) او تكهن او تكهن له او تطير او تطير له".-" ليس منا من سحر (أو سحر له) أو تكهن أو تكهن له أو تطير أو تطير له".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے خود جادو کیا یا اس کے لیے جادو کیا گیا، یا جس نے کہانت کی یا اس کے لیے کہانت کی گئی یا جس نے بدفال لی یا جس کے لیے بدفال لی گئی وہ ہم میں سے نہیں۔
145. جادو کرنا منع ہے
“ जादू करना मना है ”
حدیث نمبر: 237
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ليس منا من تطير او تطير له، او تكهن او تكهن له، او سحر او سحر له".-" ليس منا من تطير أو تطير له، أو تكهن أو تكهن له، أو سحر أو سحر له".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کے بازو میں پیتل کا چھلہ دیکھا اور پوچھا: یہ کیا ہے؟ اس نے کہا: یہ کمزروی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا: اگر اس چھلہ کو پہنے ہوئے تجھے موت آ گئی تو تجھے اسی کے سپرد کر دیا جائے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے برا شگون لیا یا اس کے لئے برا شگون لیا گیا یا جس نے کہانت کی یا اس کے لئے کہانت کی گئی یا جس نے جادو کیا یا جس کے لئے جادو کیا گیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

Previous    20    21    22    23    24    25    26    27    28    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.