اسود بن علاء نے ابوسلمہ بن عبدالرحمان سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: "کنویں کے زخم پر تاوان نہیں، (دھات وغیرہ کی) کان کے زخم پر تاوان نہیں، چوپائے کے زخم (یا نقصان) پا تاوان نہیں اور دفینے میں پانچواں حصہ ہے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنویں کے زخم کا تاوان نہیں، کان کے زخم کا ڈنڈ نہیں ہے، حیوان کے زخم کا معاوضہ نہیں ہے اور رکاز میں پانچواں حصہ ہے۔“